ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
خلیجی خبریں
    راج ببر نے کی یوپی کانگریس صدرکے عہدے سے استعفیٰ کی پیشکش

    راج ببر نے کی یوپی کانگریس صدرکے عہدے سے استعفیٰ کی پیشکش

    Wed, 15 Mar 2017 22:07:28 
    پانچ میں چار ریاستوں میں انتخابی شکست کے بعد کانگریس پارٹی میں شکست کی ذمہ داری کاسلسلہ شروع ہوگیاہے۔ پارٹی جنرل سکریٹری بی ہری پرساد، سنجے نروپم کے بعد یوپی کانگریس کے صدر راج ببر نے بھی استعفیٰ کی پیشکش کی ہے۔ راج ببرنے ریاست میں کانگریس کی کراری شکست تسلیم کرتے ہوئے کہاکہ میں امیدپرکھرانہیں اترسکا۔ مجھے ذمہ داری دی گئی لیکن میں اسے پورا نہیں کر سکا۔ میں اسے قبول کرتا ہوں۔
    پنیرسیلوم نے کی الیکشن کمیشن سے ملاقات،انتخابی نشان پر دعویٰ

    پنیرسیلوم نے کی الیکشن کمیشن سے ملاقات،انتخابی نشان پر دعویٰ

    Wed, 15 Mar 2017 20:51:58 
    نو رکنی وفد کی قیادت کر رہے تمل ناڈو کے سابق وزیراعلیٰ پنیرسیلوم نے بدھ کواپنی پاٹی کے دو پتوں والے انتخابی نشان پردعویٰ پیش کرتے ہوئے الیکشن کمیشن (EC)کے حکام سے ملاقات کی۔ انہوں نے وی ششی کلا کی پارٹی جنرل سکریٹری کے طورپرتقرری کو غیر قانونی قرار دیا اور عہدے کے لئے نئے سرے سے انتخابات کرانے کامطالبہ کیا
    راہل گاندھی نے بی ہری پرساد کا استعفیٰ نامنظورکیا

    راہل گاندھی نے بی ہری پرساد کا استعفیٰ نامنظورکیا

    Wed, 15 Mar 2017 20:45:42 
    اڑیسہ کے پنچایت انتخابات میں خراب کارکردگی کے بعد بی ہری پرساد نے پارٹی کے جنرل سکریٹری کے عہدے سے اورایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا، اسے بدھ کو پارٹی اعلی کمان نے نامنظور کر دیاہے۔ اب وہ ہی فی الحال چھتیس گڑھ کانگریس کے انچارج رہیں گے۔ بدھ کو چھتیس گڑھ کانگریس صدر بھوپیش بگھیل کے ساتھ بی ہری پرساد بھی راہل گاندھی سے ملاقات کرنے پہنچے تھے۔ قیاس لگائے جا رہے ہیں کہ اسی دوران ان کے اس
    پنجاب اور گوا اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد عام آدمی پارٹی میں پھوٹ کے آثار

    پنجاب اور گوا اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد عام آدمی پارٹی میں پھوٹ کے آثار

    Wed, 15 Mar 2017 19:14:11 
    دہلی میں دھماکہ دار جیت کے بعد اپنا ایک منفرد تاثر چھوڑنے والی دہلی کی عام آدمی پارٹی نے دہلی سے باہر پہلی بار پنجاب اور گوا کے انتخابات میں حصہ لیا۔دونوں ہی ریاستوں میں حالیہ اختیام پذیر اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد پارٹی پنجاب میں دوسرے نمبر پررہی وہیں گوا میں پارٹی کا کھاتہ بھی نہیں کھل سکا۔پنجاب اور گوا کے اسمبلی انتخابات میں ملی شکست کو پارٹی ہضم  نہیں کر پا رہی ہے،پارٹی کی جانب سے خود وزی
    ہیبلوٹ گھڑی کے معاملہ میں سدرامیا کو کلین چٹ

    ہیبلوٹ گھڑی کے معاملہ میں سدرامیا کو کلین چٹ

    Wed, 15 Mar 2017 03:41:29 
    وزیر اعلیٰ سدرامیا کو بیش قیمتی ہیبلوٹ گھڑی تحفہ میں دئے جانے کا معاملہ گزشتہ سال سرخیوں میں رہا اپوزیشن پارٹیوں نے اس معاملے کو بنیاد بناکر سدرامیا کی کرسی ہلادی تھی، اس کے بعد وزیر اعلیٰ سدرامیا کو یہ گھڑی سرکاری خزانے میں جمع کرنی پڑی، اور اس گھڑی کے لین دین میں رشوت ستانی کے الزامات کی جانچ کیلئے انسداد کرپشن بیورو کو ہدایت دینی پڑی۔ اب انسداد کرپشن بیورو نے اس گھڑی کے متعلق تحقیقات مکمل کرتے
    ضمنی انتخابات میں کامیابی کیلئے کانگریس کی تیاریاں زوروں پر: پرمیشور

    ضمنی انتخابات میں کامیابی کیلئے کانگریس کی تیاریاں زوروں پر: پرمیشور

    Wed, 15 Mar 2017 03:37:57 
    وزیر داخلہ اور کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہاکہ ننجنگڈھ اور گنڈل پیٹ اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں جیت درج کرنے کیلئے کانگریس کی طرف سے سنجیدہ حکمت عملی اپنائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک ماہ پہلے ہی دونوں حلقوں کو مشاہدین روانہ کردئے گئے تھے۔ یہاں کے مقامی کارکنوں اور ووٹروں سے رابطہ کرکے مشاہدین نے اپنی رپورٹ اعلیٰ کمان کو روانہ کردی ہے، ایک دو دن میں یہاں سے پارٹی کے امیدواروں کا
    لیجسلیچر اجلاس میں اراکین کی غیر حاضری روکنے کیلئے اصلاحات: کولیواڈ

    لیجسلیچر اجلاس میں اراکین کی غیر حاضری روکنے کیلئے اصلاحات: کولیواڈ

    Wed, 15 Mar 2017 03:33:43 
    ریاستی اسمبلی اسپیکر کے بی کولیواڈ نے کہاکہ ریاستی اسمبلی کی کارروائیوں میں وزراء اور اراکین اسمبلی کی مسلسل غیر حاضری کو روکنے کیلئے چند نئی اصلاحات لاگو کرنے وہ تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل سے شروع ہونے والے لیجسلیچر اجلاس میں ایوان میں حاضر رہنے والے اراکین کی تعداد روزانہ میڈیا کو جاری کی جائے گی، تاکہ لوگوں کو پتہ چل سکے کے ان کے منتخب نمائندے اسمبلی کی سرگرمیوں میں کس دلچسپی سے حصہ لیتے ہیں۔
    آج سدرامیا ریاست کا ترقی پرور بجٹ پیش کرنے کیلئے تیار، اقلیتوں کی فلاح کیلئے نئی اسکیموں کے اعلان کی توقع

    آج سدرامیا ریاست کا ترقی پرور بجٹ پیش کرنے کیلئے تیار، اقلیتوں کی فلاح کیلئے نئی اسکیموں کے اعلان کی توقع

    Wed, 15 Mar 2017 03:27:52 
    وزیر اعلیٰ سدرامیا کل صبح ساڑھے گیارہ بجے ریاستی اسمبلی میں اپنا ریکارڈ بارھواں بجٹ اور حجم کے اعتبار سے ریاست کا سب سے بڑا بجٹ پیش کرنے کی تیاری مکمل کرچکے ہیں۔ بتایاجاتاہے کہ اگلے سال ہونے والے انتخابات کے پیش نظر سدرامیا اس بجٹ کے ذریعہ سماج کے تمام طبقات کو مطمئن کرنے کی بھرپور کوشش کرنے میں کافی حد تک کامیاب رہے ہیں۔ گزشتہ چالیس سال کی بدترین خشک سالی سے بدحال کسانوں کی مدد کیلئے جہاں سدرامیا
    آنیکل کے میونسپل کونسلر بی جے پی لیڈر واسو کا قتل,قتل کو سیاسی رنگ دینے بی جے پی کی کوشش، ہسور روڈ پر ٹریفک جام

    آنیکل کے میونسپل کونسلر بی جے پی لیڈر واسو کا قتل,قتل کو سیاسی رنگ دینے بی جے پی کی کوشش، ہسور روڈ پر ٹریفک جام

    Wed, 15 Mar 2017 03:09:23 
    شہر کے بمسندرا علاقہ میں آج اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب مقامی بی جے پی کونسلرسرینواس پرساد عرف واسوکا ہسور مین روڈ کے بی ٹی پی ایل کالج کے قریب قتل کردیاگیا۔بتایاجاتاہے کہ حملہ آوروں نے اس پر مہلک ہتھیاروں سے جان لیوا حملے کئے اور وہیں پر وہ ڈھیر ہوگیا۔ بمسندرا کے قریب کتگان ہلی کے ساکن 42سالہ واسو کو صبح پانچ بجے کے قریب موبائل فون پر ایک کال موصول ہوئی، اس کال کا جواب دے کر وہ آگے بڑھ رہاتھاکہ مہل