Sat, 30 Jul 2016 16:36:22
افغانستان میں سرکاری دستوں کو طالبان کی مسلح کارروائیوں کے نتیجے میں کئی علاقوں سے محروم ہونا پڑ رہا ہے۔ اس وقت36اضلاع پر طالبان کا قبضہ ہے جبکہ مزید 104 اضلاع جنگجوؤں کے کنٹرول میں چلے جانے کا خطرہ ہے۔
View more
Sat, 30 Jul 2016 16:33:20
سید مراد علی شاہ نے سندھ کے نئے وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھا لیا ہے۔ سندھ اسمبلی نے مراد علی شاہ کو سادہ اکثریت سے قائد ایوان منتخب کیا جبکہ انتخاب میں مجموعی طور پر اکیانوے اراکین نے حصہ لیا۔مراد علی شاہ کو وزارت اعلیٰ کے لئے اٹھاسی اور ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے خرم شیر زمان کو صرف تین ووٹ ملے۔
View more
Sat, 30 Jul 2016 16:29:30
ترک حکام نے ناکام بغاوت کے بعد شروع کے جانے والے کریک ڈاؤن کے سلسلے کو کاروباری شعبے تک وسیع کردیاہے۔تحقیقات کے لیے امریکا میں مقیم مبلغ فتح اللہ گولن کے حامی تین امیر ترین تاجروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
View more
Sat, 30 Jul 2016 16:25:49
ورپی کمیشن کے صدر ژاں کلود یُنکر کے مطابق تارکین وطن کی آمد کو روکنے کے لیے ترکی اور یونین کے مابین طے پانے والامعاہدہ ناکام ہو جانے کے خطرات کافی زیادہ ہیں۔
View more
Sat, 30 Jul 2016 16:22:16
سلوواکیہ کے وزیر اعظم رابرٹ فیکو کے بقول یورپ میں آئندہ مزید خونریز حملے دیکھنے میں آ سکتے ہیں۔ فیکونے کہاکہ ان حملوں کا خطرہ شدید ہے اور اس خطرے کی وجہ مہاجرین اور تارکین وطن کی آمدسے پیدا ہونے والی صورتحال ہے۔سلوواکیہ کے دارالحکومت براتسلاواسے ہفتہ تیس جولائی کو ملنے والی رپورٹوں میں نیوزایجنسی اے ایف پی نے لکھا ہے کہ وزیراعظم رابرٹ فیکونے، جن کا ملک اس وقت چھ ماہ کے لیے یورپی یونین کی صدارت کے
View more
Sat, 30 Jul 2016 16:16:55
ملک بھرمیں تحفظِ گاؤکی تحریک کے نام پرپہلے مسلمانوں اور اب دلتوں کاناطقہ بندکرنے کی پرزورمہم کے دوران ایک تازہ رپورٹ بھی کم دلچسپ نہیں ہے،یہ رپورٹ ملک کے مسلمانوں سے ہی متعلق ہے اور وہ بھی ان کی اقتصادیات سے۔ہندوستان کوآزادہوئے تقریباً ستر سال ہونے کوہیں،اس طویل عرصے میں حکومتوں کی آواجاہی اورقومی سیاست میں تغیرات کے مختلف اَدوارگزرچکے ہیں اورمسلمانوں کی خیرخواہی وفلاح وبہبودکے نام پرسیاست بھی خوب
View more
Sat, 30 Jul 2016 11:06:07
ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم کی ریو اولمپکس کی تیاریوں کو زبردست جھٹکا لگا جب نچلی درجہ بندی والی ا سپین کی ٹیم نے اسے دورے کے دوسرے پریکٹس میچ میں 3.2سے شکست دے دی ۔
View more
Sat, 30 Jul 2016 10:55:48
پہلے ٹیسٹ میں شاندار جیت سے حوصلہ افزا ہندوستانی ٹیم کل سے یہاں شروع ہو رہے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں ناتجربہ کارویسٹ انڈیز کی ٹیم پر اپنا دبدبہ برقرار رکھنے کے ارادے سے اترے گی۔
View more
Sat, 30 Jul 2016 03:16:35
سرکاری بس سے باہرگرتے ہی دوسری بس کی زدمیں آکر طالب العلم ہلاک ہونے کا اندوہناک واقعہ جمعہ کی صبح اُپندا امباگل نیشنل ہائی وے پر پیش آیا ہے، جس پر مشتعل ہوکر کالج طلبا سڑک پر اُترتے ہوئے سخت احتجاج کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy