Mon, 15 Sep 2025 12:16:13
وقف ایکٹ پر سپریم کورٹ نے آج ایک بڑا فیصلہ سنایا۔ عدالت عظمیٰ نے عبوری حکم سناتے ہوئے کہا کہ پورے وقف قانون پر روک نہیں لگائی جا سکتی ہے۔ سپریم کورٹ نے صرف کچھ دفعات پر ہی روک لگائی ہے۔ عدالت نے کہا کہ وقف بورڈ میں تین سے زیادہ غیر مسلم رکن نہیں ہونے چاہیے اور جہاں تک ممکن ہو بورڈ کا سی ای او مسلم ہونا چاہیے۔
View more
Mon, 15 Sep 2025 11:47:54
سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے ایک بار پھر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 2027 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو شکست دے کر اتر پردیش کو بچانا ضروری ہے۔
View more
Mon, 15 Sep 2025 11:43:48
بہار میں نہ تو این ڈی اے اورنہ ہی انڈیا اتحاد میںسیٹوں کی تقسیم پر کوئی اتفاق ہوا ہے لیکن اس دوران آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نےریاست کی تمام ۲۴۳؍ سیٹوںپر الیکشن لڑنے کا اشارہ دیا ہے۔
View more
Sun, 14 Sep 2025 19:14:06
ہماچل پردیش کے ہمیرپور ضلع کے کھیری گاؤں میں اتوار (14 ستمبر) کو ہوئی بارش کے بعد ملبہ بہہ کر کئی گھروں میں داخل ہو گیا۔ پانی کے تیز بہاؤ کے سبب آئے ملبے کے سبب گھروں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ افسران نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بارش اور اس سے ہونے والے ملبہ بہاؤ سے گاؤں کے کچھ حصے متاثر ہوئے ہیں۔ لیکن اب تک کسی کے زخمی ہونے یا جان و مال کے بڑے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں آئی ہے۔
View more
Sun, 14 Sep 2025 19:10:03
گجرات کے بھروچ ضلع کے انکلیشور واقع پانولی جی آئی ڈی سی علاقے میں اتوار کو شدید آگ بھڑک اٹھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ آگ سنگھوی آرگینکس پرائیویٹ لمیٹیڈ فیکٹری میں لگی ہے، جس سے پورے علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔
View more
Sun, 14 Sep 2025 17:07:53
منی پور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی زبردست بارشوں کے نتیجے میں اچانک سیلاب اور زمین کھسکنے کے متعدد واقعاست رونما ہوئے ہیں۔
View more
Sun, 14 Sep 2025 11:26:41
شیو سینا کے ایکناتھ شندے گروپ نے شیوسینا (ٹھاکرے گروپ) کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ الزام ہے کہ راوت نے سوشل میڈیا پر ایسا تبصرہ کیا جو اشتعال انگیز اور ملک مخالف قرار دیا جا رہا ہے۔
View more
Sun, 14 Sep 2025 10:55:24
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے وزیراعظم نریندر مودی کے منی پور دورے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہلاکت خیز تشدد کے 864 دن بعد صرف تین گھنٹے کے لیے منی پور کا دورہ کرنا ایک مذاق اور ریاست کی مظلوم عوام کے لیے شدید توہین ہے۔ کھرگے نے وزیراعظم پر یہ الزام بھی لگایا کہ وہ راج دھرم یعنی اپنی آئینی ذمہ داریوں سے کنارہ کشی اختیار کر رہے ہیں اور عوام کے دکھ پر ہمدردی کا اظہار نہیں کر رہے۔
View more
Sat, 13 Sep 2025 18:01:15
بہار کے بعد الیکشن کمیشن اب پورے ملک میں ’ایس آئی آر‘ کرانے کے لیے پرعزم ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں کی شدید مخالفت کے باوجود الیکشن کمیشن کے افسران مستقل میٹنگیں کر رہے ہیں اور بہار میں ایس آئی آر کے دوران پیش آنے والے مسائل کا حل بھی تلاش کر رہے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy