Thu, 22 Nov 2018 10:39:41
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے گورنر ستیہ پال ملک کی جانب سے ریاستی اسمبلی کو تحلیل کرنے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام جمہوریت کے شایان شان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کی طرف سے حکومت کی تشکیل کے لئے پیش کیا گیا دعویٰ آئینی جبکہ پیپلز کانفرنس کی طرف سے پیش کیا گیا دعویٰ غیرآئینی تھا۔
View more
Thu, 22 Nov 2018 10:32:55
جموں و کشمیر میں بدھ کی شام گورنر ستیہ پال ملک نے اسمبلی تحلیل کر دی ہے۔ اب کسی بھی پارٹی کو حکومت بنانے کا موقع نہیں ملےگا۔ ریاست میں دوبارہ انتخابات ہوں گے۔ گورنر کے اس فیصلہ سے حزب مخالف میں شدید ناراضگی ہے۔
View more
Wed, 21 Nov 2018 19:29:42
پنجاب کے وزیر اعلی نے کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا کہ امرتسر میں واقع نرن کاری بھون حملے میں جو گرینیڈ استعمال کیا گیا وہ پاکستان میں بنا تھا ۔ بدھ کی شام کو پریس کانفرنس مین امریندر سنگھ نے کہا ، " پاکستان اور آئی ایس آئی پوری طرح سے ایکٹو ہیں لیکن ہم بھی الرٹ ہیں۔انہوں نے گرینیڈ کی فوٹو دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کا بنا ہوا ہے۔ ہمارے ملک میں ایسے گرینیڈ نہیں بنتے "۔
View more
Wed, 21 Nov 2018 19:25:28
حج کمیٹی کا کام اب صرف حج کرانا ہی نہیں رہ جائے گا۔ آنے والے دنوں میں مرکزی حکومت حج کے ساتھ ہی عمرہ، ایران، عراق اور اردن، شام کی بھی زیارت کرا سکتی ہے۔ اس منصوبہ پر غوروخوض چل رہا ہے اور اس سلسلے میں ایک تجویز بھی تیار کی گئی ہے۔
View more
Wed, 21 Nov 2018 19:09:36
اب تک بہترین کارکردگی کرنے والی ہندوستانی ٹیم آئی سی سی خواتین ورلڈ ٹی 20 کے سیمی فائنل میں جمعہ کوجب انگلینڈ کا سامنا کرنے کے لئے اترے گی تو وہ گزشتہ سال ورلڈ کپ فائنل میں شکست کی کڑوی یادوں کو ختم کرنے کی کوشش کرے گی۔
View more
Wed, 21 Nov 2018 19:07:11
شکھر دھون کی 76 رنز کی شاندار اننگز کے باوجود ہندوستان کو بارش سے متاثر پہلے ٹی 20 بین الاقوامی کرکٹ میچ میں بدھ کو یہاں آسٹریلیا سے ڈک ورتھ لوئیس سسٹم کے تحت چار رنز سے شکست جھیلنی پڑی۔آسٹریلیا نے جب 161501اوور میں تین وکٹ پر 153 رن بنائے تھے
View more
Wed, 21 Nov 2018 18:05:03
معروف عالم دین وممبر پارلیمنٹ مولانا اسرارالحق قاسمی نے وسیم رضوی کے ذریعہ لکھی گئی فلم رام جنم بھومی پراس کے بعض نہایت متنازع حصوں کی وجہ سے فوراً پابندی لگانے کا مطالبہ کیاہے۔چند دن قبل اس فلم کا ٹریلرریلیز کیاگیا ہے جس میں شیعہ سنی اختلافات کو بھڑکانے کے ساتھ بعض اسلامی قوانین اور محترم اسلامی شخصیات کو مجروح کرنے کی نہایت مذموم کوشش کی گئی ہے۔
View more
Wed, 21 Nov 2018 17:58:50
انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر پروفیسر قادر محی الدین اور ریاستی جنرل سکریٹری و رکن اسمبلی کے۔ اے ۔ ایم محمد ابوبکر نے چنئی انا اریوآلیم میں ڈی ایم کے صدر ایم کے اسٹالن سے ملاقات کی۔اس ملاقات کے دوران ڈی ایم کے پرنسپل سکریٹری ٹی آر بالو ، آر گنائزنگ سکریٹری آر ایس بھارتی ایم پی،ویلور مغربی ضلعی سکریڑی گاندھی ایم ایل اے موجود رہے۔
View more
Wed, 21 Nov 2018 17:53:02
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا بنگلور ضلع کی جانب سے میلاد النبی ﷺ کے موقع پر شہر کے امبیڈکر میڈیکل اسپتال کے مریضوں اور اسپتال عملے میں 500 پھلوں کے کٹس تقسیم کئے گئے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy