Thu, 23 Jan 2025 19:45:05
کیب ایگریگیٹرس یعنی سفر کے لیے گاڑی بکنگ کرنے والی مشہور کمپنی اولا اور اوبر پر الگ الگ ماڈل کے موبائل فون کے ساتھ تفریق آمیز رویہ اختیار کرنے کا الزام لگ رہا ہے۔ مرکزی وزیر برائے امورِ صارفین پرہلاد جوشی نے اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کر جانکاری دی ہے۔
View more
Thu, 23 Jan 2025 17:50:15
مہاراشٹر کے جلگاؤں میں پیش آنے والے ٹرین حادثے نے نہ صرف مقامی لوگوں بلکہ نیپالی شہریوں کو بھی شدید صدمہ پہنچایا ہے۔ اس حادثے میں ایک نابالغ لڑکا اور دو خواتین سمیت چار نیپالی شہریوں کی زندگیاں موت کے گھاٹ اتر گئیں۔
View more
Thu, 23 Jan 2025 12:18:21
دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے بی جے پی پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں، جن کے مطابق وہ دہلی پولیس کا استعمال کر کے ان کی پارٹی کی انتخابی مہم کو روکنے اور ووٹروں میں خوف پیدا کر کے انتخابات کو متاثر کر رہی ہے۔
View more
Thu, 23 Jan 2025 11:53:58
بدھ کی رات دیر گئے دہلی اور این سی آر کے مختلف حصوں میں ہونے والی بارش نے موسم کو یکسر بدل دیا۔ اس سے پہلے، دہلی اور اس کے نواحی علاقوں میں مارچ کی گرمی محسوس کی جا رہی تھی، مگر بارش کے باعث موسم میں ٹھنڈک آ گئی ہے، اور گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے۔
View more
Thu, 23 Jan 2025 11:01:38
سپریم کورٹ نے آسام کے مٹیا ٹرانزٹ کیمپ میں 270 غیر ملکیوں کی حراست کے معاملے میں وضاحت نہ پیش کرنے پر ریاستی حکومت پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔ جسٹس ابھئے ایس اوکا اور جسٹس نونگمی کاپم کوٹیشور سنگھ کی سربراہی میں بنچ نے آسام کے چیف سکریٹری کو ہدایت دی ہے کہ وہ سماعت کی اگلی تاریخ پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے موجود رہ کر معاملے کی وضاحت کریں۔
View more
Thu, 23 Jan 2025 10:49:16
بی جے پی حکومت نے گزشتہ ۱۰ سالوں میں نہ صرف ملک کی معیشت کو کمزور کیا ہے بلکہ اس کا سب سے بڑا اثر مڈل کلاس پر پڑا ہے، جو ہمیشہ سے معیشت کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا ہے۔ کانگریس پارٹی کے ترجمان جے رام رمیش نے اس حوالے سے ایک پریس کانفرنس میں سنگین سوالات اٹھائے۔
View more
Thu, 23 Jan 2025 10:40:26
جھارکھنڈ کو پہلی بار بہترین انتخابی انتظامات کے لیے قومی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اس سال جھارکھنڈ کے ساتھ ساتھ مہاراشٹر اور جموں و کشمیر کو بھی نیشنل ایوارڈ کے لیے منتخب کیا ہے۔
View more
Wed, 22 Jan 2025 19:26:00
کووڈ-19 وبا کے دوران ویکسین کے علاوہ پی پی ای کٹس بھی عوام کی حفاظت کے لیے نہایت ضروری ثابت ہوئیں۔ پورے بھارت میں پی پی ای کٹس کی وسیع پیمانے پر خریداری کی گئی تھی، اور ریاستی حکومتوں نے بھی اس سلسلے میں خریداری کی تھی۔ تاہم، کیرالہ حکومت اب اس خریداری کے معاملے میں شدید تنازعے میں گھری ہوئی ہے، اور اس پر پی پی ای کٹس کی خریداری میں کروڑوں روپے کے گھوٹالے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔
View more
Wed, 22 Jan 2025 19:19:42
بدھ کے روز سپریم کورٹ میں 2020 دہلی فسادات کے ملزم اور سابق عام آدمی پارٹی کے رہنما طاہر حسین کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت کے دو ججوں پر مشتمل بنچ نے اس درخواست پر مختلف آراء ظاہر کیں، جس کے باعث فیصلہ جاری کرنے میں وقت لگا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy