Sat, 03 Sep 2016 00:52:57
اراضی گھپلے میں الجھے ریاست کے چیف سکریٹری اروند جادھو کے معلق مستقبل کو دیکھتے ہوئے ان کے جانشین بننے کیلئے سینئر آئی اے ایس عہدیداروں میں ابھی سے رسہ کشی کافی شدت اختیار کرچکی ہے۔ 30 ستمبر کو ویسے بھی اروند جادھو اپنی سرکاری خدمات سے سبکدوش ہوجائیں گے، یا پھر اس سے پہلے اراضی گھپلے میں ان کے ملوث ہونے کا ثبوت باہر آیا یا پھر کوئی قانونی کارروائی ہوئی تو انہیں استعفیٰ بھی دینا پڑ سکتا ہے۔
View more
Sat, 03 Sep 2016 00:48:34
برہت بنگلو رمہانگر پالیکے میں اقتدار پر قبضے کیلئے جنتادل (ایس) کانگریس سے اپنا اتحاد برقرار رکھے گی یا اس اتحاد کو توڑ کر بی جے پی سے ہاتھ ملالے گی یہ فیصلہ کل لیا جائے گا۔
View more
Sat, 03 Sep 2016 00:41:13
دریائے مہادائی سے کرناٹک کو پانی کی فراہمی کے مسئلے پر مسٹر آ روی دیش پانڈے نے کہاکہ اس پانی کی تقسیم کے سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی کو فوراً پہل کرنی چاہئے۔ تینوں ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کی میٹنگ طلب کرکے انہیں اس معاملے کو سلجھانا چاہئے۔
View more
Sat, 03 Sep 2016 00:33:38
ریاست میں خاتون صنعت کاروں کی حوصلہ افزائی کے مقصد سے 14 اور15/ نومبر کو شہر میں خاتون صنعت کاروں کی ایک بڑی کانفرنس تھنک بگ کا اہتمام کیا جائے گا۔یہ بات آج وزیر صنعت آر وی دیش پانڈے نے کہی۔
View more
Sat, 03 Sep 2016 00:26:11
سرکاری بورڈز اور کارپوریشنوں کیلئے چیرمینوں اور نائب چیرمینوں کے تقرر کے سلسلے میں وزیراعلیٰ سدرامیا اور کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی پرمیشور کی طرف سے اتفاق رائے سے تیار شدہ بورڈز اور کارپوریشنوں کے چیرمینوں کی فہرست سمیت دونوں رہنما آج دہلی پہنچ گئے۔
View more
Sat, 03 Sep 2016 00:17:18
مرکزی حکومت کی مزدور دشمن پالیسیوں کی مذمت کرنے اور مجوزہ روڈ سیفٹی قوانین کے نفاذ کی مخالفت کیلئے ملک بھر کی مزدور یونینوں کی طرف سے آج ایک روزہ عام ہڑتال کا اثر بڑے پیمانے پر محسوس کیا گیا۔ ملک بھر میں 18/ کروڑ سے زائد مزدوروں نے ہڑتال میں حصہ لے کر مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف اپنا احتجاج درج کیا۔
View more
Fri, 02 Sep 2016 23:59:41
بھٹکل 2/ستمبر (ایس او نیوز)بھٹکل پولیس اسٹیشن میں پی ایس آئی کی ذمہ داری نبھانے والی مسزریوتی کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔
View more
Fri, 02 Sep 2016 23:55:56
کاروار رنگ مندر میں ضلع انچارج وزیر آر وی دیشپانڈے کی طرف سے 16/اگست کو عام لوگوں کے مسائل جاننے کے لئے ایک اہم میٹنگ منعقد کی تھی۔ اس میں کاجو باغ علاقے کی پرمیلا ساونت نامی ایک بزرگ خاتون نے اپنا دکھڑا سناتے ہوئے کہا تھا کہ اس کی بیٹی 40سال کی عمر گزرجانے کے باوجود ابھی تک غیر شادی شدہ ہے۔ اور وہ کئی دنوں سے بیمار چل رہی ہے۔ اور و ہ معاشی طور پر بہت ہی تنگدست ہوگئی ہے اس لئے منسوینی اسکیم کے تحت
View more
Fri, 02 Sep 2016 16:29:58
چین میں مارچ 2015ء میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار کی جانے والی ایک امریکی خاتون کے امریکا میں مقیم شوہر نے کہاہے کہ اس کی بیوی کے خلاف لگائے گئے الزامات غلط ہیں اور یہ کہ اس مقدمے کی کارروائی عنقریب شروع ہو جائے گی۔سینڈی پھان گیلس نامی امریکی کاروباری خاتون ویت نام میں پیدا ہوئی تھی اور اس کے آباؤ اجداد کا تعلق چین سے ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy