Sat, 12 Jul 2025 11:31:28
نئی دہلی کے شمال مشرقی علاقے ویلکم میں ہفتہ کی صبح ایک بڑا حادثہ پیش آیا، جہاں ایک چار منزلہ عمارت منہدم ہو گئی۔ یہ واقعہ صبح تقریباً 7 بجے پیش آیا جب زیادہ تر لوگ گھر پر موجود تھے۔ عمارت کے ملبے میں کم از کم 12 افراد دب گئے، جن میں سے 6 کو ریسکیو ٹیموں نے محفوظ نکال لیا ہے اور فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
View more
Sat, 12 Jul 2025 11:27:26
’’اڈیشہ کی حکومت اڈانی چلاتے ہیں۔ نریندر مودی جی کو بھی اڈانی چلاتے ہیں۔‘‘ یہ تلخ تبصرہ لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اڈیشہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ تقریب میں کانگریس صدر ملکارجن کھرگے، جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، اڈیشہ کانگریس انچارج اجئے کمار للو، اڈیشہ کانگریس صدر بھکت چرن داس، رام چندر قدم وغیرہم میں بھی موجود تھے۔
View more
Sat, 12 Jul 2025 11:23:16
راجدھانی دہلی میں مانسون کی پہلی بارش نے ہی میونسپل کارپوریشن اور حکومت کی تیاریوں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ اس معاملے پر دہلی کانگریس نے ریاست کی بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پارٹی کے سینئر ترجمان ڈاکٹر نریش کمار نے کہا ہے کہ بارش کے دوران دہلی کے کئی علاقوں میں گھٹنوں تک پانی بھر گیا، جس سے صاف ہو گیا کہ حکومت کی تیاریاں صرف کاغذات تک محدود تھیں۔
View more
Sat, 12 Jul 2025 11:15:57
قومی سطح کی ٹینس کھلاڑی اور ابھرتی ہوئی ماڈل رادھیکا یادو کے بہیمانہ قتل کے معاملے میں نیا انکشاف سامنے آیا ہے، جہاں اس کے والد دیپک یادو کو عدالت نے ایک دن کی پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دیپک اپنی بیٹی کے ٹینس اکیڈمی چلانے کے فیصلے سے ناراض تھا، جس پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا اور غصے میں آکر دیپک نے رادھیکا پر فائرنگ کر دی۔
View more
Sat, 12 Jul 2025 11:06:57
کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے جمعہ کو بی جے پی حکومت پر سخت حملہ بولتے ہوئے کہا کہ مرکز میں برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی آئین سے ’سیکولرازم‘ اور ’سوشلزم‘ جیسے بنیادی اصولوں کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دلت، قبائلی اور نوجوان اگر اپنے حقوق کے لیے لڑنا نہ سیکھیں تو بی جے پی ان کا وجود مٹا دے گی۔
View more
Thu, 10 Jul 2025 18:47:47
یمن میں سزائے کا سامنا کر رہی کیرالہ سے تعلق رکھنے والی نیمیشا پریا نامی نرس کے تعلق سے مذاکرات میں شامل ایک اہم شخص سیموئیل جیروم بھاسکرن نے بتایا کہ اس کی جان بچانے کی کوشش جاری ہے اور "حالانکہ بہت کم وقت بچا ہے مگر مجھے اب بھی امید ہے کہ نیمیشا پریا کی سزائے موت پر عمل در آمد رک سکتا ہے"
View more
Thu, 10 Jul 2025 17:42:17
اداکار رانا دگوباتی، وجے دیوراکونڈا اور کئی دیگر بڑے ستاروں کی مشکلیں بڑھ سکتی ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی آن لائن بیٹنگ ایپس کو پرموٹ کیا ہے جس سے ہزاروں لوگوں کو بھاری مالی نقصان ہوا۔ اس پورے معاملے کی شروعات مارچ مہینے میں درج کی گئی ایک ایف آئی آر سے ہوئی تھی جو تلنگانہ کے سائبر آباد میں ہوئی۔
View more
Thu, 10 Jul 2025 17:38:38
نئی دہلی میں کانگریس کے نئے اے آئی سی سی ہیڈکوارٹر پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں گجرات کے وڈگام سے رکن اسمبلی جگنیش میوانی اور کانگریس سیوا دل کے قومی صدر لال جی دیسائی نے گجرات میں پے در پے ہونے والے حادثات پر بی جے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
View more
Thu, 10 Jul 2025 17:32:51
دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے راجیہ سبھا رکن ڈیریک اوبرائن اور دیگر 9 پارٹی رہنماؤں کو ایک اہم مقدمے میں بری کر دیا ہے۔ یہ مقدمہ اپریل 2024 میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر مظاہرے سے متعلق تھا، جس میں ان پر قانون کی خلاف ورزی اور امن و امان میں خلل ڈالنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy