Fri, 18 Jan 2019 02:40:10
مودی حکومت کے ناقدین کو بات بات پر احتجاج کرنے والا بتاتے ہوئے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے جمعرات کو ان پر جھوٹ گھڑنے اور ایک منتخب حکومت کو کمزور کرکے جمہوریت کو برباد کرنے کا الزام لگایا۔ طبی معائنہ کے لیے امریکہ دورہ پر گئے ارون جیٹلی نے ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ اظہار رائے کی آزادی اور اختلاف کا حق جمہوریت کا اہم حصہ ہیں، نہ کہ جھوٹ، کذب بیانی اور آئینی ادارہ کی بربادی ۔وزیر نے ان لوگوں پر نشانہ
View more
Fri, 18 Jan 2019 02:37:28
سپریم کورٹ نے مہاراشٹر میں ڈانس بار کے لئے لائسنس اور اس کاروبار پر پابندی لگانے والے کچھ تجاویز جمعرات کومنسوخ کردیئے۔ جسٹس اے کے سیکری کی صدارت والے بنچ نے مہاراشٹر کے ہوٹل، ریستوران اور بار ہاؤس میں فحش رقص پر پابندی اورعورتوں کے وقار کی حفاظت سے متعلق قانون 2016 کے کچھ دفعات کو منسوخ کر دیا ہے
View more
Fri, 18 Jan 2019 02:17:51
سید شاہ محب اللہ حسینی زبیر بندہ نوازی ، شاہ ابراہیم قادری المعروف قادر قادری اور شاہ حامد محی الدین قادری الملتانی نے اپنے ایک مشترکہ صحافتی بیا ن میں بتا یا ہے کہ تقدس مآب حضرت الحاج ڈاکٹر سید شاہ گیسو دراز خسرو حسینی صاحب قبلہ سجادہ نشین درگاہ حضرت بندہ نواز ؒ جنہیں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ’’ محسن ملت ‘‘ کا لقب عطا کیا گیا ہے ، اپنے والد بزرگوار کے تعلیمی مشن کو فروغ دے کر جنوبی ہند کی پہلی
View more
Fri, 18 Jan 2019 02:09:29
لوک سبھا انتخابات سے پہلے سیاسی بیان بازیاں تیز ہو رہی ہیں۔سیاسی پارٹی ایک دیگر پر مسلسل حملے بول رہی ہیں۔اسی کڑی میں جمعرات کو راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) رہنما اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر ایک بار پھر شدید حملہ بولا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی جھوٹ کی فیکٹری ہیں۔وہ جتنی اچھی طریقے سے جھوٹ بول لیتے ہیں، اتنے اچھے سے ہم سچ بھی نہیں بول پاتے ہیں
View more
Fri, 18 Jan 2019 02:00:26
ڈپٹی چیف منسٹر دہلی منیش سسودیا کے اجلاس پر دہلی اُردو اکاڈمی کی بیٹھک پروفیسر شہیررسول کی صدارت میں میں ہوئی جس میں متفقہ طورپر یہ فیصلہ کیاگیاکہ 2017کا بہادر شاہ ظفر ایوارڈ برصغیر کے ممتاز مزاح نگار مجتبیٰ حسین کو دیا جائے ۔ دہلی اُردواکادمی ہر سال اُردو دنیا کے ایک مایہ ناز ادیب کو بہادر شاہ ظفر ایوارڈ سے سرفراز کرتی ہے
View more
Fri, 18 Jan 2019 01:54:17
قومی دارالحکومت دہلی سمیت پورے شمالی ہندوستان میں سردی کا قہر جاری ہے۔اس کڑاکے کی سردی کی سب سے زیادہ ماربے گھروں پر پڑ رہی ہے۔دہلی میں سردی بے گھروں کے لئے آفت بن گئی ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹے میں 7 بے گھرلوگوں کی موت ہو چکی ہے۔اس کے ساتھ ہی دہلی میں جنوری مہینے میں سردی سے مرنے والوں کی تعداد 96 سے بڑھ کر109 تک پہنچ گئی ہے۔دہلی پولیس نے سردی میں مرنے والے ان بے گھروں کی لاشوں کو برآمد کر چکی ہے
View more
Fri, 18 Jan 2019 01:48:14
وائبرینٹ گجرات چوٹی کانفرنس کا نواں ایڈیشن کل گاندھی نگر میں مہاتما مندر نمائش اورکنونشن سنٹر میں شروع ہوگا۔وزیراعظم نریندر مودی چوٹی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے ، جس کا مقصد گجرات میں سرمایہ کاری رفتاربڑھاناہے۔ 18 سے 20 جنوری کے درمیان ہونے والی وائبرینٹ گجرات چوٹی کانفرنس کے آغاز کے موقع پروزیراعظم نریندر مودی نے ایگزیبیشن سینٹر میں گلوبل ٹریڈ شو کا افتتاح کیا
View more
Fri, 18 Jan 2019 01:42:44
دہلی یونیورسٹی کی اکاڈمک کونسل نے بدھ کی آدھی رات کے بعد ٹیچروں کی سخت مخالفت کے باوجود کانٹرکٹ پر ٹیچروں کی تقرری کے التزام کو منظوری دے دی ہے۔اس کے خلاف سیکڑوں ٹیچرجمعرات کو سڑک پراتر آئے اور انہوں نے یہاں لمبی ریلی نکالی۔کونسل کے رکن اور دہلی یونیورسٹی میں کامرس کے پروفیسرپردیپ کمار نے بتایاہے کہ بدھ کی صبح 11بجے سے شروع ہوئے اکاڈمک کونسل کی میٹنگ رات ایک بجے تک چلی
View more
Fri, 18 Jan 2019 01:36:58
اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ مرکز کی مودی حکومت ملک میں وقف املاک کو سماج کو تعلیمی واقتصادی طور پر با اختیار بنانے کے لیے بہتر استعمال کرنے کی مہم کو کامیابی سے آگے بڑھا رہی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج نئی دہلی میں وقف املاک کے تعلق سے نئے رہنما خطوط کے لئے جسٹس (ریٹائرڈ) ذکی اللہ خان کی قیادت میں قائم 5 رکنی کمیٹی کی طرف سے انہیں رپورٹ پیش کرنے کے دوران کیا
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy