Sat, 30 Aug 2025 18:35:00
کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے ہفتہ کے روز مطلع کیا کہ اپوزیشن حکمراں 8 ریاستوں نے جی ایس ٹی کی شرحوں میں کمی کو اپنی حمایت دی ہے۔
View more
Sat, 30 Aug 2025 17:54:56
نائب صدر جمہوریہ کے عہدہ سے استعفیٰ دینے کے بعد جگدیپ دھنکھڑ مسلسل سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں۔ اب خبر ہے کہ جگدیپ دھنکھڑ نے راجستھان اسمبلی میں پنشن کے لیے درخواست دی ہے۔ وہ اجمیر کے کشن گڑھ اسمبلی سیٹ سے 1993 میں کانگریس کے ٹکٹ پر ایم ایل اے رہ چکے ہیں، ایسے میں اب انہوں نے پنشن کے لیے درخواست دی ہے۔
View more
Sat, 30 Aug 2025 17:49:35
بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی (ایس آئی آر) کو لے کر ملک کی سیاست ہنگامہ برپا ہے۔ الیکشن کمیشن کے اس عمل پر کافی تنازعہ ہو رہا ہے۔ کانگریس اور آر جے ڈی سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں الیکشن کمیشن کو گھیر رہی ہیں اور اس پر مرکز کے ساتھ ملی بھگت کا الزام لگا رہی ہیں۔
View more
Sat, 30 Aug 2025 17:19:27
کانگریس کی جانب سے چلائی جا رہی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ کے دوران بہار کے شہر آرہ میں ایک شاندار عوامی جلسہ منعقد ہوا جس میں کانگریس رہنما راہل گاندھی، سماجوادی پارٹی صدر و سابق وزیراعلیٰ اتر پردیش اکھلیش یادو اور آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو نے مشترکہ طور پر خطاب کیا۔
View more
Sat, 30 Aug 2025 17:12:15
ممبئی کے ویرار علاقے میں رمابائی اپارٹمنٹ کے انہدام کے بعد تحقیقات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ممبئی کرائم برانچ یونٹ 3 نے اس معاملے میں پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے، جن میں بلڈر کے ساتھ زمین مالکان کے قریبی رشتہ دار بھی شامل ہیں۔
View more
Sat, 30 Aug 2025 11:37:12
بہار میں ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ کے آج تیرہویں دن راہل گاندھی نے سخت تیور اختیار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کو واضح لفظوں میں کہہ دیا کہ وہ کسی بھی حال میں ’ووٹ چوری‘ نہیں ہونے دیں گے۔
View more
Sat, 30 Aug 2025 11:16:23
نینی تال ہائی کورٹ نے بن بھول پورہ، ہلدوانی (اتراکھنڈ) میں 8 فروری 2024 کو ہوئے پرتشدد واقعات میں ماخوذ 2 مسلم نوجوان محمد نظام ولد محمد اسلام مرحوم اور محمد شارق صدیقی ولد فدا حسین کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
View more
Sat, 30 Aug 2025 11:09:00
گجرات بٹکوائن گھوٹالہ معاملہ میں بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی نلن کوٹڈیا کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے عدالت نے انھیں تاحیات جیل کی سزا سنا دی ہے۔ نلن کوٹڈیا کے علاوہ امریلی کے سابق ایس پی جگدیش پٹیل اور سابق پولیس انسپکٹر اننت پٹیل کو بھی قصوروار ٹھہرایا گیا ہے۔ مجموعی طور پر 14 ملزمین کو انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) کورٹ نے تاحیات قید کی سزا سنائی ہے۔
View more
Sat, 30 Aug 2025 11:01:01
کانگریس کی طرف سے شروع کی گئی ووٹر ادھیکار یاترا‘ ہفتہ کے روز اپنے 14ویں دن چھپرا کے شیام چک موڑ سے شروع ہوئی۔ یہ یاترا مختلف اہم راستوں اور مقامات سے گزرتے ہوئے آرہ پہنچے گی، جہاں ویر کنور سنگھ اسٹیڈیم میں ایک عظیم الشان عوامی جلسے کا انعقاد طے ہے۔ دوپہر ساڑھے بارہ بجے سے دو بجے تک اپوزیشن کے بڑے رہنما عوام سے خطاب کریں گے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy