Mon, 28 Jul 2025 11:36:37
آدھار،راشن کارڈ اور ووٹر شناختی کارڈ کو بھی بطور ثبوت قبول کرنے کے سپریم کورٹ کے مشورہ کو نظر انداز کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے اتوار کو بہار میں ’’ووٹر لسٹ کی خصوصی جامع نظر ثانی ‘‘ مہم کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا۔
View more
Mon, 28 Jul 2025 11:32:15
اتراکھنڈ میں ہری دوا ر کے منسا دیوی مندر میں اتوار کو بھگدڑ مچنے سے 8 افراد اور کم از کم 35عقیدت مند زخمی ہو گئے۔ بھگدڑ مندر کی طرف جانے والی سڑک کی سیڑھیوں پر مچی۔اس کی مختلف وجوہات بتائی جارہی ہیں۔
View more
Mon, 28 Jul 2025 11:13:06
پارلیمنٹ کا ہنگامہ خیز مانسون اجلاس جاری ہے۔ لوک سبھا میں کارروائی کا آج (28 جولائی) ایک اہم دن ہے کیونکہ دوپہر 12 بجے سے ’آپریشن سندور‘ پر بحث شروع ہونے والی ہے۔ یہ بحث ضروری دستاویزوں کے پارلیمنٹ کی میز پر رکھے جانے کے بعد شروع ہوگی۔ 16 گھنٹے تک چلنے والی اس لمبی بحث کا آغاز خود وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کریں گے۔
View more
Mon, 28 Jul 2025 11:06:21
آج سپریم کورٹ کیا فیصلہ دیتا ہے یہ تو دیکھنے کی بات ہے لیکن الیکشن کمیشن نے بہار میں 27 جون سے 25 جولائی 2025 تک ایس آئی آر (گہری نظرثانی) کا پہلا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے۔ اس مرحلے کے اہم نتائج کو کمیشن کی طرف سے 27 جولائی کو جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں شیئر کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد تمام اہل ووٹرز کی فہرست بنانا اور انتخابی عمل میں ان کی شرکت کو یقینی بنانا تھا۔
View more
Mon, 28 Jul 2025 10:44:52
چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) بی آر گوئی نے اتوار، 27 جولائی کو سرینگر کے ’ایس کے آئی سی سی‘ میں منعقدہ نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی (این اے ایل ایس اے، نالسا) کی شمالی علاقائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’اگر زمین پر کہیں جنت ہے، تو یہیں ہے، یہیں ہے، یہیں ہے لیکن اسے پھر سے وہی پرامن اور ہم آہنگ کشمیر بنانا ہوگا، جہاں سبھی طبقات کے لوگ باہمی احترام اور بھائی چارے کے ساتھ زندگی گزارتے تھے۔‘‘
View more
Mon, 28 Jul 2025 10:39:52
بہار میں جاری ووٹر لسٹ کی خصوصی نظر ثانی (ایس آئی آر) کے متعلق عرضی گزاروں نے سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن پر کئی الزامات عائد کیے ہیں۔ ایسو سی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز (اے ڈی آر) اور آر جے ڈی نے الزام عائد کیا ہے کہ ایس آئی آر میں کافی بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں۔
View more
Sun, 27 Jul 2025 19:03:19
اترپردیش کے ضلع غازی پور کے ڈِلیا گاؤں میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کا بے رحمانہ قتل اس وقت پیش آیا جب ایک بیٹے نے زمین کے تنازع پر طیش میں آ کر اپنے ماں، باپ اور بہن کو کلہاڑی سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
View more
Sun, 27 Jul 2025 18:58:49
الہ آباد ہائی کورٹ نے ایک اہم فیصلے میں کہا ہے کہ مذہب تبدیل کیے بغیر بین مذاہب شادی غیر قانونی ہے۔ یہ مشاہدہ ایک ایسے مقدمے میں کیا گیا جس میں ایک نابالغ لڑکی کے اغوا اور آریہ سماج مندر میں شادی کا معاملہ زیر غور تھا۔
View more
Sun, 27 Jul 2025 18:00:41
نوئیڈا کے سیکٹر 20 میں رات دیر گئے ایک افسوسناک حادثے میں پانچ سالہ بچی آیَت جاں بحق ہو گئی، جب ایک تیز رفتار بی ایم ڈبلیو کار نے اسکوٹر کو ٹکر مار دی۔ بچی کے والد گل محمد اور ان کے سالے راجہ، آیَت کو علاج کے لیے سیکٹر 30 کے پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اسپتال لے جا رہے تھے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy