Sun, 01 Dec 2019 17:49:24
عراق کے سرکردہ شیعہ رہ نما اور الصدری تحریک کے سربراہ مقتدیٰ الصدر نے ہفتے کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی جماعت عراق میں نئی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔خیال رہے کہ الصدری تحریک نے سنہ 2018کو پارلیمانی انتخابات میں 54 نشستوں پرکامیابی حاصل کی تھی۔ مقتدیٰ الصدر کی طرف نئی حکومت میں عدم شمولیت سے متعلق یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک گیر احتجاج کے بعد وزیراعظم عادل عبدالمہدی نیعہ
View more
Sun, 01 Dec 2019 17:43:07
عراقی مظاہرین نے ہفتے کے دن جنوبی شہر نصیریہ کے تین پْلوں پر ٹائر جلائے، حالانکہ وزیر اعظم عہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کر چکے ہیں۔کئی ہفتوں سے تباہ کْن پر تشدد احتجاج جاری رہنے کے بعد، جمعے کو عادل عبدالمہدی نے ملک کے پارلیمان کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔عراق کی نیم سرکاری، ہیومن رائٹس کمیشن نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ہلاکتوں کے ذمے دار افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ایک بیان میں
View more
Sun, 01 Dec 2019 17:39:41
چین میں صارفین کے لیے موبائل فون خریدنے سے پہلے اپنے چہرے کی شناخت یا فیس اسکینگ کرانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔اس حوالے سے ملک کے تمام ٹیلی کام آپریٹرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں جن کے مطابق اب ہر نئے ٹیلی فون نمبر کو جاری کرنے سے پہلے صارف کے اصل نام کی رجسٹریشن لازمی ہے۔آپریٹرز کو یہ ہدایت بھی جاری کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی ایسے صارف کے نام نیا ٹیلی فون نمبر یا موبائل سیٹ جاری نہ کریں جس کی فیس اس
View more
Sun, 01 Dec 2019 17:37:27
نوجوانوں کی تقریباً ایک چوتھائی تعداد اسمارٹ فونز پر اس قدر انحصار کرتی ہے کہ اسے نشے یا لت لگنے کا نام دیا جا سکتا ہے۔ایک نئی تحقیق کے بعد نفسیاتی ماہرین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اسمارٹ فونز کی لت پڑنے کے بعد نوجوانوں میں کم خوابی، ڈیریشن اور کئی دوسری طرح کے نفسیاتی مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔لندن کے کنگز کالج کے تحت ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ نشے جیسے طرز عمل کا مطلب یہ ہے اگر ان لوگوں ک
View more
Sun, 01 Dec 2019 17:28:20
افغانستان حکام کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز ہونے والے بم ھماکے میں ایک اعلیٰ افغان فوجی کمانڈر ہلاک جب کہ کم از کم تین افراد زخمی ہوئے، جن میں ایک مقامی صحافی شامل ہے۔ایک اور خبر کے مطابق، ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں بظاہر ایک ڈرون حملہ ہوا جس میں کم از کم چھ شہری ہلاک ہوئے، جن میں ایک نوزائیدہ بچہ بھی شامل ہے۔صوبہ ہلمند میں سڑک کنارے ہونے والے اس بم حملے کی ذمے داری طالبان نے قبول کی ہے، جہاں کے زیا
View more
Sun, 01 Dec 2019 17:24:15
چالیس سال سے زیادہ عرصہ قبل جب ایڈز پہلی بار شناخت ہوئی تھی تو اس وقت وہ گویا ایک سزائے موت تصور کی جاتی تھی۔ اس وقت سے اب تک یہ ایک شدید مگر ایک قابل علاج بیماری بن گئی ہے۔ یکم دسمبر ایڈز کا عالمی دن وہ سالانہ موقع ہے جب لوگوں کو یہ احساس دلانے میں مدد کی جاتی ہے کہ ایڈز ابھی تک ہمارے ساتھ ہے اور پیش رفت کے باوجود یہ وبا ختم نہیں ہوئی ہے۔ہر سال دنیا بھر میں کمیونٹیز ایڈز کا عالمی دن اس بیماری کے
View more
Sat, 30 Nov 2019 19:06:26
عراق کے وزیرِ اعظم عادل عبدالمہدی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ملک میں بڑھتے مظاہروں کے پیش نظر جلد اپنا استعفیٰ پارلیمان کو پیش کر دیں گے۔خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق جمعے کو عراقی وزیرِ اعظم کے دفتر سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں عادل عبدالمہدی نے کہا ہے کہ وہ پارلیمنٹ کو اپنا استعفیٰ جلد پیش کر دیں گے تاکہ قانون ساز نئی حکومت کا انتخاب کر سکیں۔عادل عبدالمہدی کا بیان عراق کے با اثر مذہبی رہنما
View more
Thu, 28 Nov 2019 17:49:05
ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے خلاف حالیہ مظاہروں کو ایک سازش کا شاخسانہ قرار دیا ہے اور یہ دعویٰ کیا ہے کہ اس سازش میں امریکا ملوّث تھا لیکن انھوں نے اس کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا ہے۔آیت اللہ علی خامنہ ای بدھ کو سپاہِ پاسداران انقلاب کی باسیج فورس کے اہلکاروں سے خطاب کررہے تھے۔
View more
Thu, 28 Nov 2019 17:45:55
ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ ملک بھر میں جاری عوامی احتجاج کے دوران تقریبا 731 بینک اور حکومت کے 140 دفاتر کو آگ لگا دی گئی۔ ان کے علاوہ سیکورٹی فورسز کے زیر استعمال 50 سے زیادہ مراکز پر حملہ کیا گیا جب کہ 70 کے قریب فیول اسٹیشنوں کو بھی نذر آتش کیا گیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy