Tue, 09 Oct 2018 19:40:01
یوگی حکومت نے اردو اساتذہ کے 4 ہزار عہدوں پر ہونے والی تقرری منسوخ کر دی ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ پرائمری اسکولوں میں معیار سے زیادہ تعداد میں اردو اساتذہ موجود ہیں، اسی لئے اب زیادہ اساتذہ کی تقرری کی ضرورت نہیں ہے۔ اردو اساتذہ کے عہدوں پر تقرری اکھلیش حکومت کے دور اقتدار میں 2016 میں شروع ہوئی تھی
View more
Tue, 09 Oct 2018 19:35:46
اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر بی جے پی مغربی بنگال یونٹ ریاست کے تمام 42 پارلیمانی حلقوں کے لئے تین رتھ یاترا نکالے گی۔
View more
Tue, 09 Oct 2018 19:31:21
ملک بھر میں بزرگوں کی پنشن اور قابل خراب حالت کو بہتر بنانے کے معاملے میں سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے پوچھا ہے کہ پنشن دینے کی جو منصوبہ بندی ہے اس کی نگرانی کون کرتا ہے اور اس کے ذمہ دار کون ہیں؟ سپریم کورٹ نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ پنشن کو لے کر بنائی گئی یوجنا میں ہم آہنگی کی کمی ہے۔ہمیں اس کمی کو ختم کرنا ہے۔
View more
Tue, 09 Oct 2018 19:22:33
ترجمہ کی اہمیت و افادیت بڑھتی جارہی ہے۔ فلموں اور معلوماتی و تفریحی پروگراموں کو مقامی زبانوں میں ڈب کرتے ہوئے ٹیلی کاسٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سے ترجمہ کی اندرون و بیرون ملک اہمیت و افادیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر تارکیشور وی بی، شعبۂ مطالعاتِ ترجمہ، ایفلو نے آج مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں سہ روزہ بین الاقوامی کانفرنس ’’ٹرانسلیشن اکراس بارڈرس: ژنراس اینڈ جیا
View more
Tue, 09 Oct 2018 19:18:57
سینئر کانگریسی لیڈر ایم ویرپا موئلی نے منگل کو کہا کہ اگلے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے مہاگٹھ بندھن میں ایس پی اور بی ایس پی بھی شامل ہوں گی۔موئلی نے یہ دعوی بھی کیا کہ کانگریس ان پانچ میں سے کم از کم چار ریاستوں میں جیتے گی جہاں اگلے دو ماہ میں اسمبلی انتخابات ہونے جا رہے ہیں
View more
Tue, 09 Oct 2018 17:53:54
یہودی شرپسندوں کی طرف سے مسلمانوں کے قبلہ اول پر دھاووں اور مقدس مقام کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز54 یہودی شرپسندوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مسلمانوں کے تاریخی مقدس مقام کی بے حرمتی کے اشتعال انگیز اقدام کا ارتکاب کیا۔
View more
Tue, 09 Oct 2018 17:34:32
واشنگٹن میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن سلمان نے باور کرایا ہے کہ تحقیقات کے ذریعے صحافی جمال خاشقجی کے معاملے میں کئی انکشافات سامنے آئیں گے۔منگل کے روز اپنے ایک بیان میں خالد بن سلمان نے واضح کیا کہ اگرچہ تحقیقات ابھی اختتام کو نہیں پہنچی ہیں تاہم اس کے باوجود گزشتہ چند روز میں بے ہودہ نوعیت کی افواہوں کا بازار گرم ہوگیا۔سعودی سفیر نے کہا کہ "سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ اِن پروپیگنڈوں پر بات
View more
Tue, 09 Oct 2018 17:29:28
واشنگٹن 9اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا؍ ایس او نیوز )
معاشیات کے لیے اس سال کا نوبیل انعام دو امریکی ماہرین نے جیت لیا ہے۔رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے ییل یونیورسٹی کے ولیمز نورڈاس اور نیویارک یونیورسٹی کے پال رومرکو مشترکہ طور پر 2018 کے لیے معاشیات کے انعام کا حق دار قرار دیا ہے۔
اکیڈمی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کہ نورڈھاس اور رومر، دونوں نے ہمارے عہد کے انتہائی بنیادی اور اہم سوالات کا
View more
Tue, 09 Oct 2018 17:17:55
صدر رجب طیب ا یردوان کا کہنا ہے کہ سلسلہ رکنیت یورپی یونین میں ہنگری ہمیشہ ترکی کا ساتھ دیتا چلا آیا ہے۔ صدرِ ترکی نے ہنگری کے سرکاری دورے کے دوران وزیر اعظم وکٹر اوربان اور قومی اسمبلی میں مذاکرات کے ایک مشترکہ پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy