Tue, 10 Jun 2025 11:14:00
ممبرا میں پیش آئے ٹرین سانحہ نے ملک بھر کو دہلا دیا ہے۔ اس حادثے میں کم از کم ۵؍ لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ اس پر جہاں عوام میں بے چینی ہے وہیں سیاسی حلقوں میں بھی برہمی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ معمر لیڈر شرد پوار سے لے کر نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار تک نے ریلوے پر تنقید کی ہے۔
View more
Tue, 10 Jun 2025 10:58:51
مدھیہ پردیش کے راجہ رگھوونشی قتل کیس کا معمہ پولیس نے آخر کار حل کر ہی لیا ہے۔ اس معاملہ کو سلجھانے میں 17 دنوں تک میگھالیہ اور مدھیہ پردیش کی پولیس کے ساتھ ساتھ یوپی کی پولیس بھی مصروف رہی۔ اس پورے معاملہ کی ماسٹر مائنڈ مقتول رگھوونشی کی بیوی سونم ہی ہے، جسے یوپی پولیس نے 9 جون کو غازی پور سے گرفتار کیا ہے۔ اس کے بعد پولیس نے دیگر 4 ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔
View more
Mon, 09 Jun 2025 21:06:19
کانگریس نے پیر کے روز نریندر مودی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مرکز میں بیٹھی حکومت نے اب "2025 کی بات کرنا چھوڑ دیا ہے" اور "2047 کے خواب بیچنے" لگی ہے، جبکہ گزشتہ 11 برسوں میں اس نے "آئین کے ہر صفحے پر آمریت کی سیاہی مل دی ہے"۔
View more
Mon, 09 Jun 2025 20:40:54
اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کی جانب سے مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات میں مبینہ بے ضابطگیوں اور انتخابی عمل پر سوالات اٹھانے کے دو دن بعد، مہاراشٹرا کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) کے دفتر نے پیر کو ایک سرکاری بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ انتخابی فہرستیں تمام تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں، بشمول کانگریس، کو دو مرتبہ فراہم کی جاتی ہیں۔
View more
Mon, 09 Jun 2025 20:19:33
ممبرا ریلوے اسٹیشن کے قریب پیر کی صبح ایک دلخراش حادثے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے، جب دو تیز رفتار لوکل ٹرینوں کے فٹ بورڈ پر لٹکے ہوئے مسافر آپس میں ٹکرا گئے اور پٹریوں پر گر پڑے۔
View more
Sat, 07 Jun 2025 21:17:36
عیدالاضحیٰ کا مبارک دن شہر میں بڑے ہی جوش و جذبے، روحانی عقیدت اور پرامن ماحول میں منائی گئی ۔ پاکیزہ نگر، د یگلور ناکہ پر واقع عیدگاہ پرعیدالاضحیٰ کی نماز صبح ٹھیک 8 بجے باجماعت ادا کی گئی، جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
View more
Thu, 05 Jun 2025 18:51:07
اب تَتکال ٹکٹ حاصل کرنا ہوگا بہت آسان، کیونکہ بھارتی ریلوے نے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے جس سے لاکھوں مسافروں کو سہولت ملے گی۔ ریلوے وزیر اشونی ویشنو نے 4 جون 2025 کو ایکس (X) پر اعلان کیا کہ تَتکال ٹکٹ کی بکنگ کے لیے جلد ہی ای-آدھار تصدیق لازمی کی جائے گی۔
View more
Thu, 05 Jun 2025 17:24:08
کانگریس پارٹی نے مرکزی حکومت سے تند و تیز سوالات کئے ہیں ۔ پارٹی لیڈر اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی)کے میڈیا سربراہ پون کھیرا نے کہا کہ راہل گاندھی کا `ہتھیار ڈالنے والا(نریندر سرینڈر سے متعلق) تبصرہ اس بات کو نمایاں کرتا ہے کہ کس طرح وزیر اعظم مودی نے بار بار ہندوستان کے قومی مفادات کو سرینڈر کیا ہے ۔
View more
Thu, 05 Jun 2025 17:15:42
ملک کی شمال مشرقی ریاستوں میں سیلاب اور لینڈ سلائڈ کے واقعات سے زبردست تباہی مچی ہے۔ آسام سے لے کر منی پور تک بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا سامنا ہے۔ فصل کی زمین تک برباد ہو گئی ہے اور لوگوں کے پاس رہنے کے لیے گھر تک نہیں ہے۔ 1500 سے زیادہ گاؤں زیر آب ہو چکے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy