Sat, 07 Jan 2017 23:32:40
شہر کے میجسٹک بس اسٹانڈمیں ایک بی ایم ٹی سی وولو بس کا شیشہ صاف کرنے میں مصروف ایک بس ڈرائیوربسوں کی زد میں آگیا۔ جس کے نتیجہ میں دو بسوں میں پھنس کر وہ جائے وقوع پر ہی ڈھیر ہوگیا۔متوفی ڈرائیور کی شناخت کنگیری بارھویں ڈپو کے ڈرائیور 40 سالہ رمیش کی حیثیت سے کی گئی ہے۔صبح ساڑھے چھ بجے کارخانے کے ملازمین کو لے جانے کیلئے میجسٹک بس ٹرمینل ون میں یہ اپنی بس روک کر شیشہ صاف کررہاتھا کہ اسی وقت اس کی بس
View more
Sat, 07 Jan 2017 23:23:43
شہر کے کے آر مارکیٹ کی ہمہ جہت ترقی کیلئے ڈھائی کروڑ روپیوں کی لاگت پر ایک منصوبہ جلد شروع کیا جائے گا۔ یہ اعلان آج شہر کی میئر جی پدماوتی نے کیا۔ آج صبح کے آر مارکیٹ میں ہفتہ واری صفائی مہم کا معائنہ کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کے آر مارکیٹ کے داخلی اور باہری حصہ کیلئے رنگ وروغن اور سجاوٹ کیلئے یہ رقم صرف کی جائے گی۔
View more
Sat, 07 Jan 2017 23:17:32
انسانی وسائل کے فروغ کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے آج کہا کہ ملک کی تعلیم کے معیار اور سطح کو بہتر بنانے کیلئے ہندوستان میں دنیا کی چوٹی کی بیس یونیورسٹیاں قائم کی جائیں گی۔مسٹر جاوڈیکر نے یہاں چودہویں پرواسی بھارتیہ دیوس کانفرنس سے قبل یووا پرواسی دیوس کانفرنس کے ایک اجلاس میں یہ جانکاری دی
View more
Sat, 07 Jan 2017 23:11:16
عالمی سطح پر ہندوستان کو اپنا قائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ مرکزی حکومت اس مقصد کیلئے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے ساتھ ان میں ملک کی تہذیب وتمدن اوراخلاقیات کو عام کرنے کی طرف بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔یہ بات آج مرکزی وزیر برائے کھیل و امور نوجوانان وجئے گوئل نے کہی۔آج شہر میں یوا پرواسی بھارتیہ دیوس میٹنگ کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج سے تین دن تک بنگلور میں جاری رہنے والے پرواسی بھارت
View more
Sat, 07 Jan 2017 23:05:01
سال نو کے موقع پر شہر کے برگیڈ روڈ اور ایم جی روڈ علاقوں میں لڑکیوں پر دست درازی اور جنسی ہراسانی کے واقعات کے بعد شہر میں اس طرح کے واقعات کا سلسلہ رکنے کانام نہیں لے رہا ہے۔ ایم جی روڈ کے بعد کمن ہلی میں اس طرح کی ہراسانی کا معاملہ پیش آیا تو اس کے فوراً بعد کل کے جی ہلی میں ایک برقعہ پوش لڑکی کو روک کر اسے ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا۔اب کبن پارک اور بانسواڑی علاقوں میں اس طرح کے واقعات رونما
View more
Fri, 06 Jan 2017 23:22:20
ریاست میں سنگین خشک سالی چاروں طرف پھیلی ہوئی ہے۔ اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریاست کے کل جماعتی وفدا ور متعدد وزراء کی بارہا نمائندگی کے باوجود مرکزی حکومت نے کرناٹک کو بہت ہی قلیل امداد جاری کی، اور امداد جاری کرنے کے بعد اس پر غیر ضروری سیاست کی جارہی ہے۔ یہ بات آج وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہی۔ شہر کے جالہلی کے قریب نئے فلائی اوور کا افتتاح کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ
View more
Fri, 06 Jan 2017 23:18:13
حکومت کرناٹک ملک میں واحد حکومت ہے،جس نے انفارمیشن ٹیکنالوجی، بائیو ٹیکنالوجی،آٹو موبائل، پارچہ جات نیز ہر شعبہ کیلئے ایک الگ پالیسی وضع کی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کرناٹک ایک ترقی پرور اور صنعت پرور ریاست ہے۔ یہ بات آج وزیر صنعت آر وی دیش پانڈے نے کہی۔ آج شہر میں پرواسی بھارتیہ دیوس کے سلسلے میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کرناٹک نے ملک میں پہلی بار 2000ء میں انکلوزیو کرناٹک
View more
Fri, 06 Jan 2017 22:36:15
سابق مرکزی وزیر اور سینئر کانگریس لیڈر سی ایم ابراہیم نے ان کی دختر عفہ کے اسقاط حمل کے سلسلے میں ان پر لگائے جارہے الزامات پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان کی دختر کے اسقاط حمل کے پیچھے جو بھی ملوث ہے اسے قانون کے مطابق سخت سزاملنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی عدالتوں میں ہوسکتا ہے کہ ملزمین جھوٹ بول کر بچ جائیں،
View more
Fri, 06 Jan 2017 22:29:42
اثاثہ ٹیکس ادا کرنے کیلئے بینکوں کا رخ کرنے والے شہریوں کے ساتھ بینک افسران نے اگر بدتمیزی کی تو ایسے بینکوں سے بی بی ایم پی اپنی ڈپازٹ نکال لے گی اور ساتھ ہی ان بینکوں سے مالی لین دین ختم کردیا جائے گا۔یہ تنبیہہ برہت بنگلور مہانگر پالیکے کی ٹیکس اینڈ فائنانس کمیٹی کے چیرمین ایم کے گنا شیکھر نے کی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy