ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
خلیجی خبریں
    روس بشارالاسد کے اقتدار کی مدت کو طول دینے کے لیے کوشاں!جنیوا اجلاس میں طے پائے نکات سے فرار کی کوششیں

    روس بشارالاسد کے اقتدار کی مدت کو طول دینے کے لیے کوشاں!جنیوا اجلاس میں طے پائے نکات سے فرار کی کوششیں

    Mon, 26 Dec 2016 18:42:20 
    شام کے شہر حلب پراسدی فورسز کے قبضے میں مدد کرانے کے بعد روسی صدر ولادی میر پوتن نے بشارالاسد سے ٹیلیفون پر بات کی اور انہیں یقین دہانی کرائی تھی کہ ماسکو شام میں باغیوں کے خلاف مہم جاری رکھے گا۔ مگر ساتھ ہی ایران، روس اور ترکی نے حلب میں مسلح باغیوں اور شہریوں کے انخلاء پر اتفاق کیا۔ اسی دوران ایران اور روس نے کازکستان کے صدر مقام آستانہ میں شام کے تنازع کے حل کے لیے ایک کانفرنس کا بھی اعلان کیا۔
    بحیرۂ روم رواں برس پانچ ہزار تارکین وطن کھا گیا

    بحیرۂ روم رواں برس پانچ ہزار تارکین وطن کھا گیا

    Sun, 25 Dec 2016 22:31:21 
    رواں برس شمالی افریقہ سے یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، تاہم رواں برس اس خطرناک راستے سے بحیرۂ روم عبور کر کے اطالوی ساحلوں تک پہنچنے کی کوشش ریکارڈ تعداد میں تارکین وطن کو نگل گئی۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کا کہنا ہے کہ رواں برس اب تک بحیرۂ روم میں ڈوب کر ہلاک ہونے والے تارکین وطن کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
    روہنگیا مسلمانوں کو بچاؤ، ملائیشیا میں سینکڑوں افراد کا مظاہرہ

    روہنگیا مسلمانوں کو بچاؤ، ملائیشیا میں سینکڑوں افراد کا مظاہرہ

    Sun, 25 Dec 2016 22:25:46 
    ملائیشیا میں ایک غیر سرکاری تنظیم سے تعلق رکھنے والے قریب تین ہزار افراد نے میانمار میں روہنگیا برادری کے خلاف مبینہ ریاستی تشدد کے خلاف مظاہرہ کیا۔ملائیشیا کے شمالی شہر سُنگائی پیٹانی میں ہونے والے اس مظاہرے میں میانمار کی راکھین ریاست میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری مبینہ کریک ڈاؤن کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔ مظاہرے میں شریک افراد نے بینرز اٹھائے ہوئے تھے
    پوٹن ملکی معیشت سے پر امید، شام امن مذاکرات پر زور

    پوٹن ملکی معیشت سے پر امید، شام امن مذاکرات پر زور

    Sun, 25 Dec 2016 21:43:52 
    روس کے صدر ولادی میرپوٹن نے اپنی اختتامی سال پریس کانفرنس میں زیادہ تر وقت ملک کو درپیش اقتصادی مسائل پرگفتگومیں صرف کیا۔روس تیل کی قیمتوں میں کمی اور یوکرین کی لڑائی کے باعث پابندیوں کی وجہ سے پچھلے دو سال کے دوران معاشی پیداوار میں کمی کے مسئلے سے نمٹنے کی کوشش کر رہا ہے
    میانمار کی رخائین ریاست میں جاری ظلم و ستم

    میانمار کی رخائین ریاست میں جاری ظلم و ستم

    Sun, 25 Dec 2016 21:31:13 
    بنگلہ دیش کے ایک سرحدی علاقے تینکاف میں، جو میانمار کی سرحد کے نزدیگ واقع ہے، بہت سے افراد روہنگیا نسل کے اُن پناہ گزینوں کے مصائب سے ہمدردی رکھتے ہیں جو میانمار سے فرار ہو کر یہاں آرہے ہیں۔یہ علاقہ میانمار کی رخائین ریاست میں ظلم و ستم کی وجہ سے فرار ہونے والے مسلمانوں کے لیے،
    شمالی جاپان میں شدید برف باری، نقل و حمل میں شدید مشکلات

    شمالی جاپان میں شدید برف باری، نقل و حمل میں شدید مشکلات

    Sun, 25 Dec 2016 21:24:51 
    جاپان کے شمالی علاقوں میں شدیدبرف باری سے افراتفری کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ ریل سروس بھی عارضی طور پر معطل ہے۔ جاپان کے بڑے جزیرے ہوکائیڈوکے شہر ساپورو میں چھیانوے سینٹی میٹربرف گر چکی ہے۔ شمالی جاپان میں برفباری کا سلسلہ جمعہ
    ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے متنازع خیراتی ادارے کو بند کرنے کا عہد

    ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے متنازع خیراتی ادارے کو بند کرنے کا عہد

    Sun, 25 Dec 2016 21:21:44 
    نیویارک کے اٹارنی جنرل فاؤنڈیشن میں ہونے والی”ممکنہ بے ضابطگیوں“کی جانچ کر رہے ہیں جبکہ ٹرمپ کسی بے ضابطگی سے انکار کرتے ہیں۔اٹارنی جنرل کے دفتر نے کہا ہے کہ جب تک تحقیقات جاری ہیں، ٹرمپ اپنے فاؤنڈیشن کوبند نہیں کرسکتے۔ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کے فاؤنڈیشن نے گذشتہ برسوں کے دوران بہت اچھے کام کیے اور اہل تنظیموں کو لاکھوں ڈالر کی امداددی جس میں معمر افراد، قانون نافذ کرنے والے افسروں اور
    بوکو حرام کا آخری ٹھکانہ تباہ، نائجیریا کے صدر کا دعویٰ

    بوکو حرام کا آخری ٹھکانہ تباہ، نائجیریا کے صدر کا دعویٰ

    Sun, 25 Dec 2016 21:12:21 
    نائجیریا کے صدرمحمدبخاری نے کہاہے کہ شدت پسندتنظیم بوکو حرام کو اس کے آخری مضبوط ٹھکانے کیمپ زیرو میں بھی شکست دے دی گئی۔ اس افریقی ملک میں اس پیشرفت کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔خبر رساں ادارے ڈی پی نے ابوجہ حکومت کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسلام پسندجنگجو گروہ بوکو حرام کو ملک کے شمال مشرقی علاقے میں واقع سامبیسا کے جنگلات میں کچل دیا گیا ہے
    شام جانے والا روسی فوج کا طیارہ گر کر تباہ

    شام جانے والا روسی فوج کا طیارہ گر کر تباہ

    Sun, 25 Dec 2016 21:04:48 
    روسی وزارت دفاع کے مطابق فوج کاٹی یو154 ساخت کا طیارہ حادثے کاشکارہواہے۔ روسی خبر رساں ادارے نے بتایاکہ ایک امدادی ٹیم کو سوچی کے ساحلوں کے قریب تباہ شدہ طیارے کاملبہ مل گیاہے۔روسی وزرات دفاع کے بیان میں بتایا گیاکہ وزارت دفاع کے طیارے ٹی یو 154کے ٹکڑے بحیرۂ اسود پر پچاس سے ستر میٹر کی گہرائی سے سوچی کے ساحلوں کے قریب سے مل گئے ہیں۔ فوج کے اس جہاز پر کا اکانوے افراد سوار تھے،