Wed, 23 Jul 2025 19:07:49
کانگریس کے رہنما اور لوک سبھا میں قائد حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے پارلیمنٹ احاطے میں اپوزیشن ارکان کے ساتھ زوردار احتجاج کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو کئی محاذوں پر آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے نہ صرف بہار میں ووٹر لسٹ کی جانچ کے عمل کو انتخابی چوری قرار دیا بلکہ مہاراشٹر، کرناٹک اور ملک گیر سطح پر ووٹروں کے حقوق چھیننے کے الزامات عائد کیے۔
View more
Wed, 23 Jul 2025 19:02:37
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ایک بار پھر مودی حکومت کو سرکاری وسائل کے مبینہ غلط استعمال پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ 9 برسوں میں مودی حکومت نے اپنے ’کارپوریٹ دوستوں‘ کو فائدہ پہنچانے کے لیے سرکاری بینکوں سے تقریباً 12 لاکھ کروڑ روپے کے قرضے معاف کیے ہیں۔
View more
Wed, 23 Jul 2025 18:58:32
ہریانہ کی بی جے پی حکومت نے ہراسانی کے ایک زیرِ سماعت مقدمے میں نامزد ملزم وکاس برالا کو اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل مقرر کر دیا ہے، جس پر اپوزیشن جماعت کانگریس نے شدید اعتراض کیا ہے۔ ’دی انڈین ایکسپریس‘ کی رپورٹ کے مطابق، وکاس برالا بی جے پی کے راجیہ سبھا رکن اور سابق ریاستی صدر سُبھاش برالا کے بیٹے ہیں۔
View more
Wed, 23 Jul 2025 18:10:32
جسٹس یشونت ورما معاملے پر سماعت کرنے کے لیے سپریم کورت تیار ہو گیا ہے۔ چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوائی نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے میں خصوصی بنچ کی تشکیل کریں گے۔ سینئر وکیل کپل سبل نے جسٹس ورما کی طرف سے ایک عرضی کا ذکر کرتے ہوئے اس معاملے میں فوری سماعت کا مطالبہ کیا تھا۔
View more
Wed, 23 Jul 2025 17:37:52
نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ کے اچانک استعفیٰ کے بعد ہندوستان کے الیکشن کمیشن نے نئے نائب صدر کے انتخاب کے لیے عمل شروع کر دیا ہے۔ کمیشن نے بدھ 23 جولائی کو ایک پریس ریلیز جاری کر کے اس بات کی اطلاع دی۔ اس میں بتایا گیا کہ وزارت داخلہ نے 22 جولائی کو دھنکھڑ کے استعفیٰ سے متعلق جانکاری دی تھی، جس کے بعد آئینی تقاضوں کے تحت انتخاب کی تیاری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
View more
Wed, 23 Jul 2025 17:34:15
پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے تیسرے دن بھی اپوزیشن جماعتوں نے بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظر ثانی (اسپیشل انٹینسیو ریویژن، ایس آئی آر) کے خلاف زوردار احتجاج درج کرایا۔
View more
Tue, 22 Jul 2025 20:22:59
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے 2028 کے مدھیہ پردیش اسمبلی انتخاب سے قبل ووٹر لسٹ میں ممکنہ ہیرا پھیری کے متعلق کارکنان کو خبردار کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ سال مہاراشٹر میں بھی ایسا ہی ہوا تھا، جہاں بی جے پی کی قیادت والی ’مہایوتی‘ نے لوک سبھا انتخاب میں خراب کارکردگی کے کچھ ماہ بعد ہی اسمبلی انتخاب میں بڑی جیت حاصل کر لی تھی۔
View more
Tue, 22 Jul 2025 20:20:00
مہاراشٹر کے نالا سوپارا کے کلنب بیچ پر پیر کی صبح اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب سمندر کے کنارے ایک بڑا کنٹینر بہہ کر آتا ہوا دکھائی دیا۔ صبح کی سیر پر نکلے شہریوں نے جب اس دیو ہیکل کنٹینر کو دیکھا تو فوراً ارنالا پولیس کو اطلاع دی۔
View more
Tue, 22 Jul 2025 20:15:30
ہندوستانی فضائیہ کے مشہور جنگی طیارے MiG-21 کو 62 سال بعد ستمبر میں باضابطہ طور پر ریٹائر کیا جا رہا ہے۔ اس تاریخی طیارے کو 19 ستمبر کو چندی گڑھ کے ایئربیس پر 23 اسکواڈرن (پینتھرز) کی جانب سے پروقار انداز میں الوداع کہا جائے گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy