Thu, 12 Jun 2025 11:13:43
دہلی-این سی آر سمیت پورا شمالی ہند شدید گرمی اور لُو کی زد میں ہے۔ آسمان سے آگ برس رہی ہے اور راجستھان کے شری گنگا نگر میں درجہ حرارت 48 ڈگری جبکہ پنجاب کے بھٹنڈا میں مسلسل دوسرے دن پارہ 45.8 ڈگری سیلسیس تک چڑھا رہا۔
View more
Thu, 12 Jun 2025 10:38:15
کانگریس کے سینئر لیڈر پون کھیڑا نے ایک بار پھر یو اے پی اے قانون پر سوال اٹھاتے ہوئے مرکزی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ قانون دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے نام پر استعمال ہو رہا ہے، لیکن درحقیقت اسے اختلاف رائے کو دبانے، اور حق و انصاف کی آواز بلند کرنے والوں کو خاموش کرنے کے لیے ہتھیار بنایا گیا ہے۔
View more
Wed, 11 Jun 2025 17:46:41
کرناٹکا کے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے دہلی میں کانگریس پارٹی ہائی کمان سے ملاقات کے بعد اعلان کیا ہے گزشتہ دس سال قبل ریاستی پسماندہ طبقات کمیشن چیرمین ایچ کانتا راجو نے جو 'سماجی و اقتصادی سروے' کروایا تھا اس کی رپورٹ کے پس منظر میں اب پھر ایک بار یہ سروے یا 'ذات شماری' کا عمل دہرایا جائے گا ۔
View more
Wed, 11 Jun 2025 11:39:28
راجہ رگھوونشی کے قتل کے چاروں ملزمین نے جرم قبول کر لیا ہے۔نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران ملزمان نے بتایا کہ انہوں نے راجہ رگھوونشی کا قتل کیا ہے اور قتل کے بعد اس کی لاش گہری کھائی میں پھینک دی تھی۔ اندور کرائم برانچ نے ملزم کے اس اعترافی بیان کی تصدیق کی، جس میں راجہ کی بیوی سونم رگھوونشی کو اہم ملزم اور سازش کار بتایا جا رہا ہے۔
View more
Wed, 11 Jun 2025 11:21:39
امریکہ میں ہندوستانی شہریوں، بالخصوص طلبہ کے ساتھ جاری بدسلوکی اور غیر انسانی سلوک پر کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
View more
Wed, 11 Jun 2025 10:50:37
شمال مشرقی ریاست آسام میں ہیمنت بسوا سرکار کے ذریعے شروع کئے گئے آپریشن پش بیک کے تحت دھاندلی بڑھتی جارہی ہے اور اس کارروائی پر سماجی کارکنوں کی برہمی اور تنقیدوں دونوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
View more
Tue, 10 Jun 2025 20:28:17
دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کو بدعنوانی مخالف بیورو (اے سی بی) نے دوسرا سمن جاری کیا ہے۔ اس بار انہیں 20 جون کو پیش ہونے کے لیے کہا گیا ہے۔ اس سے پہلے منیش سسودیا کو 9 جون کو پیش ہونا تھا لیکن انہوں نے سابقہ طے پروگرام کا حوالہ دیتے ہوئے اے سی بی کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کر لی۔ ان کے وکیل نے اس سلسلے میں ایجنسی کو باضابطہ طور پر جواب بھی بھیجا تھا۔
View more
Tue, 10 Jun 2025 18:17:46
مدارس اسلامیہ صرف تعلیمی ادارے نہیں، بلکہ برصغیر کے مسلمانوں کی دینی، تہذیبی اور انقلابی شناخت کے مضبوط قلعے ہیں۔ ان کا وجود نہ صرف دین اسلام کے بقا و تحفظ کا ذریعہ ہے بلکہ یہ ادارے تحریک آزادی میں بھی نمایاں کردار ادا کرچکے ہیں۔
View more
Tue, 10 Jun 2025 17:17:39
منی پور میں میتئی تنظیم ’آرام بائی ٹینگول‘ کے لیڈران کی گرفتاری کے بعد 7 جون کی رات سے پرتشدد مظاہرے چل رہے ہیں۔ ریاست میں بدامنی کا ماحول تو پہلے سے ہی تھا، اب تازہ گرفتاریوں کے بعد اس میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ انتظامیہ نے 5 اضلاع میں کرفیو نافذ کر دیا ہے، اس کے باوجود بھی مظاہرین مسلسل سڑکوں پر اتر کر آتش زنی اور توڑ پھوڑ کر رہے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy