Fri, 29 Jul 2016 16:19:13
امریکاکی سابق سیکرٹری خارجہ ہیلیری کلنٹن نے ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے بطور صدارتی امیدوار اپنی نامزدگی کو قبول کرتے ہوئے عزم ظاہرکیاہے کہ وہ پورے امریکا کی صدرہوں گی۔
View more
Fri, 29 Jul 2016 16:14:40
القاعدہ نے اپنے ایک آڈیو پیغام میں شام میں سرگرم اپنے اتحادی گروپ النصرہ فرنٹ سے کہا ہے کہ اب وہ ان کے ساتھ تعاون اور رابطے ختم کر دے تاکہ اس کا اپنا اتحاد قائم رہ سکے اور وہ شام میں جہادی سرگرمیاں جاری رکھ سکے۔
View more
Fri, 29 Jul 2016 16:12:46
پاکستانی صوبہ سندھ کے شہر گھوٹکی میں ایک ہندو شہری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اس جنوبی شہر میں مسلمانوں کی مقدس کتاب کے مبینہ طور پر جلائے جانے پر گزشتہ کئی دنوں سے کشیدگی پائی جا رہی تھی۔
View more
Fri, 29 Jul 2016 16:09:21
ترک فوج کے ڈیڑھ سو جنرل ملازمت سے برخاست جب کہ سو سے زائد ٹیلی وژن، ریڈیو اسٹیشن اور اخبارات بھی بندکردیے گئے ہیں۔ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد شروع کی جانے والی ان کارروائیوں کو تطہیری عمل قراردیاجارہاہے۔
View more
Fri, 29 Jul 2016 16:05:20
اطالوی حکومت نے بحیرۂ روم عبور کر کے اٹلی کا رخ کرنے والے تارکین وطن کو اس سفر کے خطرات سے آگاہ کرنے اور انہیں روکنے کے لیے ایک بھرپور میڈیا مہم شروع کر دی ہے۔
View more
Fri, 29 Jul 2016 16:04:26
وزیر اعلیٰ سدرامیا آج صبح اپنے سخت علیل فرزند راکیش کی عیادت کیلئے بلجیم روانہ ہوگئے۔ بلجیم کے شہر آنٹورک کی یونیورسٹی اسپتال میں راکیش زیر علاج ہیں۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا کے ہمراہ ان کی بیوی پوترا،وزیراعلیٰ پرنسپل سکریٹری ایل کے عتیق، پارلیمانی سکریٹری کووند راج ودیگر بھی بلجیم کیلئے روانہ ہوگئے۔
View more
Fri, 29 Jul 2016 16:02:42
عشروں کی خانہ جنگی سے تباہ حال ملک افغانستان عالمی ادارۂ تجارت کا رکن بن گیا ہے۔ افغانستان کا شمار دنیا کے غریب ترین ممالک میں ہوتا ہے اور وہ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی رکنیت حاصل کرنے والا دنیاکا 164واں ملک ہے۔
View more
Fri, 29 Jul 2016 15:18:46
مہادائی ٹریبونل میں حکومت کرناٹک کے خلاف فیصلے پر شمالی کرناٹک میں کسانوں اور عوام کی طرف سے زبردست احتجاج کی آگ بھڑک اٹھی۔ شمالی کرناٹک کے بیشتر اضلاع میں کل جمعرات کو غیرمعلنہ کرفیو جیسی صورتحال رہی، جبکہ ریاست بھر کی کنڑا تنظیموں نے کل سنیچر 30 جولائی کوکرناٹک بند کا علان کیا ہے۔
جمعرات کومتعدد علاقوں میں لوگوں نے سڑکوں پر اتر کر احتجاجی مظاہرے کئے۔ و زیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے پتلے نذر آتش
View more
Fri, 29 Jul 2016 15:09:25
چکبالاپور ضلع چنتامنی سٹی کے بلدیہ دفتر میں آج تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے تعلقہ بھر میں 70 /ویں یوم آزادی کی تقریب کو منانے کیلئے سرکاری افسران و کنڑا ودیگر تنظیموں کے کارکنان کو اکھٹا کر کہ اجلاس منعقد کیا گیا۔اس اجلاس میں تعلقہ کے مختلف کنڑا تنظیمیں و مسلم تنظیموں کے کارکنان غیر حاضر رہے صرف گنے چنے تنظیموں کے کارکنان نظر آئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy