Tue, 28 Jan 2025 10:50:50
سپریم کورٹ نے کانپور کے مولوی سید شاہ کاظمی عرف محمد شاد کو ضمانت دے دی ہے، جن پر ایک ذہنی طور پر معذور نابالغ کے غیر قانونی تبدیلی مذہب کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ عدالت عظمیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ غیر قانونی تبدیلی مذہب کو قتل، عصمت دری یا ڈکیتی جیسے سنگین جرائم کی فہرست میں شامل نہیں کیا جا سکتا، جس کی بنیاد پر ضمانت دینے سے انکار کیا جائے۔
View more
Tue, 28 Jan 2025 10:47:42
چنڈی گڑھ میں میئر کا الیکشن 30 جنوری کو طے ہے۔ پچھلے انتخابات میں سامنے آئی بے ضابطگیوں کے پیش نظر اس بار انتخابی عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سپریم کورٹ میں آج اس معاملے پر اہم سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے ہدایت دی کہ میئر کے انتخاب کو غیر جانبدار اور آزادانہ انداز میں مکمل کیا جائے۔
View more
Mon, 27 Jan 2025 19:24:53
لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی پیر کو مدھیہ پردیش کے مَہو پہنچے جہاں انہوں نے ’جئے باپو، جئے بھیم، جئے آئین‘ ریلی سے خطاب کیا۔ اس موقع پر کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے بھی ان کے ہمراہ تھے۔
View more
Mon, 27 Jan 2025 17:15:17
ہندوستان میں کسانوں کی بدحالی کسی سے چھپی نہیں، لیکن بعض خبریں ایسی ہوتی ہیں جو ہوش اڑا دیتی ہیں۔ حالیہ واقعے میں ایک کسان نے سبزی منڈی میں ایک کوئنٹل ٹماٹر فروخت کیا اور بدلے میں صرف 20 روپے کمائے۔ کئی ہفتوں کی محنت اور جدوجہد کے بعد ہاتھ میں آئی یہ قلیل رقم کسانوں کی حالت زار کا المیہ بیان کرتی ہے۔
View more
Mon, 27 Jan 2025 17:03:29
’’2 فروری 2017 کو کے پی ایس گل جی نے خبردار کیا تھا کہ اگر پنجاب میں عآپ کی حکومت بنی تو دہشت گردی اور شورش کو ہوا مل سکتی ہے۔ ان کی یہ پیش گوئی آج حقیقت میں بدلتی دکھائی دے رہی ہے۔‘‘ یہ بات کانگریس کے سینئر لیڈر اجے ماکن نے ایک پریس کانفرنس میں کہی۔
View more
Mon, 27 Jan 2025 16:58:11
)سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ حکومت کو جھٹکا دیتے ہوئے نشی کانت دوبے، بابو لال مرانڈی، ارجن منڈا سمیت 28 بی جے پی رہنماؤں کو بڑی راحت فراہم کی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے جھارکھنڈ حکومت کی اپیل مسترد کر دی۔
View more
Mon, 27 Jan 2025 12:09:21
پونے میں گیلین بار سنڈروم (جی بی ایس) کے مریضوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ مہاراشٹر کے محکمہ صحت نے ایک موت کی اطلاع بھی دی ہے، جو ممکنہ طور پر جی بی ایس کے سبب ہوئی ہو سکتی ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر، ریاستی حکومت نے پونے کے مخصوص علاقوں میں رہنے والوں کے لیے مفت علاج کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Mon, 27 Jan 2025 11:44:43
دہلی اسمبلی انتخابات کے حوالے سے عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے اتوار کو جنگ پورہ میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ اگر عام آدمی پارٹی دوبارہ اقتدار میں آئی تو منیش سسودیا کو دہلی کا نائب وزیر اعلیٰ بنایا جائے گا۔ کیجریوال کا یہ اعلان پارٹی کی انتخابی مہم میں ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔
View more
Mon, 27 Jan 2025 11:37:37
کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے اتوار کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی مرکزی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے حکومت پر آئینی اقدار کو کمزور کرنے اور اقتصادی مسائل پر ناکامی کا الزام عائد کیا۔ کھڑگے کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے نہ صرف جمہوری اصولوں کو نقصان پہنچایا ہے بلکہ اقتصادی ترقی کے لحاظ سے بھی ملک کو مایوس کن نتائج دیے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy