Thu, 20 Apr 2017 00:51:11
برہت بنگلور مہانگر پالیکے کی حدود میں شامل 110 دیہاتوں کو کاویری کاپانی مہیا کرانے کیلئے 1886 کروڑ روپیوں کے منصوبے کا آج وزیر اعلیٰ سدرامیا نے آغاز کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کاویری پانچویں اسٹیج کے پراجکٹ کی تکمیل کے ساتھ شہر بنگلور کے مزید علاقوں کو پینے کے پانی کی سربراہی ممکن ہوسکے گی۔پانچ ہزار کروڑ روپیوں کی لاگت پر اس پراجکٹ کو مکمل کیا جارہاہے۔سدرامیا نے کہا کہ ان کی حک
View more
Thu, 20 Apr 2017 00:47:26
شہر بنگلور سمیت ریاست کے مختلف مقامات میں نوجوانوں کو ورزش کیلئے تیراکی کی سہولت مہیا کرانے کے مقصد کے تحت مختلف مقامات پر سوئمنگ پولس کی تعمیر کیلئے ایک جامع منصوبہ تیار کیا جائے گا۔یہ اعلان آج ریاستی وزیر برائے کھیل کود، امور نوجوانان اور مچھلی پالن پرمود مادھوا راج نے کیا۔آج شہر کے السور تالاب سے متصل کینسنگ ٹن سوئمنگ پول کا جدید کاری کے بعد افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سوئمنگ پول کی تیاری س
View more
Wed, 19 Apr 2017 02:36:06
انڈین یو نین مسلم لیگ ریاست کرناٹک کے سیکریٹری مولا نا محمد نوح سابق چیر مین گلبرگہ سٹی کار پوریشن نے پی کے کنہا لی کٹی قومی جنرل سیکریٹری انڈین یو نین مسلم لیگ کو ممبر لوک سبھا منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی کے کنہالی کٹی نے انڈین یونین مسلم لیگ کے لئے نہایت با وقار رہے حلقہ لوک سبھا ملاپو ر م سے5,15,323ووٹ حا صل کرتے ہوئے مسلم لیگ کی تاریخی کامیا بی کو
View more
Wed, 19 Apr 2017 02:22:15
سپریم کورٹ میں بدھ کوایک اہم سماعت ہوگی۔ سپریم کورٹ فیصلہ کرے گا کہ بابری مسجد کی شہادت کے معاملے میں اڈوانی،مرلی منوہر جوشی، اوما بھارتی، کلیان سنگھ سمیت 13 افراد پر مجرمانہ سازش کے تحت مقدمہ چلے یا نہیں؟ ساتھ ہی یہ بھی طے کیا جائے گا کہ رائے بریلی اور لکھنؤ میں چل رہے دونوں مقدمات کی سماعت ایک ساتھ لکھنؤ کی عدالت میں کی جائے یانہیں؟۔چھ اپریل کو حکم محفوظ رکھتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہاتھاکہ ہم اس
View more
Wed, 19 Apr 2017 02:11:23
مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر برائے قومی سلامتی ایک غیر اعلانیہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔ ایک روز پہلے ہی انہوں نے عندیہ دیا تھا کہ واشنگٹن پاکستان کے خلاف سخت موقف اختیار کر سکتا ہے۔امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کی انتظامیہ کے کسی بھی اعلیٰ عہدیدار کی طرف سے پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ کا فرنٹ لائن اتحادی تصور کیا جاتا ہے لیکن دونوں ملکوں کے مابین تعلقات اتار چڑھاؤ کا
View more
Wed, 19 Apr 2017 01:55:06
برطانیہ کی خاتون وزیراعظم ٹریزا مے نے غیر متوقع طور پر قبل از وقت انتخابات کروانے کی تجویز پیش کر دی ہے۔ مے کے مطابق وہ بدھ کے روز پارلیمان میں ووٹنگ کا انعقاد کروائیں گی کہ آٹھ جون کو قبل از وقت انتخابات کروائے جائیں۔برطانوی وزیر اعظم کا اپوزیشن جماعتوں سے اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ ان کا ساتھ دیں تاکہ ووٹروں کو موقع فراہم کیا جا سکے۔ قبل از وقت انتخابات کے حوالے سے قیاس آرائیوں کی وجہ سے برطا
View more
Wed, 19 Apr 2017 01:50:52
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان نے خود کو پاکستان کی سکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا ہے۔یہ بات ڈی جی آئی ایس پی آر نے آج پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں ایک میڈیا بریفنگ میں کہی۔ پاکستان کے مقامی میڈیا کے مطابق پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈالنے والوں میں احسان اللہ احسان ا
View more
Wed, 19 Apr 2017 01:41:31
سابق وزیر اعظم اور جنتادل(ایس) سربراہ ایچ ڈی دیوے گوڈا نے سینئر کانگریس لیڈر اور سابق وزیر ایچ وشواناتھ کی جنتادل (ایس) میں شمولیت کی خبروں کو مسترد کردیاہے، اور کہا ہے کہ وشواناتھ کی پارٹی میں شمولیت کے متعلق اب تک کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر دیوے گوڈا نے بتایاکہ ایچ وشواناتھ اس علاقہ کے ایک مضبوط سیاست دان ہیں۔ ان کی صلاحیتوں کا وہ احترام کرتے ہیں، لیکن ج
View more
Wed, 19 Apr 2017 01:30:22
جنسی گھپلہ بے نقاب ہونے کے بعد ریاستی وزارت سے ہاتھ دھونے والے ایچ وائی میٹی کے خلاف الزامات کی جانچ کرتے ہوئے سی آئی ڈی نے اپنی تحقیقات مکمل کرلی ہے اور غالباً جانچ رپورٹ میں ایچ وائی میٹی کو کلین چٹ دے دی جائے گی۔ ایک خاتون کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں ایچ وائی میٹی کی ویڈیو کلپ منظر عام پر آنے کے بعد انہوں نے وزارت سے استعفیٰ دیاتھا، اور فوری بعد وزیراعلیٰ سدرامیا نے اس معاملے کی سی آئی ڈی کے ذ
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy