Sun, 18 May 2025 13:39:06
عرب لیگ نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں منعقدہ 34ویں عرب سربراہ کانفرنس کے اختتام پر جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں فلسطین کو ایک بار پھر عرب دنیا کا مرکزی مسئلہ قرار دیتے ہوئے اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ جنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
View more
Thu, 15 May 2025 18:10:55
میکسیکو کے وسط مشرقی ریاست پُوایبلا میں ریاستوں کو جوڑنے والے ہائی وے پر بڑا سڑک حادثہ ہوا ہے۔ اس حادثے میں تقریباً 21 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی افسروں نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔
View more
Thu, 15 May 2025 13:51:19
اسرائیل نے منگل کو طلوع فجر سے قبل کی گئی بدترین بمباری میں80سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔ ان میں سے 59 اموات شمالی غزہ میں ہوئی ہیں۔ جام شہادت نوش کرنےوالوں میں کم از کم 22 بچے ہیں۔ منگل کے حملوں میں کم از کم 125افراد زخمی ہوئے ہیں۔
View more
Wed, 14 May 2025 17:04:00
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے افغانستان میں سیاحت میں اضافے کو جواز بنا کر امریکہ میں مقیم 11,700 افغان پناہ گزینوں کیلئے انسانی تحفظات کی منسوخی کو درست قرار دیا ہے۔
View more
Sun, 11 May 2025 11:15:30
گزشتہ دنوں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان جب دنیا کو ایک بڑی جنگ کا خدشہ لاحق تھا، ہفتے کے روز ہندوستان اور پاکستان نے اچانک جنگ بندی کا اعلان کیا۔ دونوں ملکوں نے باہمی رضامندی سے ایک دوسرے پر کسی بھی قسم کے حملے سے گریز کرنے پر اتفاق کیا۔ سنیچر کی شام 5 بجکر 25منٹ پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس غیر متوقع جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے دنیا کو حیران کر دیا، جس کی بعد میں دونوں ملکوں کے حکام نے باضابطہ
View more
Thu, 08 May 2025 18:31:52
پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ہندوستان نے منگل کی شب دیر گئے کوٹلی، بہاولپور اور مظفر آباد کے علاقوں میں میزائل حملے کیے ہیں۔ حکومت پاکستان نے اس کارروائی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ "اپنی مرضی کے وقت اور مقام پر" اس حملے کا مؤثر جواب دے گی۔
View more
Thu, 08 May 2025 18:15:55
کالعدم دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کے قریبی رشتہ داروں سمیت 10 افراد اور 4اہم ساتھی ہندوستان کی فوجی کارروائی میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ تمام افراد بہاول پور میں واقع مسجد سبحان اللہ کے قریب مقیم تھے، جب ان کے ٹھکانوں کو میزائل اور راکٹ حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ حکومت ہند کو مصدقہ اطلاعات ملی تھیں کہ اس مسجد کو دہشت گرد عناصر پناہ گاہ اور منصوبہ بندی کے مرکز کے طور پر استعمال کر رہے ت
View more
Thu, 08 May 2025 13:49:18
بدھ کے روز غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 82 فلسطینی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جب کہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔ یہ اطلاع غزہ میں موجود شہری دفاع کے ذرائع نے فراہم کی ہے۔
View more
Mon, 05 May 2025 18:44:05
بلومبرگ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستانی ارب پتی گوتم اڈانی اور ان کی کمپنیوں کے نمائندوں نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے عہدیداروں سے ملاقات کی تاکہ بیرون ملک رشوت ستانی کی تحقیقات میں ان کے خلاف عائد مجرمانہ الزامات کو برخاست کیا جا سکے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy