ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
خلیجی خبریں
    جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق وائس چانسلر مشیرالحسن کاانتقال

    جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق وائس چانسلر مشیرالحسن کاانتقال

    Mon, 10 Dec 2018 23:42:58 
    مشہور تاریخ داں اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق وائس چانسلر مشیر الحسن کاپیرکی صبح انتقال ہوگیا،وہ تقریبا 70سال کے تھے اور چار سال پہلے ایک سڑک کے حادثے کے بعد صحت سے جڑی پریشانیوں سے جوجھ رہے تھے۔حسن کو گزشتہ رات یہاں ایک نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا،انہوں نے گزشتہ چار بجے آخری سانس لی
    بلند شہر تشدد: انسپکٹر سبودھ سنگھ کے قتل کااہم مشتبہ ملزم جیتو فوجی، 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیجا گیا

    بلند شہر تشدد: انسپکٹر سبودھ سنگھ کے قتل کااہم مشتبہ ملزم جیتو فوجی، 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیجا گیا

    Mon, 10 Dec 2018 03:14:05 
    اتر پردیش کے بلند شہر میں گزشتہ پیر کو گؤکشی کے شک میں بھڑکے تشدد میں انسپکٹر سبودھ سنگھ کے قتل کا اہم مشتبہ ملزم آرمی جوان جیتو فوجی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔گرفتاری کے بعد اس کوعدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں سے اسے 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔واضح رہے کہ پولیس نے جیتو فوجی کی پولیس ریمانڈ نہیں مانگی، لہٰذا عدالت نے اسے 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا
    اٹھاولے کو بھری مجلس میں تھپڑ رسیدکرنے والے کی ’دھنائی‘، مہاراشٹر بند کا اعلان

    اٹھاولے کو بھری مجلس میں تھپڑ رسیدکرنے والے کی ’دھنائی‘، مہاراشٹر بند کا اعلان

    Mon, 10 Dec 2018 03:08:46 
    مہاراشٹر میں ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (اے) کے صدر اور مرکزی وزیر رام داس ااٹھولے کے ساتھ بھری مجلس میں مارپیٹ کی گئی ہے۔ ممبئی سے ملحق تھانے میں ایک پروگرام میں انہیں ایک نوجوان نے تھپڑ رسید کر دیا۔ یہ واقعہ پولیس کی موجودگی میں تھانے کے امبرناتھ میں ہوا ، تھپڑ والے شخص کا نام پروین گوسامی ہے ۔ اس واقعہ کے بعد اٹھاولے حامیوں نے اسے پکڑ لیا اور اس جم کر پٹائی کی
    مہاراشٹر: چندر پور میں شدید سڑک حادثہ، 11 افراد ہلاک

    مہاراشٹر: چندر پور میں شدید سڑک حادثہ، 11 افراد ہلاک

    Mon, 10 Dec 2018 03:03:42 
    مہاراشٹر کے چندر پور ضلع میں شدید سڑک حادثہ ہوا ہے۔ ایک ٹرک اور وین کے تصادم میں ہفتہ کو سات خواتین اور دو بچوں سمیت 11 افراد کی موت ہو گئی۔پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت ہوا جب 14 لوگوں کو لے کر جا رہی وین رات قریب 9:30 بجے کورپنا۔وانی روڈ سے گزر رہی تھی۔ موقع پر موجود رہے ایک پولیس افسر نے کہا کہ اس حادثے میں سات خواتین، وین ڈرائیور، تین سال کا ایک بچہ اور ایک اور نابالغ ہلاک ہوئے ہیں
    10 دسمبر کو دہلی میں اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ، کجریوال بھریں گے’ ہنکار‘ 

    10 دسمبر کو دہلی میں اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ، کجریوال بھریں گے’ ہنکار‘ 

    Mon, 10 Dec 2018 03:00:31 
    دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوا ل بی جے پی اینٹی محاذ کی میٹنگ میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔ 10 دسمبر کو تلگودیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے صدر اور آندھرا پردیش کے وزیر اعلی این چندرا بابو نائیڈو نے دہلی میں میٹنگ بلائی ہے، جہاں ملک بھر کی کئی سیاسی جماعت موجود رہیں گی ۔عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے نارتھ ایسٹ دہلی کی سیلم پور اسمبلی میں ہفتہ کو ایک
    چار مکتوب کے ذریعے بہار کے ووٹر تک پہنچیں گے لالو پرساد یادو

    چار مکتوب کے ذریعے بہار کے ووٹر تک پہنچیں گے لالو پرساد یادو

    Mon, 10 Dec 2018 02:57:27 
    2019 لوک سبھا انتخابات کا بگل بجنے میں صرف چند ماہ باقی ہیں، ایسے میں اب آر جے ڈی کو ان سربراہ لالو پرساد یادو کی کمی محسوس کی جارہی ہے ۔ آر جے ڈی بہار میں لوک سبھا انتخابات کی تیاری میں لگ گئی ہے اور اجلاسوں کا دور جاری ہے، لیکن ہر تیاری کے درمیان لالو یادو کی غیر موجودگی سب کو محسوس ہو رہی ہے۔ اسی کے تحت پٹنہ میں آر جے ڈی کے پارٹی عہدیداروں کی میٹنگ ہوئی
    مہاراجہ سہیل دیو کے بہانے پوروانچل میں سیاسی حکمت عملی بنائیں گے مودی 

    مہاراجہ سہیل دیو کے بہانے پوروانچل میں سیاسی حکمت عملی بنائیں گے مودی 

    Mon, 10 Dec 2018 02:55:05 
    وزیر اعظم نریندر مودی 29 دسمبر کو غازی پور ضلع میں راج بھر سماج کے لیے آئیڈیل سہیل دیو کے نام سے ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کے ساتھ پوروانچل کی 14 راج بھر اکثریتی لوک سبھا سیٹوں پر مشن 2019 کے لحاظ سے سیاسی حکمت عملی پرتوجہ دینے کا کام کریں گے۔ مرکزی وزیر منوج سنہا کے گھر ضلع کے ساتھ سہیل دیو ہندوستانی سماج پارٹی کے سربراہ اور ریاستی حکومت میں کابینہ وزیر اوم پرکاش راج بھر کے گڑھ میں ہونے والی وزیر اعظم کی
    عزم و جرات کی کہانی : اٹل سے اقتدار چھین کر سونیا گاندھی نے کرائی تھی کانگریس کی واپسی

    عزم و جرات کی کہانی : اٹل سے اقتدار چھین کر سونیا گاندھی نے کرائی تھی کانگریس کی واپسی

    Mon, 10 Dec 2018 02:49:40 
    اٹلی کے لوسیانہ میں 9 دسمبر، 1946 کو پیدا ہوئی سونیا گاندھی کا سیاسی سفر کسی فلمی سکرپٹ سے کم نہیں ہے۔ سال 2014 کے عام انتخابات میں شکست سے پہلے تک سونیا گاندھی کی قیادت میں کانگریس پارٹی کی کامیابی اور سیاسی سفر انتہائی دلچسپ ہے۔ قریب 14 سال پہلے سونیا گاندھی نے 2004 میں اٹل بہاری واجپئی کی قیادت والی این ڈی اے کے ہاتھوں سے اقتدار چھین کر کانگریس کی واپسی کرائی تھی
    اپوزیشن کے اجلاس میں شامل ہوں گے دہلی کے سی ایم اروند کیجریوال، 2019 کی حکمت عملی پر ہوگی بحث

    اپوزیشن کے اجلاس میں شامل ہوں گے دہلی کے سی ایم اروند کیجریوال، 2019 کی حکمت عملی پر ہوگی بحث

    Mon, 10 Dec 2018 02:45:58 
    دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال پیر کو ہونے والی اپوزیشن جماعتوں کی اہم میٹنگ میں شامل ہوں گے۔کیجریوال پہلی بار اس طرح کی کسی میٹنگ کا حصہ ہوں گے۔آپ ذرائع نے بتایا کہ یہ میٹنگ آندھرا پردیش کے وزیر اعلی این چندرا بابو نائیڈو نے بلائی ہے اور وزیر اعلی اروند کیجریوال اس میٹنگ میں شامل ہوں گے