ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / آوز۔ ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے اتوار کو کھیلے گئے میچس میں لکژری زون، رائزنگ اسٹارس، آوز چیلنجرس اور عریبین ڈومینیٹر س کی شاندار جیت

آوز۔ ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے اتوار کو کھیلے گئے میچس میں لکژری زون، رائزنگ اسٹارس، آوز چیلنجرس اور عریبین ڈومینیٹر س کی شاندار جیت

Wed, 11 Nov 2026 13:16:24    S O News
آوز۔ ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے اتوار کو کھیلے گئے میچس میں لکژری زون، رائزنگ اسٹارس، آوز  چیلنجرس اور عریبین ڈومینیٹر  س کی شاندار جیت

دبئی 11/نومبر (ایس او نیوز)  شارجہ اسٹڈیم میں اتوار کو شروع ہونے والے  آوز۔ ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے  ابتدائی چار میچس میں لکژری زون، رائزنگ اسٹارس، آوز  چیلنجرس اور عریبین ڈومینیٹر س نے اپنی مخالف ٹیموں بالترتیب  فیب الیون،این سی ڈی، عجمان برادرس اور  حنیف واریئرس کو شکست دے کر  دو ، دو پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے شاندار آغاز کیا۔

دو میدانوں میں بیک وقت کھیلے جارہے ٹورنامنٹ میں پہلا میچ  لکژری زون اور فیب الیون کے درمیان ہوا جس میں مقررہ 20 اوورس میں لکژری زون نے سات وکٹوں کے نقصان پر 163 رنوں کا بڑا نشانہ مخالف ٹیم کے سامنے رکھا، جس کے جواب میں فیب الیون مقررہ اوورس کے چار گیند قبل ہی  آل آوٹ ہوگئی اورصرف سو رن ہی بنانے میں کامیاب رہی اس طرح لکژری زون نے 63 رنوں سے شاندار جیت درج  حاصل کی۔ لکژری زون کے نعمان نے  شاندار بلے بازی کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے 39 گیندوں میں 62 رن بناتے ہوئے  اپنی ٹیم کی جیت میں اہم رول ادا کیا۔

دوسرے میچ میں رائزنگ اسٹارس نے  نوائط کرکیٹرس دبئی (یعنی این سی ڈی)  کو51 رنوں سے ہرادیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے رائزنگ اسٹارس حالانکہ بیس اوورس میں  آل آوٹ ہوگئی مگر ٹیم 161 رن بنانے میں کامیاب رہی جس میں ساحل ساوڑا کے 31 گیندوں پر 51 رن کی تیز اننگز بھی شامل ہے جبکہ جواب میں  این سی ڈی سترہویں اوور کی پہلی گیند پر ہی بولڈ آوٹ ہوگئی اور 110 رن ہی بناسکی۔ ساحل ساوڑا نے جیسے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا، باولنگ میں بھی وہ پوری ٹیم پر چھاگئے اور  مخالف ٹیم کے چار کھلاڑیوں کو پویلین پہنچاکر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم رول ادا کیا۔

تیسرے میچ میں آوز چیلنجرس نے عجمان برادرس کے سامنے 20 اوروں میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 163 رن بنائے جس میں اسماعیل خان کے 75 رنز بھی شامل ہیں، جواب میں  عجمان برادرس  بیسویں اوورس میں 93 رن بنانے میں کامیاب رہی اس طرح آوز چیلنجرس 70 رنوں سے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے  تمام ٹیموں کو واضح پیغام دے دیا کہ وہ  فاعی چیمپئن ہے اور اس بار بھی اس کے عزائم چمپئن بننے سے کم کے نہیں ہیں۔ٹیم کے اسماعیل خان نے بلے بازی کے ساتھ مخالف ٹیم کے دو کھلاڑیوں کو بھی آوٹ کرنے میں کامیاب رہے۔

چوتھے میچ میں  عریبین ڈومینیٹرس  نے  حنیف واریئرس  کو ایک سخت مقابلے میں 13 رنوں سے شکست دی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے عربین ڈومینیٹر نے 20 اوورس میں سات وکٹوں کے نقصان پر 147 رن بنائے تھے، اور جواب میں حنیف وارئیرس  جیت کے لئے درکار رنوں کے نشانے کے بالکل قریب پہنچ گئے تھے، لیکن  وہ مقررہ اوورس میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 134 رن ہی بناسکے۔

پہلے اتوار کو کھیلے گئے میچس میں نوٹ کرنے والی اہم بات یہ رہی کہ جس ٹیم نے اول بلے بازی کی، وہی ٹیم جیتنے میں کامیاب رہی اور کوئی بھی ٹیم پہلے مقررہ حدف کو حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔

اب اگلے اتوار کو  مقابلے مزید سخت ہونے کے امکانات ہیں کیونکہ ہاری ہوئی  ٹیموں کو واپس ٹورنامنٹ میں لوٹنے کے لئے جیتنا ضروری ہوگا جس کے لئے انہیں پورا زور لگانا ہوگا، جبکہ پہلے مقابلے میں  جیتنے والی ٹیموں کو بھی اپنی جیت کا سلسلہ برقرار رکھنا ضروری ہوگا۔

یاد رہے کہ اگلے اتوار یعنی 15 نومبر کو  میچس  اس طرح ہوں گے:
میچ 5 - صبح 09:00 بجے:عربین  ڈومینٹرس بمقابلہ  رائزنگ اسٹارس
میچ 6 - دوپہر 01:00 بجے: عجمان برادرس بمقابلہ  فیب الیون
میچ 7 - شام 05:00 بجے: نوائط کرکیٹرس دبئی بمقابلہ  ڈاکٹر حنیف وارئیرس
میچ 8 - رات 09:00 بجے: لکژری زون بمقابلہ   آوز چیلنجرس

Click here for report in English


Share: