Fri, 07 Dec 2018 01:20:05
ریاست کی مخلوط حکومت کی رابطہ کمیٹی کے چیرمین سدرامیا کی طرف سے کل یہ اعلان کہ ریاستی کابینہ میں توسیع بلگاوی لیجسلیچر اجلاس کے بعد 22دسمبر کو کی جائے گی۔ کانگریس پارٹی میں برگشتگی کی ایک نئی لہر کا سبب بنا ہوا ہے۔ اسمبلی اجلاس سے پہلے کابینہ میں توسیع کا اشارہ دیتے دیتے کانگریس نے اچانک اپنا رویہ تبدیل کرلیا اور سدرامیا کے ذریعے یہ اعلان کروایا کہ 22دسمبرکو وزارت میں توسیع اور سرکاری بورڈوں اور
View more
Fri, 07 Dec 2018 01:15:07
سابق وزیراعلیٰ اور بی جے پی لیڈر جگدیش شٹر نے ریاستی حکومت کی طرف سے آبپاشی پراجکٹوں کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ کلسا بنڈوری معاملے میں ٹریبونل کا فیصلہ آنے کے بعد بھی حکومت نے کل جماعتی میٹنگ طلب نہیں کی ۔ کرشنا طاس پر آبپاشی پراجکٹوں کی تکمیل کے بارے میں حکومت کو کوئی فکر نہیں ہے۔ آج وزیر اعلیٰ کی صدارت میں طلب کی گئی میٹنگ میں اپنے خیالات ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کلسا بنڈو
View more
Fri, 07 Dec 2018 00:40:20
مضافات شہر بلنڈور تالاب میں بڑھتی ہوئی آلودگی وقتاً فوقتاً اس تالاب سے بدبو دار جھاگ خارج ہونے اور تالاب میں آگ لگنے کے واقعات سے نپٹنے میں ریاستی حکومت اور برہت بنگلور مہانگر پالیکے کی بارہا ناکامیوں پر سخت کارروائی کرتے ہوئے آج نیشنل گرین ٹریبونل نے ریاستی حکومت پر 50کروڑ روپے اور بی بی ایم پی پر 25کروڑ روپیوں کا جرمانہ عائد کیا اور ہدایت دی کہ حکومت اور بی بی ایم پی یہ رقم آلودگی کنٹرول بورڈ کو
View more
Fri, 07 Dec 2018 00:27:10
کانگریس مدھیہ پردیش کے صدر کمل ناتھ نے آج کہاہے کہ پارٹی نے کرناٹک اور گجرات کی غلطیوں سے سبق لیا ہے اورپارٹی کی جھولی میں مدھیہ پردیش کی 140 سے زائد سیٹیں آ رہی ہیں۔ آج یہاں صحافیوں سے گفتگو کے دوران مسٹر کمل ناتھ نے کہا کہ انہوں نے ریاست میں ایک ایک حلقے کا مطالعہ کیا ہے۔ کانگریس کے حصے میں 140 سے زائد سیٹیں آ رہی ہیں
View more
Fri, 07 Dec 2018 00:22:16
بابری مسجد کے یوم شہادت کی مناسبت سے ضیاء پوکھر،ٹھاکرگنج میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے معروف عالم دین وممبرآف پارلیمنٹ مولانا اسرارالحق قاسمی نے کہاکہ مسلمانوں کا متفقہ عقیدہ ہے کہ ایک بارجس جگہ مسجد بن جاتی ہے وہ جگہ قیامت تک کے لئے مسجد ہے،لہذایہ حق تو خود مسلمانوں کوبھی نہیں ہے کہ وہ مسجد سے دست بردار ہوجائیں۔ اس موقع پر انہوں نے بابری مسجد کی شہادت اور اس کے بعد سے اب تک رونما ہونے والے سلسلۂ
View more
Mon, 03 Dec 2018 02:27:29
مرکزی وزیراور بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی )کے لیڈر ہردیپ سنگھ پوری نے اتوار کو پاکستان متنبہ کیاہے کہ اگروہ اپنی پرانی پالیسیوں پر کاربندرہا تو کرتارپور کوریڈور کے بعد قائم ہوئی ہم آہنگی ختم ہوجائے گی۔مسٹر پوری نے ٹوئیٹ کر کے کہا،’’میں وزیراعظم نریندرمودی کی کرتار پور کوریڈور کے تعلق سے برلن کی دیوار گرنے جیسی امید افزابات سے متفق ہوں۔اس سے ہم آہنگی قائم ہوسکتی ہے ،لیکن اگرہمارے دوست اپنی پرانی پا
View more
Mon, 03 Dec 2018 02:23:10
قیام امن کے عمل میں شامل ہوئے ایک بوڈوطلباء تنظیم اورایک باغی گروپ نے ایک طرح سے بی جے پی کو خبردار کیا ہے کہ اگر مرکزی اور ریاست کی بی جے پی حکومتیں2019 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل بوڈو لینڈ بنانے کی سمت میں ٹھوس قدم نہیں اٹھاتا ہے تو اسے بوڈو کمیونٹی کی حمایت گنواناپڑے گی ۔ اگرچہ آسام میں بی جے پی زیر قیادت حکومت کے اتحادی بوڈو لینڈ پیپلز فرنٹ اور ریاستی حکومت نے اس انتباہ کوزیادہ اہمیت نہیں دی
View more
Mon, 03 Dec 2018 02:19:56
اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ ترویندرسنگھ راوت نے اتوار کو نوجوانوں سے ہر قسم کی منشیات سے دور رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ذاتی مسئلہ نہیں ہیں بلکہ اس کے سماجی، اقتصادی اور قومی سطح پر وسیع منفی اثرات بھی واقع ہوتے ہیں ۔ یہاں پولیس لائنز میں اتراکھنڈ پولیس کی جانب سے منشیات کیخلاف ’دون میراتھن ‘کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کرنے کے بعد وزیر اعلی نے کہا کہ منشیات محض ذاتی مسئلہ نہیں ہے بلکہ اس کے وسی
View more
Mon, 03 Dec 2018 02:11:43
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و کانگریس کے سینئر لیڈر محمد اظہر الدین نے کہا ہے کہ تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کو ووٹ دینا بی جے پی کے ووٹ دینے کے مترادف ہے کیونکہ ٹی آرایس نے جی ایس ٹی ، صدارتی، نائب صدر کے انتخابات میں بی جے پی کاساتھ دیاتھا۔اظہر الدین نے تلنگانہ میں عظیم اتحاد کی حلیف جماعت تلگودیشم کے امیدوار ناما ناگیشور راو کے ساتھ آج کھمم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ٹی
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy