ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ریاستی خبریں
    بلوچستان: ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں تین سکیورٹی اہلکار ہلاک

    بلوچستان: ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں تین سکیورٹی اہلکار ہلاک

    Sat, 16 Nov 2019 18:44:03 
    پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان کے وزیر داخلہ کے مطابق ایک بم پھٹنے سے تین پیراملٹری اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس دھماکے میں پانچ اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ اس بم کے ذریعے سکیورٹی اہلکاروں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔وزیر داخلہ کے مطابق یہ بم دھماکا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اُس وقت کیا گیا جب ان پیراملٹری اہلکاروں کی گاڑی قریب پہنچی تھی۔
    سری لنکا میں صدارتی انتخابات، مسلم ووٹرز کی بسوں پر فائرنگ

    سری لنکا میں صدارتی انتخابات، مسلم ووٹرز کی بسوں پر فائرنگ

    Sat, 16 Nov 2019 18:09:04 
    سری لنکا میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے، ملک کے شمال مغربی علاقے میں مسلم ووٹرز کی بسوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق صدارتی انتخابات کے لیے آج سری لنکا میں ووٹنگ شروع ہو گئی ہے، جس میں صدر میتھری پالاسری سینا کے جانشین کا انتخاب کیا جائے گا، ووٹ ڈالنے کے لیے نکلنے والے مسلمان ووٹرز کی بسوں پر فائرنگ کے واقعے نے سیکورٹی کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
    امریکا کو مطلوب داعش تنظیم کا ایک اہم ترین کمانڈر یوکرین کے قبضے میں 

    امریکا کو مطلوب داعش تنظیم کا ایک اہم ترین کمانڈر یوکرین کے قبضے میں 

    Sat, 16 Nov 2019 17:55:25 
    یوکرین میں ریاستی سیکورٹی کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ اس نے داعش تنظیم کے ایک کمانڈر ابو عمر الشیشانی کے نائب کو گرفتار کر لیا ہے۔ مذکورہ نائب گذشتہ برس جعلی پاسپورٹ پر یوکرین میں داخل ہوا تھا۔ واضح رہے کہ امریکی وزارت دفاع (پینٹاگان) نے ابو عمر الشیشانی کو داعش کا ’وزیر جنگ‘ قرار دیا تھا۔
    بغداد: کار بم دھماکے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی

    بغداد: کار بم دھماکے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی

    Sat, 16 Nov 2019 17:48:21 
    عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہفتے کو علی الصباح ہونے والے ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جب کہ کم سے کم 20 زخمی ہوگئے۔ ہفتے کے روز علی الصبح بغداد میں تحریر اسکوائر کے قریب ہوئے ایک دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
    اسرائیل کمزور فائر بندی کو برباد کرنے کے درپے، غزہ میں مزید حملے

    اسرائیل کمزور فائر بندی کو برباد کرنے کے درپے، غزہ میں مزید حملے

    Sat, 16 Nov 2019 17:44:56 
    غزہ میں جزوی فائر بندی کا کمزور معاہدہ دو روز سے نافذ العمل ہے تاہم العربیہ کے ذرائع نے ہفتے کے روز بتایا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں غزہ پٹی میں فلسطینی گروپوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں حماس کے ٹھکانوں پر بھی حملے کیے گئے جن میں پولیس کا ایک صدر دفتر شامل ہے۔
    ایران: عوامی احتجاج نے پھر سے سر اٹھا لیا، مظاہرین پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

    ایران: عوامی احتجاج نے پھر سے سر اٹھا لیا، مظاہرین پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

    Sat, 16 Nov 2019 17:40:20 
    ایران میں پٹرول کی قیمتوں میں 200% کے ہوش ربا اضافے کے بعد کئی شہروں میں عوام کا احتجاج جاری ہے۔ اسی دوران سیرجان شہر میں مظاہرین پر سیکورٹی فورسز کی اندھادھند فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ وسطی ایران کے اس شہر میں ایک فیول اسٹیشن کو آگ لگا دی گئی۔جمعے کو رات گئے تک ملک کے مختلف صوبوں میں لوگ مجمع کی شکل میں سڑکوں پر موجود رہے۔
    نیلامی میں 73 کھلاڑیوں کے خریدنے پر 207 کروڑ روپئے خرچ

    نیلامی میں 73 کھلاڑیوں کے خریدنے پر 207 کروڑ روپئے خرچ

    Sat, 16 Nov 2019 10:51:13 
    آئی پی ایل کے 13 ویں سیشن کے لئے 19 دسمبر کو کولکتہ میں ہونے والی نیلامی سے پہلے آٹھ ٹیموں نے جمعہ کو ری ٹین اور ریلیز کئے گئے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا۔ کھلاڑیوں کے معاہدہ کو بڑھانے کےاعلان کی آج آخری تاریخ تھی ۔
    ضروری نہیں کہ جج پریس کے ذریعے شہریوں تک پہنچے: چیف جسٹس رنجن گگوئی

    ضروری نہیں کہ جج پریس کے ذریعے شہریوں تک پہنچے: چیف جسٹس رنجن گگوئی

    Sat, 16 Nov 2019 10:48:13 
    تقریبا 22 مہینے پہلے پریس کانفرنس کے ذریعے ملک کے شہریوں تک اپنی آواز پہنچانے والے چار ججوں میں شامل سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گگوئی نے جمعہ کے روزکہا کہ یہ ضروری نہیں کہ جج پریس کے ذریعے شہریوں تک پہنچے۔
    فضائی آلودگی :راجیہ سبھا ارکان کی آمدورفت کے لیے الیکٹرک کار یں

    فضائی آلودگی :راجیہ سبھا ارکان کی آمدورفت کے لیے الیکٹرک کار یں

    Sat, 16 Nov 2019 10:44:35 
    راجدھانی دہلی میں بڑھتی ہوئی آلودگی کے مدنظر راجیہ سبھا نے اپنے ارکان کی آمدورفت کے لے الیکٹرک گاڑیاں خریدی ہیں ۔