Mon, 21 Jul 2025 11:18:55
دہلی۔این سی آر میں اُمس بھری گرمی کا دور جاری ہے۔ حالانکہ محکمہ موسمیات نے دہلی والوں کے لیے راحت کی خبر سنائی ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق آج دہلی-این سی آر میں جھما جھم بارش کے آثار ہیں۔ یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہ سکتا ہے۔ وہیں مہاراشٹر، اتر پردیش، بہار، پنجاب، ہریانہ اور راجستھان سمیت ملک کی کئی دیگر ریاستوں میں بھی بارش کو
View more
Mon, 21 Jul 2025 10:56:26
جموں و کشمیر میں ریاستی درجہ کی بحالی کے مطالبے کو لے کر کانگریس کی جانب سے جاری عوامی تحریک اس وقت تنازعہ کا سبب بن گئی، جب پارٹی کے اہم لیڈروں کو مظاہرے کے دوران حراست میں لے لیا گیا۔ ریاستی کانگریس صدر طارق حمید قرہ، سی ایل پی لیڈر غلام احمد میر اور دیگر درجنوں کارکنوں کو اس وقت پولیس نے گرفتار کر لیا، جب وہ ’ہماری ریاست، ہمارا حق‘ مہم کے تحت جموں میں مارچ کر رہے تھے۔
View more
Mon, 21 Jul 2025 10:53:56
کانگریس کے سینئر رہنما جے رام رمیش نے معیشت کی موجودہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی مداخلت کے باوجود بینکوں سے قرض لینے کی رفتار میں نمایاں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معیشت میں سست روی کی ایک واضح علامت ہے، جسے سرکاری دعوے چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
View more
Sun, 20 Jul 2025 20:10:44
مرکزی پارلیامنی امور کے وزیر کرن رجیجو نے اتوار کو کہا کہ جسٹس یشونت ورما کو برطرف کرنے کے سلسلے میں پارلیمنٹ میں تحریک پیش کرنے کے لیے 100 سے زائد اراکین پارلیمنٹ نے پہلے ہی ایک نوٹس پر دستخط کر دیے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ لوک سبھا میں مواخذے کی تحریک پیش کرنے کے لیے مطلوبہ حمایت حاصل کر لی گئی ہے۔
View more
Sun, 20 Jul 2025 19:29:28
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ تمل ناڈو اور پڈوچیری کوآرڈینیٹر جناب ابن سعود، ڈپٹی کوآرڈینیٹر انعام الحسن، پنچایت راج آرگنائزیشن نیشنل کوآرڈینیٹر، راجیو گاندھی اور انڈین نیشنل کانگریس پارٹی کی قیادت میں 13جولائی کو سلطان پیٹ، پڈوچیری، ولیانور میں ایک عظیم الشان خواتین سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سمینار کا عنوان ''آئیے وقف کو بچائیں - آئیے آئین کو بچائیں '' رکھا گیا۔جس میں کی 500 سے زیادہ خواتین نے شرکت
View more
Sun, 20 Jul 2025 18:54:22
پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس سے قبل حکومت نے اتوار کے روز کل جماعتی میٹنگ میں اپوزیشن کی جانب سے اٹھائے گئے تمام اہم مسائل پر بحث کی یقین دہانی کرائی۔
View more
Sun, 20 Jul 2025 18:51:03
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے ایک بار پھر ریاست میں سہ لسانی فارمولے کے تحت ہندی زبان کو نافذ کرنے کی بات کہہ دی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا تھا کہ سہ لسانی فارمولہ مہارشٹر میں صد فیصد نافذ ہو گا۔
View more
Sun, 20 Jul 2025 18:44:02
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر انڈین یوتھ کانگریس کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کو ری پوسٹ کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے پٹنہ میں منعقدہ روزگار میلہ میں نوجوانوں کے جمِ غفیر کو بی جے پی کی پالیسیوں کی ناکامی کا ثبوت قرار دیا۔
View more
Sun, 20 Jul 2025 18:39:53
جنوبی ہند میں مانسون کی شدت میں اضافے کے بعد کیرالہ اور تمل ناڈو کے کئی اضلاع میں شدید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں محکمہ موسمیات نے دونوں ریاستوں کے کئی اضلاع کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ان علاقوں میں 115.6 ملی میٹر سے 204.4 ملی میٹر تک بہت زیادہ بارش ہو سکتی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy