ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کے قریب شیرورمیں دن دہاڑے ڈکیتی – گھر کا دروازہ توڑ کر لاکھوں روپے نقد اور زیورات کی چوری

بھٹکل کے قریب شیرورمیں دن دہاڑے ڈکیتی – گھر کا دروازہ توڑ کر لاکھوں روپے نقد اور زیورات کی چوری

Sat, 28 Nov 2026 12:15:46    S O News
بھٹکل کے قریب شیرورمیں دن دہاڑے ڈکیتی – گھر کا دروازہ توڑ کر لاکھوں روپے نقد اور زیورات کی چوری

بھٹکل 28/ نومبر ( ایس او نیوز) 26 نومبر کو سہ پہر کے وقت پڑوسی ضلع اُڈپی کے شیرور کے قریب ’مدرمکی' میں چوروں نے ایک گھر کا دروازہ توڑ کر ڈکیتی کی واردات انجام دیتے ہوئے نقدی اور سونے کے زیورات لوٹ لیے۔

اطلاع کے مطابق واردات کے موقع پرکرائے کے مکان میں رہائش پذیر شیورام پجاری اور ارون موگیر گھر پر موجود نہیں تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ چوروں نے دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہو کر ایک لاکھ روپے نقد اور تقریباً 16 گرام  وزنی سونے کے زیورات چوری کر لیے اور موقع پر سے فرار ہو گئے ۔ جب مکین اپنا کام نمٹا کر گھر واپس آئے تو چوری کا انکشاف  ہوا۔

فنگر پرنٹ ماہرین، سراغ رساں کتوں کے دستے اور پولیس اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور معائنہ کیا ۔ بیندور پولیس اسٹیشن میں اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ 


Share: