ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں کشتی الٹنے سے نوجوان کی موت

بھٹکل میں کشتی الٹنے سے نوجوان کی موت

Mon, 05 Oct 2026 18:36:15    S O News
بھٹکل میں کشتی الٹنے سے نوجوان کی موت

بھٹکل 5/اکتوبر (ایس او نیوز) : بھٹکل تعلقہ کے بائیلور کے قریب بحر عرب میں مچھلی پکڑنے کے دوران ایک کشتی سمندری لہروں کی شدت کے باعث الٹنے کے نتیجے میں 18 سالہ نوجوان سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

متوفی کی شناخت بائیلور کے رہائشی اور مقامی کالج میں زیر تعلیم نوین گنپتی ہری کانت (18) کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق نوین اپنے دوستوں کے ساتھ روایتی کشتی میں مچھلی پکڑنے کے لیے سمندر میں گیا تھا۔ اسی دوران سمندری لہروں کی زد میں آکر اس کی کشتی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں نوین پانی میں ڈوب گیا۔ بعد میں اس کی نعش سمندر سے برآمد کرلی گئی۔

متوفی کے والد گنپتی نارائن ہری کانت کی شکایت پر مرڈیشور پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پی ایس آئی لوک ناتھ راتھوڑ معاملے کی جانچ کر رہے ہیں۔


Share: