Wed, 20 Aug 2025 17:48:21
لوک سبھا میں آج مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے تین اہم بل پیش کیے، جن کے تحت کسی وزیر، وزیراعلیٰ، مرکزی وزیر یا وزیراعظم پر سنگین جرم کے الزامات کے تحت مسلسل 30 دن تک جیل میں رہنے کی صورت میں انہیں عہدے سے معطل کرنے کی شق شامل ہے۔
View more
Wed, 20 Aug 2025 17:45:55
انڈین نیشنل کانگریس کے جنرل سیکریٹری (مواصلات) اور رکن پارلیمان، جے رام رمیش نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دگوجے سنگھ کی سربراہی میں تعلیم کے امور پر قائم دو جماعتی پارلیمانی مستقل کمیٹی نے آج ایک رپورٹ پیش کی ہے، جس میں شمالی ہندوستان کے نجی اعلیٰ تعلیمی اداروں میں سماجی طور پر پسماندہ طبقات کے طلبہ کے لیے ریزرویشن کی سفارش کی گئی ہے۔
View more
Wed, 20 Aug 2025 17:40:26
اپوزیشن جس نے ’’ووٹ چوری‘‘ اور ’ایس آئی آر‘ پر حکومت کی بولتی بند کررکھی ہے، نے اب نائب صدر کے عہدہ کے الیکشن میں بھی بڑا داؤ کھیلتے ہوئے سپریم کورٹ کے سابق جج اور ممتاز ماہر قانون جسٹس(سبکدوش) بی سدرشن ریڈی کو اپنا متفقہ امیدوار بنایاہے۔
View more
Wed, 20 Aug 2025 17:15:40
پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے دوران آج مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 130واں آئینی ترمیم بل، 2025 پیش کرنے والے ہیں۔ یہ بل وزیراعظم، وزیراعلیٰ اور دیگر وزراء کو 30 دن تک گرفتاری کی صورت میں اپنے عہدے سے معطل کرنے کی قانونی شق متعارف کراتا ہے۔ بل میں آئین کے آرٹیکل 75، 164 اور 239اےاے میں ترمیم کی تجویز دی گئی ہے، جو مرکز، ریاست اور دہلی میں نافذ ہوگی۔
View more
Wed, 20 Aug 2025 17:05:33
مہاراشٹر کے انتخابی اعداد و شمار پر سی ایس ڈی ایس کے پروفیسر سنجے کمار کی ایک پوسٹ نے بی جے پی اور اپوزیشن کے درمیان زبردست لفظی جنگ کو جنم دیا ہے۔ اس دوران کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے بی جے پی پر براہِ راست حملہ بولتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی نے پہلے راہل گاندھی کے ووٹ چوری کے انکشاف کو کمزور کرنے کے لیے سی ایس ڈی ایس کے ڈیٹا کو توڑ مروڑ کر پیش کیا اور اس کے بعد کے سی وینوگوپال کا جعلی خط گھڑنے کی سازش
View more
Wed, 20 Aug 2025 10:56:38
پارلیمنٹ میں ایس آئی آر عمل پر تنازعہ جاری ہے۔ منگل کو اپوزیشن نے انتخابی عمل میں مبینہ گڑبڑ اور ’ووٹ چوری‘ کے الزامات کے ساتھ الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کیا۔ اس موقع پر کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے، رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی، سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اور 'انڈیا' بلاک کے دیگر رہنما شامل تھے۔
View more
Tue, 19 Aug 2025 17:05:08
کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے الیکشن کمیشن اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر ایس آئی آر اور ووٹ چوری کے حوالہ سے پر شدید تنقید کی ہے۔ پارلیمنٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کسی حملے سے خوفزدہ نہیں ہیں اور وہ عوام کے سامنے حقائق پیش کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
View more
Tue, 19 Aug 2025 11:18:14
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمارکی اتوار کو کی گئی پریس کانفرنس پر سخت تنقید اور برہمی کااظہار کرتے ہوئے اپوزیشن نے انہیں عہدہ سے ہٹانے کیلئے پارلیمنٹ میں تحریک مواخذہ پیش کرنے کا اشارہ دیا ہے۔
View more
Tue, 19 Aug 2025 10:53:37
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاست میں ’ایس آئی آر‘ (خصوصی گہری نظرثانی) سے متعلق چل رہی سرگرمیوں کے درمیان ایک انتہائی اہم اعلان کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy