Sun, 13 Jul 2025 16:53:27
اروناچل پردیش کے روئنگ قصبے میں انصاف کے نام پر ایک خوفناک تصویر سامنے آئی ہے۔ یہاں، چار نابالغ طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے ملزم کو مشتعل ہجوم نے پولیس اسٹیشن سے گھسیٹ کر یرغمال بنا لیا۔ اس کے بعد اسے بے دردی سے مارا پیٹا گیا اور خبر کے مطابق وہ ملزم مارا گیا۔ یہ واقعہ گیارہ جولائی کو پیش آیا۔ اس قتل کے بعد روئنگ ٹاؤن میں حالات مزید خراب ہو گئے۔
View more
Sun, 13 Jul 2025 11:28:49
بہار میں الیکشن کمیشن کے ذریعہ ووٹر لسٹ پر نظر ثانی کے متنازع فیصلے کی وجہ سے سیاسی پارٹیوں کی توجہ حالانکہ بٹ گئی ہے تاہم سیاسی سرگرمیاں تیز ہورہی ہیں۔ آر جی ڈی کی قیادت میں مہا گٹھ بندھن کے اتحادیوں نے نومبر میں ہونے والے اسمبلی الیکشن کی تیاری کے حوالے سے سنیچر کوتیجسوی یادو کی رہائش گاہ پر ۶؍ گھنٹہ طویل میٹنگ کی۔
View more
Sun, 13 Jul 2025 11:23:47
یمن میں سزائے موت کا سامنا کر رہی ہندوستانی نرس نمیشا پریا کی جان بچانے کے لیے کوششوں نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ کانگریس لیڈر اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے سی وینوگوپال نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر اس معاملے میں فوری مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔
View more
Sun, 13 Jul 2025 11:16:49
دہلی کے وسنت وِہار علاقے میں مبینہ طورپر ایک تیز رفتار آڈی کار نے فٹ پاتھ پر سو رہے 5 لوگوں کو کچل دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی پہچان 40 سالہ لڑکے کے طور پر ہوئی ہے، جو دہلی کے دوارکا علاقے کا رہنے والا ہے۔ حادثے کے فوراً بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو وہیں سے گرفتار کر لیا گیا۔ میڈیکل جانچ میں یہ تصدیق ہو چکی ہے کہ حادثے کے وقت کار چلانے والا نوجوان نشے میں تھا۔
View more
Sun, 13 Jul 2025 11:13:54
دہلی-این سی آر سمیت اتر پردیش، ہریانہ اور راجستھان میں مانسون نے رفتار پکڑ لی ہے۔ آنے والے کچھ دنوں تک دہلی کے ساتھ ساتھ پورے این سی آر میں بارش کی سرگرمیوں میں تیزی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی-این سی آر، اتر پردیش، بہار اور راجستھان میں 13 جولائی سے پورے ہفتہ تک گرج چمک کے ساتھ رک رک کر بارش جاری رہے گی۔ پہاڑی علاقوں جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں 13، 14 اور
View more
Sun, 13 Jul 2025 11:11:16
ہار میں ووٹرس کی خصوصی گہری نظرثانی یعنی ’ایس آئی آر‘ کا معاملہ سرخیوں میں ہے۔ ایک طرف الیکشن کمیشن زور و شور کے ساتھ اپنی مہم چلا رہی ہے، اور دوسری طرف اپوزیشن پارٹیاں اس ’ایس آئی آر‘ کے پیچھے موجود مبینہ سازش سے عوام کو روشناس کرا رہی ہے۔ آج کانگریس کے سینئر لیڈر ڈاکٹر ابھشیک منو سنگھوی نے پریس کانفرنس کر ان 5 نکات سے پردہ اٹھایا جو انڈیا اتحاد کی طرف سے سپریم کورٹ میں رکھی گئیں۔ وہ 5 نکات
View more
Sun, 13 Jul 2025 11:06:42
مرکزی حکومت نے جسٹس یشونت ورما کے خلاف تحریک مواخذہ لانے کے مقصد سے لوک سبھا اراکین کا دستخط لینا شروع کر دیا ہے۔ جسٹس ورما کے گھر سے جلی ہوئی کروڑوں روپے کی نقدی ملنے کے بعد انھیں عہدہ سے ہٹانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، کیونکہ انھوں نے بذات خود استعفیٰ دینے سے انکار کر دیا ہے۔
View more
Sun, 13 Jul 2025 11:04:24
بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظر ثانی (ایس آئی آر) پر سیاسی ہنگامہ جاری ہے۔ اپوزیشن جماعتیں اس مسئلہ پر بی جے پی اور الیکشن کمیشن کو ہدف تنقید بنا رہی ہیں۔ اس درمیان راجیہ سبھا رکن اور سپریم کورٹ کے سینئر وکیل کپل سبل نے بھی بی جے پی پر جم کر حملہ بولا ہے۔
View more
Sat, 12 Jul 2025 17:45:17
کانگریس کے سینئر رہنما اور میڈیا و تشہیر کے شعبے کے چیئرمین پون کھیڑا نے زرعی بحران پر مودی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ چین کھادوں کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، جبکہ حکومت نے کسانوں کو بچانے کے لیے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ زرعی بحران اب محض زراعت کا مسئلہ نہیں، بلکہ قومی سلامتی کا سوال بن چکا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy