Thu, 27 Sep 2018 18:15:19
کانگریس صدرراہل گاندھی نے مدھیہ پردیش کے ضلع ستنا کے چترکُٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رافیل سودے کا معاملہ ایک بار پھر اٹھایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’اس کا ٹھیکہ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹیڈ سے چھین کر انل امبانی کو دیا گیا۔ وزیر دفاع نے پارلیمنٹ میں اس کی قیمت بھی نئی بتائی۔ ملک کے 15 بڑے صنعت کاروں کے ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپے کے قرض کومعاف کردیا گیا۔
View more
Thu, 27 Sep 2018 17:58:04
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر ایم کے فیضی نے منگلور شہر میں منعقد ایک تقریب میں پارٹی کارکنان اور لیڈران سے ملاقات کرنے کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے لوک سبھا انتخابات 2019سے قبل ملک کی سیکولر پارٹیوں کا متحد ہونا نہایت ضروری ہے تاکہ عوام مخالف مرکزی بی جے پی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کیا جاسکے۔
View more
Thu, 27 Sep 2018 17:26:10
بابری مسجد کے سلسلہ میں سپریم کورٹ میں جو مقدمہ چل رہا تھا اس کا فیصلہ آگیا مگر یہ فیصلہ بابری مسجد کی حقیت کے معاملہ پر نہیں ہے۔ حقیت کا مقدمہ جو سپریم کورٹ میں چل رہا ہے اس پرسماعت کی تاریخ ۲۹؍اکتوبر ۲۰۱۸ء متعین کی گئی ہے،
View more
Thu, 27 Sep 2018 17:01:12
بیرسٹر اسد الدین اویسی رکن عاملہ مسلم پرسنل لا بورڈ و رکن پارلیمنٹ حیدرآبادنے طلاق ثلاثہ پر مرکز کی جانب سے حال ہی میں جاری کردہ آرڈیننس پر کہا کہ’’ یہ آرڈیننس دراصل رفائل،نیرو مودی،میہول چوکسی،پٹرول کی بڑھتی قیمتوں،کرپشن ،راجستھان اور مدھیہ پردیش میں بی جے پی کی امکانی شکست سے عوام کی توجہ ہٹنانے ‘‘ کی بی جے پی حکومت کی کوشش ہے ۔انہوں نے حیدرآباد میں مجلس کے ہیڈ کوارٹر دارالسلام میں میڈیا سے بات
View more
Thu, 27 Sep 2018 16:46:02
مرکزی حکومت تین طلاق سے متعلق آرڈیننس چور دروازہ سے لائی ہے تاکہ اصل مسئلہ سے توجہ ہٹائی جائے۔ بورڈ اس آرڈیننس کی مذمت کرتا ہے۔ اس طرح کا قانون مسلم عورتوں کے لئے نقصان دہ ہے۔ ان باتوں کا اظہار مسلم پرسنل لا بورڈ کے سینئر رکن مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کیا ۔ انہوں نے واضح کیا کہ طلاق ثلاثہ کا بل ہی صحیح نہیں تھا جو شریعت میں مداخلت تھی لیکن اب اس آرڈیننس کے ذریعہ قانون سازی کرنا ملک کی جمہ
View more
Thu, 27 Sep 2018 15:46:44
سپریم کورٹ نے مسجد میں نماز پڑھنے کو اسلام کا لازمی حصہ ماننے سے جڑے معاملہ کو بڑی بینچ کو بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔ اسی کے ساتھ عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ معاملہ اجودھیا معاملہ سے مکمل طور پر مختلف ہے۔ اس فیصلہ کے آنے کے بعد اب بابری مسجد اور رام جنم بھومی تنازعہ کی سماعت کی جا سکے گی۔ سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا کہ 29 اکتوبر سے مسلسل بابری مسجد اور رام جنم بھومی تنازعہ پر سماعت شروع کی جائے گی۔
View more
Thu, 27 Sep 2018 12:06:22
سپریم کورٹ میں آج ایڈلٹری یعنی غیر ازدواجی تعلقات پر فیصلہ سنایا گیا۔ مرد اور عورت کے غیر ازدواجی تعلقات سے وابستہ تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ-497 پر سپریم کورٹ کی بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے اسے غیر آئینی قرار دے دیا ہے۔
View more
Thu, 27 Sep 2018 11:31:42
اسدالدین اویسی کی صدارت والی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) نے تین طلاق پر مرکزی حکومت کے ذریعہ لائے گئے آرڈیننس کے خلاف بامبے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ اس آرڈیننس کے خلاف مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈروارث پٹھان نے عرضی دائرکرکے آرڈیننس کی مدت پرسوال اٹھائے ہیں۔
View more
Thu, 27 Sep 2018 11:11:57
ایشیا کپ 2018 کے فائنل کے لئے ہوئے دلچسپ مقابلے میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دے کر ان کا خواب چکنا چور کردیا. بنگلہ دیش نے پاکستان کو 37 رنوں سے شکست دے دی۔ بنگلہ دیش کے 240 رنوں کے جواب میں پاکستانی کرکٹ ٹیم جدوجہد کرتی نظر آئی۔ لیکن فتح نے بنگلہ دیش کا ساتھ دیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy