Wed, 20 Nov 2019 18:09:32
صدر ٹرمپ کے خواخذے کی تحقیقات سے متعلق ایوان نمائندگان میں جاری سماعت کے دوران وائٹ ہاؤس میں یوکرینین امور کے اعلیٰ ترین ماہر لیفٹننٹ کرنل ایلگزینڈر ونڈمین نے منگل کے روز گواہی دیتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کی طرف سے اپنے سیاسی حریف جو بائیڈن کے خلاف تحقیقات کیلئے یوکرین کے صدر سے درخواست کرنا ’غیر مناسب‘ تھا۔ہاؤس انٹیلی جنس کمیٹی کے روبرو آج کرنل ونڈمین کے علاوہ نائب صدر پینس کی معاون اہلکار جنیفر ول
View more
Wed, 20 Nov 2019 17:45:05
ایک عالمی جائزے کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث 2050 تک دنیا کی معیشت کو لگ بھگ آٹھ کھرب ڈالر تک نقصان پہنچ سکتا ہے۔اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو) کے جاری کردہ انڈیکس میں دنیا کے 82 ممالک کی معیشتوں کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ماہرین نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث قحط سالی، سیلاب، پیداوار میں کمی اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
View more
Wed, 20 Nov 2019 17:25:18
برطانیہ میں رواں برس بارہ دسمبر کو پارلیمانی انتخابات کا انعقاد ہو رہا ہے۔ ان انتخابات کے سلسلے میں وزیراعظم بورس جونسن اور اپوزیشن لیڈر جیریمی کوربن کے درمیان ٹی وی مباحثے میں بریگزٹ کا موضوع چھایا رہا۔کنزرویٹو پارٹی کے لیڈر اور وزیراعظم بورس جانسن کو بریگزٹ کے معاملے پر اپوزیشن کی سیاسی جماعت لیبر پارٹی کے رہنما جیریمی کوربن کے تلخ جملوں کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ منگل انیس نومبر کی شام کو یہ مباحثہ
View more
Wed, 20 Nov 2019 17:20:50
ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے منگل کے روز ایک بار پھر باور کرایا ہے کہ ان کا ملک روس سے حاصل کردہ فضائی دفاعی سسٹم ایس -400 سے دست بردار نہیں ہو گا۔انقرہ میں حکمراں جماعت ’آق‘ کے ارکان پر مشتمل ایک اجلاس سے خطاب میں صدر ایردوآن نے کہا کہ انہوں نے گذشتہ ہفتے کے روز اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا تھا کہ انقرہ اپنے نیٹو کے ساتھی کے احتجاج کے باوجود اس سال روس سے خریدا گیا ایس-400 میزائل دفاعی نظا
View more
Tue, 19 Nov 2019 19:04:05
دہلی کی جواہر لال یونیورسٹی میں ہاسٹل فیس اضافہ کو لے کر جاری مظاہرہ ابھی تھما نہیں ہے۔پیر کو ایک طرف جہاں پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا پہلا دن تھا، دوسری طرف باہر سڑکوں پرجے این یو کے طلبہ مظاہرہ کر رہے تھے۔اس دوران دہلی پولیس کے ساتھ طالب علموں کی جھڑپ ہوئی، بہت سے طالب علم زخمی بھی ہوئے۔
View more
Tue, 19 Nov 2019 19:01:38
جے پی کے ترجمان اور راجیہ سبھا رکن جی وی ایل نرسمہا راؤ نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں فیس اضافہ کو عقلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کی مخالف وہی لوگ ہیں جنہیں نرسری کے بچوں کی ایک لاکھ روپے سالانہ فیس دینے میں دقت نہیں ہے لیکن اعلی تعلیم کے لیے 50 ہزار روپے فیس دینے میں مشکل ہو رہی ہے۔راؤ نے جے این یو میں فیس اضافے کے معاملے پر منگل کو راجیہ سبھا میں ہنگامہ کی وجہ سے ایوان کا اجلا
View more
Tue, 19 Nov 2019 18:57:41
ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اور کسی بھی جمہوری ملک کی سب سے اہم عضو اس ملک کے عوام ہوتی ہے۔عوام کی طرف سے جمہوری ملک کی حکومت عوام کے ذریعہ منتخب کی جاتی ہے۔ہندوستان میں تمام شہری جو 18 سال یا اس سے اوپر کے ہیں اور ان کا ووٹر آئی ڈی کارڈ بنا ہوا ہے وہ الیکشن میں ووٹ دے سکتے ہیں۔اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ ووٹ ڈالنے کے لئے ووٹر آئی ڈی کارڈ کا ہونا لازمی ہے۔ایسا کئی بار ہوتا ہے کہ ہم جو ووٹر آئی ڈی کارڈ
View more
Tue, 19 Nov 2019 18:49:07
کرناٹک میں 15 اسمبلی سیٹوں پر پانچ دسمبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے کل 248 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کئے ہیں۔
View more