Wed, 01 Jun 2016 21:27:27
شہر کے السور تالاب میں گندے پانی کے سبب بار بار مچھلیوں کی موت کے اسباب کا جائزہ لینے آج ریاستی وزراء روشن بیگ اور کے جے جارج نے مختلف سرکاری افسران اور مقامی نمائندوں کے ساتھ اس تالاب کا معائنہ کیا
View more
Wed, 01 Jun 2016 21:24:27
شہر بنگلور کے اطراف واکناف مضافاتی ٹرین خدمات کے پراجکٹ کو اگلے چھ ماہ میں شروع کردیا جائے گا۔ یہ بات آج ساؤتھ ویسٹرن ریلوے کے ڈویژنل ریلوے منیجر پی کے سیکسینا نے بتائی۔ ایک اخبار ی کانفرنس سے مخاطب ہوکر انہوں نے کہاکہ بنگلور میں مضافاتی ریل پراجکٹ کی شروعات کیلئے مرکزی وزیر ریلویز سریش پربھو نے منظوری دے دی ہے،
View more
Wed, 01 Jun 2016 21:18:29
مرکزی ملازمین کے مساوی تنخواہ اور دیگر بھتوں کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کل ریاست بھر میں سرکاری ملازمین نے ایک روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔حالانکہ ریاستی حکومت نے اس ہڑتال کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے خدمات ضروریہ قانون لاگو کردیا ہے
View more
Wed, 01 Jun 2016 21:04:54
ریاست میں مسلم صنعت کاروں کی نمائندہ تنظیم ’’مسلم انڈسٹریلسٹ اسوسی ایشن ‘‘ کی طرف سے غیر منظم شعبے میں کام کرنے والے مسلم صنعت کاروں میں صنعتی اسکیموں سے استفادہ کرنے اور انہیں منظم شعبے میں لانے کیلئے بیداری مہم بڑے پیمانے پر شروع کی جائے گی۔ یہ بات آج اسوسی ایشن کے صدر اے ایس خان نے کہی
View more
Wed, 01 Jun 2016 20:44:59
کرناٹک حکومت پولیس کانسٹبلس کی جانب سے 4جون کو مجوزہ اجتماعی رخصت اتفاقی احتجاج کرنے پر لازمی خدمات کی برقراری سے متعلق قانون (ایسما) نافذ کرے گی۔یہ قدم وزیراعلی سدارامیا کی طرف سے سامنے آیا ہے
View more
Wed, 01 Jun 2016 20:36:40
مرکزی وزیر کامرس نرملا سیتارامن (بی جے پی ) ' سابق مرکزی وزراء آسکر فرنانڈیز ' جئے رام رمیش ' کے سی رامامورتی (تمام کانگریس ) ' بی اے فاروق (جے ڈی ایس) کے پرچہ نامزدگیاں درست پائی گئیں
View more
Wed, 01 Jun 2016 20:30:44
غیر قانونی بھٹی سے تیار کی گئی دیسی شراب رکھنے کے الزام میں دیہی پولیس نے ایک عورت کو گرفتار کر لیا ہے۔گجانن شیرور کی بیوی نندا کو پولیس نے شیرالی میں شراب کے ساتھ گرفتار کیا
View more
Wed, 01 Jun 2016 20:23:54
بارش کے ساتھ تیز ہواؤں کے چلنے سے کنیان نامی دیہات میں ناریل کا درخت گر پڑا اور اس کے نیچے دب کر ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ہلاک ہونے والے شخص کا نام کوئیں بیاری کے فرزند سلیمان(۴۱سال ) کے طور پر کی گئی ہے۔جب یہ حادثہ پیش آیا
View more
Wed, 01 Jun 2016 20:19:48
جنوبی کینرا کے مختلف مقامات سے ملنے والی اطلاع کے مطابق گزشتہ دو دنوں میں یہاں خوب بارش ہورہی ہے۔بیلتھنگڈی، اپن انگڈی، وٹھلا،
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy