Wed, 27 Aug 2025 17:33:34
بہار میں کانگریس اور راشٹریہ جنتا دل کی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ میں بدھ کو ایک بڑا سیاسی منظر دیکھنے کو ملا جب تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کے اسٹالن، ان کی بہن کنی موجی کے ساتھ اس یاترا میں شامل ہوئے۔ یہ یاترا بدھ کے روز دربھنگہ سے مظفرپور پہنچی جہاں راہل گاندھی، تیجسوی یادو اور ان کے اتحادی جماعتوں کے قائدین نے ریلی سے خطاب کیا۔
View more
Wed, 27 Aug 2025 12:40:07
بارش نہ ہو تو بھی پریشانی اورزیادہ ہوجائے تو بھی پریشانی۔ کچھ اسی طرح کی صورتحال سے منگل کو جموں کے لوگ جوجھ رہے ہیں۔ وہاں تیز بارش کے ساتھ ہی بادل پھٹنے کا بھی واقعہ پیش آیا جس کی وجہ سے ۵؍ افراد ہلاک اور ۱۴؍ زخمی ہوگئے۔ مہلوکین یاترا سے واپس آرہے تھے۔ تیز بارش کی وجہ سے دیگر کئی ریاستوں میں بھی سیلابی کیفیت ہے۔
View more
Wed, 27 Aug 2025 11:43:21
بہار میں جاری ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظر ثانی (ایس آئی آر) کے عمل اور ووٹ چوری کے خلاف انڈیا بلاک ان دنوں ریاست میں ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ کر رہی ہے۔ اس یاترا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو سمیت انڈیا بلاک کے کئی لیڈران موجود ہیں۔ اسی درمیان منگل (26 اگست) کو اپوزیشن نے ایک پریس کانفرنس کر ریاستی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔
View more
Wed, 27 Aug 2025 11:04:45
الہ آباد ہائی کورٹ نے ایک اہم فیصلے میں اتر پردیش کے ضلع شراوستی میں بند کیے گئے 30 مدارس کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیا ہے۔ یہ مدارس رواں سال کے آغاز میں بند کر دیے گئے تھے۔
View more
Wed, 27 Aug 2025 10:44:54
کانگریس لیڈر اور لوک سبھا میں قائد حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے منگل کے روز الزام عائد کیا کہ کسی کو نشانہ بنانے کے لیے ذاتی حملے کرنا راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کا طریقۂ کار ہے اور اسی ہتھکنڈے کو مہاتما گاندھی کے خلاف بھی استعمال کیا گیا تھا۔
View more
Wed, 27 Aug 2025 10:41:23
کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے منگل کے روز مرکز کی این ڈی اے حکومت پر سخت حملہ بولتے ہوئے کہا کہ عوام کو اپنے ووٹ کے حق کی حفاظت کرنی ہوگی، کیونکہ یہی آئین (Constitution) کے تحفظ کی ضمانت ہے۔
View more
Tue, 26 Aug 2025 19:50:34
سپریم کورٹ نے پیر کے روز کہا کہ سوشیل میڈیا پر اثرانداز ہونے والے انفلوئنسرز (influencers) اظہارِ رائے کی آزادی کو تجارتی شکل دے رہے ہیں اور ان کے تبصرے ایک ایسے متنوع معاشرے میں لوگوں کے جذبات کو مجروح کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جس میں معذور افراد، خواتین، بچے، بزرگ اور اقلیتی طبقے شامل ہیں۔
View more
Tue, 26 Aug 2025 18:54:19
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ریڈ الرٹ کے درمیان ہماچل پردیش کے کئی حصوں میں موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی اطلاعات ہیں۔
View more
Tue, 26 Aug 2025 18:28:18
بہار میں ووٹروں کے حقوق کے لیے جاری کانگریس کی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ آج اپنے دسویں دن سپول سے شروع ہوئی، جس میں کانگریس کی جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا پہلی بار شامل ہوئیں۔ اس یاترا کی قیادت کانگریس رہنما راہل گاندھی اور بہار اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف تیجسوی یادو کر رہے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy