ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مرڈیشور کے ہیراڈی اور اطراف کے علاقوں میں پولیس کے رات کے گشت میں اضافہ

مرڈیشور کے ہیراڈی اور اطراف کے علاقوں میں پولیس کے رات کے گشت میں اضافہ

Wed, 18 Nov 2026 18:21:16    S O News
مرڈیشور کے ہیراڈی اور اطراف کے علاقوں میں پولیس کے رات کے گشت میں اضافہ

بھٹکل، 18 نومبر (ایس او نیوز): مرڈیشور کے مضافاتی علاقوں میں رات کے اوقات میں نامعلوم افراد کی مشتبہ نقل و حرکت سے متعلق رپورٹ ساحل آن لائن پر شائع ہونے کے بعد مرڈیشور پولیس نے ان علاقوں میں رات کے گشت میں اضافہ کردیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ہیراڈی، کائکینی اور اطراف کے دیگر علاقوں میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی گشت کیا جارہا ہے۔ اس دوران پولیس اہلکاروں نے ہیراڈی، کائکینی، بستی، ترنمکی، کوٹڈمکی سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور مقامی باشندوں سے بات چیت کرتے ہوئے صورتحال کا جائزہ لیا۔

murdeshwar-police-1.jpg

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشتبہ شخص یا سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس اسٹیشن، متعلقہ بیٹ عملے یا ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر 112 پر دیں۔ عوام کی سہولت کے لیے بیٹ پولیس اہلکاروں اور دیگر پولیس افسران کے رابطہ نمبر بھی فراہم کیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق عوام کی حفاظت اور امن و قانون کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے احتیاطی اقدامات کے تحت ان علاقوں میں رات کے گشت کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔

murdeshwar-police-poster.jpg

اس سے قبل ساحل آن لائن پر شائع رپورٹ:
مرڈیشور کے مضافاتی علاقوں میں چوری اور مشتبہ افراد کی سرگرمیاں؛ ہیراڈی میں ڈکیتی کی کوشش کا شبہ


Share: