ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / حجاب معاملے پر کماراسوامی نے کہا؛ مسلم سماویش سے خوفزدہ ہوکر کانگریس نے لیا فیصلہ

حجاب معاملے پر کماراسوامی نے کہا؛ مسلم سماویش سے خوفزدہ ہوکر کانگریس نے لیا فیصلہ

Fri, 15 May 2026 00:02:37    S O News

بنگلورو، 14 مئی (ایس او نیوز) : مرکزی وزیر اور جے ڈی ایس کے سینئر رہنما ایچ ڈی کمارا سوامی نے الزام عائد کیا ہے کہ ریاستی کانگریس حکومت نے حجاب سے متعلق حالیہ فیصلہ 16 مئی کو بنگلورو میں منعقد ہونے والے ’’کرناٹک مسلم سماویش‘‘ کے دباؤ اور خوف کے تحت کیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ کنونشن کرناٹک اسٹیٹ مسلم آرگنائزیشنز فیڈریشن کی قیادت میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

 جمعرات کو شہر میں جے ڈی ایس کے ریاستی دفتر جی پی بھون میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کماراسوامی نے کہا کہ وہ تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں اور مختلف پلیٹ فارمز پر کئی مرتبہ اپنا موقف واضح کر چکے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کانگریس حکومت کو اقتدار میں آئے تین سال ہو چکے ہیں، تو پھر اس عرصے کے دوران حجاب کے معاملے پر حکومت کیا کرتی رہی؟ انہوں نے کہا کہ اب اچانک حجاب سے متعلق فیصلہ لیا جانا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے اور اس کے پس پردہ سیاسی وجوہات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔


Share: