Tue, 18 Dec 2018 01:02:49
دہلی ہائی کورٹ نے 1984سکھ مخالف فسادات معاملے کے فیصلے میں دوسرے فسادات کولے کر بھی بے حد سخت تبصرہ کیاہے ۔ جسٹس ایس مرلی دھر اور جسٹس ونود کوئل کی بنچ نے پیر کو سجن کمار کو فسادات پھیلانے اور سازش رچنے کا مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی ۔ کورٹ نے کہا کہ سال 1984 میں نومبر کے مہینے کی شروعات میں دہلی میں سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 2733اور پورے ہندوستان میں تقریباً 3350لوگوں کابے رحمی سے ق
View more
Tue, 18 Dec 2018 00:09:03
رافیل ڈیل کو لے کر سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد بی جے پی کانگریس کو گھیرنے کا کوئی موقع چھوڑنا نہیں چاہتی ہے۔رافیل معاملے پر اپنی مہم کو اور تیز کرتے ہوئے بی جے پی کے رہنما انوراگ ٹھاکر نے پیر کو لوک سبھا میں کانگریس صدرراہل گاندھی کے خلاف استحقاق کی خلاف ورزی کے نوٹس کی تجویزپیش کی ہے
View more
Tue, 18 Dec 2018 00:05:33
جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی)، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے ریزیڈنٹ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن (آرڈی اے) کی جانب سے ایک مفت طبی کیمپ ڈرگ سوسائٹی اور سماجی تنظیم ’سایہ‘کے اشتراک سے بیگم سلطان جہاں ہال میں منعقد کیا گیا، جس میں 190؍سے زائد لوگوں کا طبی معائنہ کیا گیا ۔ اس میں تقریباً 50؍بچے بھی شامل تھے جو قریب کی جھگی بستی میں رہتے ہیں۔ ان بچوں کو سماجی تنظیم ’سایہ‘ سے وابستہ طالب علم
View more
Tue, 18 Dec 2018 00:02:37
ھارتی ریزرو بینک کے سابق گورنر رگھو رام راجن نے کہاہے کہ نوٹ بندی نے ہندوستانی معیشت کی رفتار کم کر دی۔انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جبکہ عالمی معیشت اضافہ درج کر رہی ہے، بھارت کی مجموعی گھریلو مصنوعات (جی ڈی پی) کی ترقی کی شرح نوٹ بندی کی وجہ سے قابل ذکر طور پر متاثر ہوئی ہے۔راجن نے کہا کہ انہوں نے ایسے ریسرچ دیکھے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ نومبر، 2016 میں نوٹ بندی سے بھارت کی ترقی کی شرح پر قابل ذ
View more
Mon, 17 Dec 2018 02:04:35
زمین مافیا سے پریشان مشہور اداکارشہنشاہ جذبات دلیپ کمار کی بیوی سائرہ با نو نے اب پی ایم مودی سے مدد مانگی ہے۔ اتوار کو انہوں نے دلیپ کمار کے ٹوئٹر کے اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ کیا اور لکھا ’’ سر، لینڈ مافیا سمیر بھوجوانی جیل سے رہا ہو چکا ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کی یقین دہانی کے باوجود کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ پدم وبھوشن سے نوازے گئے شخص کو طاقت اور سرمایہ کے بدولت مسلسل دھمکی دی جارہی
View more
Mon, 17 Dec 2018 02:00:51
دہلی پولیس کے مطابق قومی دارالحکومت میں اغواء برائے تاوان کے واقعات میں اضافہ دیکھاجارہا ہے اور پولیس کے سامنے اہم چیلنج مغوی کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ہوتی ہے۔دہلی پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق اس سال نومبر تک دارالحکومت میں اغوا کی 19 وارداتیں درج کی گئی ہیں،جبکہ گزشتہ سال اس مدت میں 14 ایسے معاملے سامنے آئے تھے۔پولیس نے بتایا کہ اغوا کے معاملات میں ان کی اولین ترجیح مغوی افراد کی حفاظت کو یقی
View more
Mon, 17 Dec 2018 01:55:34
کانگریس لیڈر ملک ارجن کھڑگے کی قیادت والی پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (PAC) نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک کی فضائیہ کے پاس کافی تعداد میں لائٹ کامبیٹ ایر کرافٹ نہیں ہیں۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں ایل اے سی جن ’’تیجس‘‘ جیسے طیارے ہیں، کی کم تعداد کو لے کر اپنی تشویش ظاہر کرتے ہوئے ا س کو ملکی سلامتی کے لئے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔ واضح ہو کہ پارلیمانی کمیٹی کی یہ رپورٹ ایسے وقت میں آئی ہے جب مودی ح
View more
Mon, 17 Dec 2018 01:50:35
وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے رافیل معاملے کو تحقیقات کے لئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی ( JPC ) میں بھیجے جانے کی کانگریس کی مانگ کو مسترد کیا ہے۔ انہوں نے کانگریس کو ’’بیڈ لوزرس ‘‘ بتاتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ سے کلین چٹ ملنے کے بعد ڈیل پر CAG کی رائے متعلقہ نہیں ہے۔ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے ابتدئی 4 دن تمام مسائل پر احتجاج اور ہنگامہ کی بھیٹ چڑھ چکے ہیں
View more
Mon, 17 Dec 2018 01:44:33
کرناٹک کے باگل کوٹ ضلع میں بی جے پی کے سابق وزیر مروگیش نرانی کی ایک ڈسٹلری میں اتوار کو ہوئے دھماکے میں کم از کم چار افراد کی موت ہو گئی جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے کہا کہ یہ حادثہ یہاں سے شمال مغرب میں 510 کلو میٹر دور واقع مڈھوک علاقہ کے کلالی گاؤں میں نرانی صنعتی گروپ کی ڈسٹلری میں دوپہر کے وقت ہوا۔ ایسا لگتا ہے کہ دھماکہ گندے پانی صاف کرنے والے پلانٹ کی سیفٹی والو میں ہوا
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy