ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ریاستی خبریں
    امر یکہ ایرانی عوام کی احتجاجی تحریک کی حمایت کرتا ہے: وائٹ ہاؤس عہدیدار 

    امر یکہ ایرانی عوام کی احتجاجی تحریک کی حمایت کرتا ہے: وائٹ ہاؤس عہدیدار 

    Sun, 17 Nov 2019 17:50:54 
    امریکی وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر ذمے دار کا کہنا ہے کہ اْن کا ملک ایران میں نظام کی تبدیلی نہیں چاہتا مگر وہ ایرانی عوام کی تحریک کی حمایت کرتا ہے۔اتوار کے روزمذکورہ ذمے دار کا کہنا تھا کہ تہران کو 1979 کے بعد آج مشکل ترین آپشنز کا سامنا ہے۔
     ایران میں مشتعل ہجوم نے باسیج فورس کے ایک مرکز کو آگ لگا دی

     ایران میں مشتعل ہجوم نے باسیج فورس کے ایک مرکز کو آگ لگا دی

    Sun, 17 Nov 2019 17:46:54 
    ایران میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کیبعد ملک میں جاری احتجاج کے دوران پاسداران انقلاب کے زیرانتظام 'باسیج فورس' کے صدر دفتر کو آگ لگا دی۔ایرانی مظاہرین کی طرف سے نہ صرف باسیج ملیشیا کے مرکز کو آگ لگا دی بلکہ اس کی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے۔
       یمن: الحدیدہ میں دراندازی کی کوشش کے دوران 7 حوثی ہلاک

       یمن: الحدیدہ میں دراندازی کی کوشش کے دوران 7 حوثی ہلاک

    Sun, 17 Nov 2019 17:43:42 
    یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ کے جنوب میں واقع علاقے میں دراندازی کی کوشش میں حوثی ملیشیا کے متعدد ارکان ہلاک اور زخمی ہو گئے۔مشترکہ فورسز کے عسکری میڈیا کے ایک بیان کے مطابق مغربی ساحل میں التحیتا ضلع کے علاقے الفازہ میں مذکورہ فورسز کے ٹھکانوں کی جانب حوثی ارکان کی دراندازی کو ناکام بنا دیا گیا۔
     لاہور ہائی کورٹ: نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت

     لاہور ہائی کورٹ: نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت

    Sun, 17 Nov 2019 17:39:46 
    لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو علاج کی غرض سے چار ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے جبکہ ان کے ہمراہ شہباز شریف بھی بیرون ملک جا سکیں گے۔لاہور ہائی کورٹ میں مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے نواز شریف کا نام غیر مشروط طور پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی گئی۔
     چین اگلے سال روبوٹک گاڑی مریخ  کی سطح پر اتارے گا

     چین اگلے سال روبوٹک گاڑی مریخ  کی سطح پر اتارے گا

    Sun, 17 Nov 2019 17:36:45 
    چین اگلے سال مریخ پر اپنی راکٹ گاڑی اتارنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں اس نے جمعرات کو مریخ میں بھیجی جانے والی روبوٹک گاڑی کو ناہموار سطح پر اتارنے کا مشکل تجربہ کامیابی سے مکمل کر لیا۔یہ تجربہ شمالی صوبے ہبائی میں کیا گیا۔چین کے ’نیشنل سپیس ایڈمنسٹریشن‘ کے سربراہ ژانگ کی جیان نے ٹیسٹ سے قبل غیر ملکی سفارت کاروں اور میڈیا کو اس بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔
    کیلی فورنیا میں  ہم جماعت پر گولی چلانے والاذہنی مریض طالب علم  فوت ہوگیا 

    کیلی فورنیا میں  ہم جماعت پر گولی چلانے والاذہنی مریض طالب علم  فوت ہوگیا 

    Sun, 17 Nov 2019 17:32:44 
    جنوبی کیلی فورنیا کے ہائی اسکول کا16 سالہ نوجوان جس نے اپنے ہم جماعت ساتھیوں پر گولیاں چلانے کے بعد خود کو بھی زخمی کر دیا تھا، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جمعے کو شام گئے دم توڑ گیا۔پولیس نے بتایا ہے کہ 16 برس کے نتھانیئل برہو کا اسپتال میں انتقال ہوا، اس کی پریشان حال ماں بستر مرگ کے پاس کھڑی تھی۔
      بغداد: دھماکے، مظاہرین کا دارالحکومت کے وسطی علاقے پر دھاوا

      بغداد: دھماکے، مظاہرین کا دارالحکومت کے وسطی علاقے پر دھاوا

    Sun, 17 Nov 2019 17:28:18 
    حکام نے بتایا ہے کہ احتجاجی مظاہرین نے ہفتے کے روز بغداد کے مرکز میں واقع محفوظ علاقے کے اندر دھاوا بول دیا، جہاں پارلیمان اور متعدد غیر ملکی سفارت خانے قائم ہیں۔سکیورٹی اور طبی شعبوں سے وابستہ اہل کاروں نے کہا ہے کہ مظاہرین نے حکمت عملی کے حامل خلانی اسکوائر اور پْل کے ان حصوں پر قبضہ جما لیا ہے جہاں سے سڑکیں 'گرین زون' سیکیورٹی کے علاقے کی جانب جاتی ہیں، جس میں حکومت کے اہم محکمہ جات کی عمارتیں
     شام کے سرحدی قصبے میں بم دھماکہ، 18 افراد ہلاک

     شام کے سرحدی قصبے میں بم دھماکہ، 18 افراد ہلاک

    Sun, 17 Nov 2019 17:25:27 
    شام کے ایک شمالی قصبے میں ہفتے کے روز ایک بم دھماکہ ہوا جس کی زد میں آ کر کم از کم 18 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔صوبہ حلب کا الباب نامی یہ قصبہ اس وقت ترکی کے کنٹرول میں ہے۔شام کے شمالی حصے میں پچھلے ایک مہینے کے دوران کئی بم دھماکے ہو چکے ہیں جن میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔
    سری لنکا: راجاپکسا کے نئے صدر بننے کی راہ ہموار

    سری لنکا: راجاپکسا کے نئے صدر بننے کی راہ ہموار

    Sun, 17 Nov 2019 17:11:26 
    سری لنکا کے سابق وزیردفاع گوٹا بایا راجاپکسا کے نئے صدر بننے کی راہیں ہموار ہوگئی ہیں۔ ان کے مخالف امیدوار رجیت پریما داسا نے اتوار کے روز شکست تسلیم کرتے ہوئے انہیں انتخابات جیتنے پر مبارکباد دی۔تاہم راجاپکسا کی سرکاری طور پر کامیابی کا اعلان ابھی باقی ہے۔