Wed, 16 Jul 2025 10:45:50
بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی اور شدت کے ساتھ جاری نظرثانی مہم (اسپیشل انٹینسیو ریویژن– ایس آئی آر) کو لے کر تنازعہ لگاتار جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کل ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 89 لاکھ 69 ہزار 844 ہے، جن میں سے 6 کروڑ 81 لاکھ 67 ہزار 861 ووٹرز، یعنی 86.32 فیصد، نے فارم بھر کر جمع کرا دیے ہیں۔
View more
Wed, 16 Jul 2025 10:42:55
کانگریس نے بہار کی تعلیم اور لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کو لے کر این ڈی اے حکومت پر جم کر حملہ بولا ہے۔ کانگریس لیڈر کنہیا کمار نے کہا کہ بہار میں ’اندھیر نگری چوپٹ راجا‘ والی حالت ہے۔ جہاں ایک طرف پرنسپلز کی تقرری لاٹری کے ذریعہ ہو رہی ہے، وہیں دوسری جانب مجرموں کا حوصلہ اس قدر بلند ہو گیا ہے کہ آئے دن گولی باری کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔
View more
Tue, 15 Jul 2025 19:59:38
اڈیشہ کے بالاسور ضلع میں واقع فقیر موہن کالج کی ایک طالبہ کی دل دہلا دینے والی خودسوزی پر کانگریس کی جنرل سیکریٹری اور رکن پارلیمان پرینکا گاندھی واڈرا نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ پرینکا گاندھی نے اس واقعہ کو انصاف سے محرومی اور خواتین کو اذیت پہنچانے والے نظام کی علامت قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے براہِ راست سوال کیا ہے۔
View more
Tue, 15 Jul 2025 18:09:54
سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم خان کو سپریم کورٹ سے اس وقت جھٹکا لگا جب ان کی وہ عرضی خارج کر دی گئی، جس میں انہوں نے 2007 میں اتر پردیش میں درج ایک مقدمے کو دہلی منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔
View more
Tue, 15 Jul 2025 17:59:12
یمن کی جیل میں بند ہندوستانی نرس نمیشا پریا کے لیے آج کا دن خوشخبری لے کر آیا ہے۔ ان کی پھانسی ٹل گئی ہے، کیونکہ ’بلڈ منی‘ یعنی خون بہا سے متعلق مذاکرہ مثبت ماحول میں آگے بڑھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ نمیشا کے کنبہ اور مقتول طلال عبدو مہدی کے کنبہ میں خون بہا سے متعلق فی الحال کوئی حتمی سمجھوتہ نہیں ہوا ہے، لیکن بہتر ماحول میں پہلا مرحلہ طے پایا، اس لیے نمیشا کی پھانسی کو فی الحال ملتوی کرنے کا
View more
Tue, 15 Jul 2025 17:25:04
دہلی-این سی آر سمیت شمالی ہند میں بارش کا دور جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو بھی دہلی میں جھما جھم بارش کا امکان ہے۔ 18 جولائی تک ہلکی سے درمیانی بارش کا سلسلہ جاری رہنے والا ہے۔ وہیں اتر پردیش، بہار، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، راجستھان، مدھیہ پردیش میں بھی شدید بارش کو لے کر وارننگ جاری کی گئی ہے۔ اتر پردیش کے 13 ضلعوں میں آج بھاری بارش کو لے کر الرٹ کیا گیا ہے۔
View more
Tue, 15 Jul 2025 12:37:14
ہند-چین تعلقات کو لے کر کانگریس نے مودی حکومت پر سخت حملہ بولا ہے۔ پارٹی کے سینئر رہنما اور جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ چین کے سامنے جھک چکی ہے اور ملک کی عوام کو مسلسل گمراہ کر رہی ہے۔ جے رام رمیش کا بیان وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی چین کے نائب صدر ہان ژینگ سے حالیہ ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔
View more
Tue, 15 Jul 2025 12:03:08
بہار میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) مہم جاری ہے۔ اب تک کے عمل کے تحت 35 لاکھ سے زیادہ ووٹروں کے نام لسٹ سے ہٹایا جانا طے ہے۔ ان میں وہ لوگ شامل ہیں جو یا تو مردہ پائے گئے ہیں، مستقل طور سے دیگر مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں یا جن کا نام ایک سے زیادہ جگہ ہے۔
View more
Tue, 15 Jul 2025 11:32:22
بہار میں الیکشن کمیشن کے ذریعہ ووٹرس کی ’خصوصی گہری نظر ثانی‘ کے فیصلے کے خلاف کانگریس پوری طرح میدان میں اُترچکی ہے۔ کانگریس نے پیر ایک بار پھر اس مہم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں بی جے پی الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر عوام کے حق رائے دہی کو چھیننے کی سازش کر رہی ہے لیکن اسے کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ کانگریس نے امید ظاہر کی کہ بہار کے عوام اس کا منہ توڑ جواب دیں گے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy