Thu, 18 Aug 2016 17:06:54
شام کی اپوزیشن کے سرگرم کارکنوں نے ایک بچے کی انتہائی دردناک ویڈیو جاری کی ہے، جسے شام کے شہر حلب میں بمباری کے بعد ایک عمارت کے ملبے سے نکالا گیا۔اومران داکنیش نامی یہ بچہ ایک ایمبولنس میں نارنجی رنگ کی کرسی پر بیٹھا ہوا ہے۔
View more
Thu, 18 Aug 2016 17:04:15
روس نے شام میں فضائی بمباری کے لیے پہلی بار ایران کا ایک فضائی اڈا استعمال کرنا شروع کر دیا ہے جہاں سے حلب سمیت کئی صوبوں پر بمباری کی گئی ہے۔
View more
Thu, 18 Aug 2016 17:01:43
اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ گذشتہ ماہ جولائی میں دنیا بھر میں ہر روز صرف انگریزی زبان میں تقریباً سات ہزار اسلام دشمن ٹویٹس بھیجی گئیں۔اس کے مقابلے پر اپریل میں ڈھائی ہزار ایسی ٹویٹس کی گئی تھیں، تاہم فرانسیسی شہر نیس میں حملے اور ترکی میں بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد ان میں تیزی آ گئی۔
View more
Thu, 18 Aug 2016 16:58:31
سفید فام لوگوں کے مقابلے میں نسلی اقلیت کے زیادہ لوگ غربت کا شکار رہتے ہیں۔طاقت اور بڑے عہدوں، جیسے ججز اور پولیس سربراہ وغیرہ کے عہدوں، پر نسلی اقلیت کے لوگوں کی نمائندگی بہت کم ہے۔
View more
Thu, 18 Aug 2016 16:54:07
اسکاٹ لینڈ میں بدھ 17اگست کو اسکاٹش ٹیم Glasgow Celticsاور اسرائیلی ٹیم Hapoel Beer Shevaکے درمیان ایک فٹ بال میچ کھیلا گیا۔ میچ کا ایک دلچسپ پہلو یہ تھا کہ اس موقع پر میزبان ٹیم کے پرستاروں نے فلسطینی پرچم تھام رکھے تھے۔
View more
Thu, 18 Aug 2016 16:51:31
حال ہی میں دبئی سے فلپائن جانے والے ایک مسافر بردار ہوائی جہاز میں ایک خاتون کے ہاں بچی کا جنم ہوا ہے جس پر جہاز کو ہندوستان کے شہر حیدرآباد میں ہنگامی طور پر لینڈ کرنا پڑا۔تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ بچی کو جنم دینے والی خاتون کی شہریت معلوم نہیں ہوسکی تاہم یہ واقعہ گذشتہ اتوار کو اس وقت پیش آیا جب فلپائن کی سیپو پیسفیک ایئر نامی ایک فضائی کمپنی کا مسافر طیارہ دبئی سے مانیلا کی جانب عازم سفر تھا
View more
Thu, 18 Aug 2016 16:49:07
یمن کی سرکاری فوج نے ابین گورنری اور اس کے متصل کئی دوسرے شہروں اور دیہات میں شدت پسند گروپ القاعدہ کے جنگجوؤں کے خلاف بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔
View more
Thu, 18 Aug 2016 16:46:27
ایران کے ایک اعلیٰ قانون ساز نے تصدیق کی ہے کہ روس شام میں حملوں کے لیے ایک ایرانی فوجی اڈا استعمال کر رہا ہے۔ اس سے قبل ماسکو کی جانب سے بتایا گیا کہ اس کے طیاروں نے شام میں اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے ایرانی فوجی اڈے کا دوبارہ استعمال کیا ہے۔
View more
Thu, 18 Aug 2016 16:44:56
شام میں صدر بشارالاسد کی حمایت میں لڑتے ہوئے لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کا ایک اور کمانڈر ہلاک ہوگیا۔ مگر مقتول کی خاص بات یہ ہے کہ اس کا تعلق لبنان کے اس علاقے سے ہے جس پر اسرائیل کا قبضہ ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy