Thu, 09 Oct 2025 18:58:49
فتح پور کے رہائشی دلت نوجوان ہری اوم والمیکی کو یکم اکتوبر کو چوری کے الزام میں بھیڑ نے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا تھا، جس نے پورے علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی۔ اس قتل کے معاملے پر کانگریس پارٹی نے بھی شدید ردعمل ظاہر کیا ہے اور انصاف کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Thu, 09 Oct 2025 18:52:31
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے بانی کانشی رام کی برسی کے موقع پر آج اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں ریلی کا اہتمام کیا جس سے پارٹی کی سربراہ اور ریاست کی سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی نے خطاب کیا۔
View more
Thu, 09 Oct 2025 18:11:24
مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ میں کف سیرپ کولڈرف کے باعث بچوں کی ہلاکت کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ کڈنی کے انفیکشن اور اس کے فیل ہونے کی وجہ سے 2 اور معصوم بچوں کی موت ہو گئی، جس سے ریاست میں مرنے والے بچوں کی تعداد بڑھ کر 22 ہو گئی ہے۔ یہ اطلاع ایڈیشنل کلکٹر دھیرندر سنگھ نے جمعرات کو دی۔
View more
Thu, 09 Oct 2025 18:05:09
اتر پردیش کے ضلع سنبھل میں مقامی انتظامیہ نے محمد زبیر کے اویس کولڈ اسٹوریج پر بلڈوز چلا دیا ہے۔ زبیر 1978 کے فرقہ وارانہ فسادات کے ملزم رہ چکے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایکسچینج ایریا آفس سے منظور شدہ نقشہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کولڈ اسٹوریج میں غیر قانونی تعمیرات کی گئی تھیں جس کے خلاف یہ بڑی کارروائی کی گئی ہے۔
View more
Thu, 09 Oct 2025 18:01:06
بہار میں ایس آئی آر کی تکمیل کے بعد اب مغربی بنگال میں ایس آئی آر کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ لیکن مغربی بنگال میں الیکشن کمیشن کے افسران کو احتجاج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
View more
Thu, 09 Oct 2025 10:59:02
مدھیہ پردیش کے ضلع چھندواڑہ میں ’زہریلا‘ کف سیرپ پینے سے بچوں کی ہلاکت کے معاملے میں ریاستی ایس آئی ٹی (خصوصی تحقیقاتی ٹیم) نے کارروائی کرتے ہوئے معاملے کے اہم ملزم سریسن فارماسیوٹیکل کے مالک رنگناتھن گووندن کو حراست میں لے لیا ہے۔ یہ گرفتاری 8 اکتوبر کی رات کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق، ایس آئی ٹی رنگناتھن کو ٹرانزٹ ریمانڈ پر مدھیہ پردیش لانے کی تیاری میں ہے۔
View more
Thu, 09 Oct 2025 10:52:50
بدھ کو اتر پردیش کے کانپور میں مشری بازار علاقے کی میسٹن روڈ پر سڑک کے کنارے کھڑے دو اسکوٹروں میں اچانک دھماکہ ہو گیا جس سے آٹھ سے زیادہ لوگ زخمی ہو گئے۔ واقعے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ کانپور کے پولیس کمشنر نے بتایا کہ دھماکہ غیر قانونی طور پر رکھے گئے پٹاخوں کی وجہ سے ہوا۔
View more
Thu, 09 Oct 2025 10:48:49
چندی گڑھ، 9/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی)ہریانہ کیڈر کے سینئر آئی پی ایس افسر وائی پورن کمار کی خودکشی نے ہلچل مچا دی ہے۔ ان کی موت کے ایک دن بعد، ان کی آئی اے ایس بیوی، امنیت پی کمارنے ہریانہ کے ڈی جی پی سمیت سینئر افسران کے خلاف سنگین شکایت درج کرائی۔
View more
Thu, 09 Oct 2025 10:41:12
امریکہ کے ذریعہ پاکستان کو ’ریتھیون میزائل‘ دیے جانے کی خبر پر کانگریس نے مرکز کی مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے اس تعلق سے سخت بیان دیا ہے جس میں امریکہ اور پاکستان کے درمیان ہوئی ملٹری ڈیل کو مودی حکومت کی سفارتی ناکامی ٹھہرایا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy