Sat, 26 Jul 2025 17:45:28
ملک بھر میں آج 26واں کارگل وجے دوس جوش، عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا، جس میں ہندوستانی عوام اور قیادت نے 1999 کی کارگل جنگ میں جان نچھاور کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
View more
Sat, 26 Jul 2025 17:38:57
کانگریس کے سینئر رہنما اور جنرل سیکریٹری جے رام رمیش نے وزیراعظم نریندر مودی کی خارجہ پالیسی پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو مہینوں میں پیش آنے والے چار اہم عالمی واقعات نے ہندوستان کی کمزور خارجہ پالیسی اور نام نہاد }مودی-ٹرمپ دوستی{ کی حقیقت کو بے نقاب کر دیا ہے۔
View more
Sat, 26 Jul 2025 12:41:12
بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کو لے کر ملک بھر میں ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ پارلیمنٹ میں اپوزیشن مسلسل اس کے خلاف آواز بلند کر رہا ہے۔ اس دوران تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے بھی اس معاملے پر اپنا سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کی سخت تنقید کرتے ہوئے اس کے فیصلے کو ’نظام میں سدھار نہیں بلکہ نتیجوں میں انجینئرنگ کرنے کی ایک خطرناک کوشش‘ قرار دیا ہے۔
View more
Sat, 26 Jul 2025 12:22:40
سپریم کورٹ نے تعلیمی دباؤ، ذہنی دباؤ اور خودکشی کے واقعات کے بڑھتے رجحان پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جمعہ کے روز تمام ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 15 جامع اور پابند ہدایات جاری کی ہیں۔ ان ہدایات کا مقصد تعلیمی اداروں، خصوصاً نجی کوچنگ سینٹروں میں طلبہ کی ذہنی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا اور خودکشی جیسے سانحات کی روک تھام کرنا ہے۔
View more
Sat, 26 Jul 2025 12:19:51
ملک بھر میں مانسون پوری طرح سرگرم ہو چکا ہے۔ شمال سے لے کر جنوب اور مشرق سے لے کر مغرب تک ہو رہی بارش سے موسم سہانا ہو گیا ہے جس سے لوگوں کو شدید گرمی سے راحت ملی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھی کئی ریاستوں میں جھماجھم بارش درج کی گئی ہے۔ خاص طور پر ممبئی، دہلی، اتر پردیش، اوڈیشہ، کرناٹک اور کیرالہ میں شدید بارش سے زندگی متاثر ہوئی ہے۔
View more
Sat, 26 Jul 2025 12:16:14
راجستھان کے ضلع جھالاواڑ کے پپلاود گاؤں میں جمعہ کی صبح اس وقت ایک المناک سانحہ پیش آیا، جب سرکاری اسکول کی ایک پرانی عمارت اس وقت گر گئی جب بچے دعائیہ اجتماع کے لیے جمع ہو رہے تھے۔ اس واقعے میں اب تک 7 معصوم بچوں کی موت ہو چکی ہے، جب کہ 28 دیگر بچے زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔
View more
Sat, 26 Jul 2025 12:13:32
نائب صدر عہدہ سے اچانک استعفیٰ دینے والے جگدیپ دھنکھڑ ان دنوں میڈیا سے بہت دور ہیں۔ وہ نہ تو کسی لیڈر سے ملاقات کر رہے ہیں، اور نہ ہی ان کا کوئی بیان سامنے آیا ہے۔ 21 جولائی کی شب استعفیٰ دینے کے بعد جگدیپ دھنکھڑ ایوان میں بھی نہیں پہنچے اور ان کا الوداعیہ بھی نہیں ہو پایا۔
View more
Sat, 26 Jul 2025 12:11:05
بہار میں جاری ووٹر لسٹ کی نظر ثانی میں اب تک 99.86 فیصد ووٹرس کا احاطہ ہو چکا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ بہار کے 7.23 کروڑ ووٹرس نے ایس آئی آر میں فعال طریقے سے حصہ لے کر اس کے تئیں اپنا بھروسہ ظاہر کیا ہے۔ 7.23 کروڑ ووٹرس کے فارم مل چکے ہیں اور ڈیجیٹائز ہو چکے ہیں۔ ان ووٹرس کے نام مسودہ ووٹر لسٹ میں شامل ہوں گے۔
View more
Sat, 26 Jul 2025 12:08:10
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے آج ایک بار پھر تلنگانہ میں ہوئے ذات پر مبنی سروے کی دل کھول کر تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں بے حد فخر محسوس کرتا ہوں جب میں کانگریس حکومت کی طرف سے ذات پر مبنی سماجی و اقتصادی سروے کے لیے کی جانے والی شاندار کوششوں کا مشاہدہ کرتا ہوں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy