Mon, 26 Dec 2016 22:34:22
ریاست کے محکمہ پنچایت راج ودیہی ترقیات میں شفافیت لانے اس محکمہ کے لین دین کو مکمل طور پر بلا نقد کرنے پر ریاستی حکومت سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔یہ بات آج وزیر برائے دیہی ترقیات وپنچایت راج ایچ کے پاٹل نے کہی۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ محکمہ میں بلانقد لین دین شروع کرنے کے سلسلے میں کافی تیاریاں کی جاچکی ہیں، جلد از جلد اس نظام کو متعارف کروادیا جائے گا۔
View more
Mon, 26 Dec 2016 22:18:11
حال ہی میں سیکس اسکینڈل کے الزامات کے سبب وزارت سے استعفیٰ دینے والے ایچ وائی میٹی کی جگہ پر وزارت میں جگہ حاصل کرنے کیلئے ریاستی کانگریس میں رسہ کشی کافی زور وں پر ہے۔ کربا فرقہ سے وابستہ ایچ وائی میٹی کی مخلوعہ نشست کو پر کرنے کیلئے اسی فرقہ سے وابستہ وزیر اعلیٰ کے دست راست ایچ ایم ریونا، بی بی چمنکٹی اور ایم ٹی بی ناگراج ایڑی چوٹی کا زور لگارہے ہیں،
View more
Mon, 26 Dec 2016 21:49:48
حضورﷺ کے تعلیمات اور اصولوں پر عمل کرتے ہوئے مسلمانوں کو چاہئے کہ اپنا کھویا ہوا مقام بحال کریں اور اس ملک میں حب الوطنی کا قدم قدم پر غیر معمولی مظاہرہ کرتے ہوئے ایک نظم حکمت عملی کے ساتھ زندگی بسر کرکے دین اسلام پر کبھی آنچ آنے نہ دیں۔ مرکزی اہل سنت و جماعت اور الہاشمی یوتھ وینگ کے زیر اہتمام کل رات یہاں دربار اسکول میدان میں ”میلاد مصطفےٰ کانفرنس“ کے ایک عظیم الشان جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے مقررین
View more
Mon, 26 Dec 2016 21:43:33
وزیر برائے شہری ترقیات وحج آر روشن بیگ نے آج بتایاکہ کارپوریشن عمارت کی تعمیر کیلئے 14.5 کروڑ روپیوں کی تجویز موصول ہوئی ہے۔اس معاملے پر وزیر اعلیٰ سے تبادلہئ خیال کے بعد کابینہ اجلاس میں منظوری دلائی جائے گی۔آج کارپوریشن دفتر میں بلدی ملازمین کی جانب سے تہنیت قبول کرنے کے بعد انہوں نے بتایاکہ بلدی ملازمین کو باوقار زندگی بسر کرنے کا موقع فراہم کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے انہیں بنیادی سہولیات کے ع
View more
Mon, 26 Dec 2016 21:39:41
ریاست کے سرحدی اضلاع کو پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے ساحلی علاقوں سے ضائع ہونے والے پانی کو یتنا ہولے پراجکٹ کے ذریعہ مہیا کرانے کے منصوبے پر ساحلی علاقوں کے منتخب نمائندوں اور دیگر کارکنوں کی مخالفت کو سلجھانے کیلئے آج وزیر اعلیٰ سدرامیا کی قیادت میں طلب کی گئی میٹنگ ہنگاموں کی نذر ہوگئی۔اس میٹنگ میں مختلف نمائندوں کے درمیان اتفاق نہ ہونے کے سبب یہ مسئلہ اور پیچیدہ ہوگیا۔
View more
Mon, 26 Dec 2016 21:32:38
وزیر محنت سنتوش لاڈ نے آج بتایا کہ سرکاری سہولیات ومراعات سے استفادہ کرنے والی ریاست کی صنعتوں میں مقامی کنڑیگاؤں کو روزگار میں 70 فیصد ریزرویشن فراہم کرنے پر غور کیا جارہاہے۔ اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ اگر صنعتوں کے ذریعہ روزگار فراہم نہیں کیاگیا تو ان پر کس نوعیت کی کارروائی کی جاسکتی ہے
View more
Mon, 26 Dec 2016 21:21:24
گذشتہ روز ایک فوجی طیارے کے بحیرہئ اسود میں گر کر تباہ ہو جانے کے بعد روس ایک دن کا سوگ منا یاگیا ہے۔ اس حادثے میں 92افراد ہلاک ہو گئے تھے۔روس کے ٹرانسپورٹ کے وزیر میکسم سوکولوف نے کہا ہے کہ حادثہ پائلٹ کی غلطی یا پھر تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا ہے۔
View more
Mon, 26 Dec 2016 19:57:44
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ میں بلوچ ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا،سی پیک کی متعین وقت میں تکمیل سے بلوچستان میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا اور پاکستانی فوج اس ہدف کے حصول کے لیے پر عزم ہے۔ جنرل باجوہ نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا ایک اہم حصہ ہے اور اس صوبے کے وسائل کو یہاں کے لوگوں کی ترقی اور بہبود کے لیے استعمال ہونا چاہیے
View more
Mon, 26 Dec 2016 19:50:18
افغانستان کی پہلی خاتون پائلٹ کی طرف سے امریکہ میں پناہ کی درخواست کی خبروں پر ملک میں ناراضی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ افغان خاتون پائلٹ تربیت کے لیے امریکہ میں ہیں۔افغان وزارت دفاع نے اتوار کو تصدیق کہ 25سالہ پائلٹ کیپٹن نیلوفر رحمانی نے پناہ کی درخواست دی ہے۔اخبار وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق نیلوفر رحمانی نے کہا تھا کہ اگر وہ واپس اپنے ملک گئیں تو اُن کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔کیپٹن نیلوف
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy