ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور کے قریب موڈبیدری میں بس اسکوٹر پر الٹ گئی؛ خاتون ہلاک، 16 سے زائد زخمی

مینگلور کے قریب موڈبیدری میں بس اسکوٹر پر الٹ گئی؛ خاتون ہلاک، 16 سے زائد زخمی

Sun, 10 May 2026 11:42:39    S O News
مینگلور کے قریب موڈبیدری میں بس اسکوٹر پر الٹ گئی؛ خاتون ہلاک، 16 سے زائد زخمی

مینگلور، 10 مئی (ایس او نیوز): پرائیویٹ بس کے ایک اسکوٹر پر الٹ جانے کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والی خاتون زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی، جبکہ حادثے میں 16 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ جمعہ کو قریبی تعلقہ موڈبیدری کے بنّاڈکا ہائی وے پر اُس وقت پیش آیا تھا جب کارکلا سے مینگلور جارہی ایک نجی بس بے قابو ہوکر الٹ گئی۔

بتایا گیا ہے کہ حادثے کے وقت ایک اسکوٹر سڑک کنارے سے گزر رہی تھی۔ بس الٹنے کے بعد وہ اسکوٹر پر جاگری، جس کے نتیجے میں اسکوٹر کی پچھلی نشست پر سوار 54 سالہ گیتا شدید زخمی ہوگئی تھیں۔ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم وہ ہفتہ کو دورانِ علاج چل بسیں۔

حادثے میں اسکوٹر سوار شخص بھی زخمی ہوا ہے، جبکہ بس میں سوار 16 سے زائد مسافر بھی مختلف نوعیت کے زخموں سے متاثر ہوئے ہیں۔

موڈبیدری پولیس نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔


Share: