Sat, 23 Aug 2025 11:27:01
بہار سے شروع ہونے والی ’ووٹر ادھکار یاترا‘ اب پورے ملک کی آواز بن گئی ہے۔ حالیہ انتخابات میں ’ووٹ چوری‘ کے خلاف شروع کی گئی اس یاترا کو ملک گیر سطح پر عوام کی زبردست حمایت مل رہی ہے۔ کانگریس اور انڈیا اتحاد کے رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ یہ یاترا محض ایک سیاسی تحریک نہیں بلکہ جمہوریت اور آئین کے تحفظ کی جدوجہد ہے۔
View more
Sat, 23 Aug 2025 11:22:52
شیو سینا (یو بی ٹی) کی رکن پارلیمنٹ پرینکا چترویدی نے ہندوستان اور پاکستان کے میچ کی لائیو اسٹریمنگ اور نشریات روکنے کے لیے اطلاعات و نشریات اور آئی ٹی کے وزیر کو خط لکھا ہے۔
View more
Sat, 23 Aug 2025 11:15:39
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی ’ووٹ چوری‘ کے خلاف بہار میں ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ نکال رہے ہیں۔ اس درمیان انڈیا بلاک کے لیڈران نے بہار میں پریس کانفرنس کر وزیر اعظم نریندر مودی اور الیکشن کمیشن کو ہدف تنقید بنایا۔ کانگریس، آر جے ڈی اور سی پی آئی جیسی پارٹیوں کے نمائندوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کر بتایا کہ کس طرح بی جے پی مختلف حربوں کا استعمال کر ملک بھر میں اپنی حکومت قائم کر رہی ہے۔
View more
Sat, 23 Aug 2025 11:10:16
پارلیمنٹ کے حالیہ مانسون اجلاس میں ’آن لائن گیمنگ بل‘ پاس ہوا تھا۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں لوک سبھا اور راجیہ سبھا سے پاس اس ’آن لائن گیمنگ پروموشن اینڈ ریگولیشن بل‘ کو صدر جمہوری دروپدی مرمو کی منظوری بھی مل گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اب فنتاسی گیمنگ ایپس پر تالا لگنے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔
View more
Sat, 23 Aug 2025 11:01:49
’’بی جے پی اور الیکشن کمیشن مل کر آپ کا ووٹ چوری کر رہے ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ آپ کی طاقت، آپ کی آواز آئین میں ہے، آپ کے ووٹ میں ہے۔ یہاں پر انھوں نے بجلی کاٹ دی، یہ سوچتے ہیں کہ بجلی کاٹنے سے آواز بند ہو جائے گی، لیکن تاریکی میں آواز بند نہیں ہوتی، آواز سنائی دیتی ہے۔‘‘
View more
Sat, 23 Aug 2025 10:53:23
سپریم کورٹ نے یمن میں سزائے موت کا سامنا کرنے والی ہندوستانی نرس نمیشا پریا کے معاملے میں میڈیا اور دیگر افراد کو غیر مصدقہ بیانات دینے سے روکنے کی درخواست سماعت کے لیے قبول کر لی ہے۔ یہ درخواست سماجی کارکن کے اے پاؤل نے ذاتی طور پر دائر کی ہے۔
View more
Sat, 23 Aug 2025 10:50:20
بہار میں ایس آئی آر کے بعد جاری ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں لاکھوں نام کاٹے جانے سے متعلق معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا کانگریس نے استقبال کیا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ جمہوریت پر ہوئے ایک سخت حملے سے ملک کو بچانے والا ہے۔ ساتھ ہی اس فیصلے نے الیکشن کمیشن کے طریقہ کار کو پوری طرح سے ظاہر کر دیا ہے۔
View more
Fri, 22 Aug 2025 20:09:15
سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز کہا کہ بہار میں جاری خصوصی نظرِ ثانی (Special Intensive Revision-SIR) کے دوران ڈرافٹ ووٹر لسٹ سے جن افراد کے نام خارج کردیئے گئے ہیں، وہ اپنی شمولیت کے لئے آدھار کارڈ کے ساتھ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ECI) کی طرف سے تجویز کردہ 11 دستاویزات میں سے کسی بھی دستاویز کو جمع کراسکتے ہیں۔
View more
Thu, 21 Aug 2025 19:50:09
اپنے سیاسی پارٹی کے دوسرے اسٹیٹ لیول کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشہور اداکار وجے نے اعلان کیا کہ 2026 کے تمل ناڈو اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی کا نہ تو بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) اور نہ ہی دراوڑ منیترا کڑگم (DMK) کے ساتھ کوئی اتحاد ہوگا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy