Tue, 20 Nov 2018 18:19:32
دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال ایک بارپھر حملے کا شکار ہوئے۔ کیجریوال پردہلی سکریٹریٹ میں چیمبرسے باہرنکلتے ہوئے مرچ پاوڈرسے حملہ بولا گیا۔ اس دوران دھکا مکی میں کیجریوال کا چشمہ بھی ٹوٹ گیا۔
View more
Tue, 20 Nov 2018 18:13:07
بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینئر رہنما اور وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ وہ اگلا لوک سبھا الیکشن نہیں لڑیں گی۔ سشما سوراج نے اندور میں میڈیا کے ساتھ بات چیت کے دوران یہ اطلاع دی اور کہا کہ انہوں نے پارٹی کو اپنی منشا بتا دی ہے۔
View more
Tue, 20 Nov 2018 12:01:53
سپریم کورٹ آف انڈیا میں آج گودھرا ٹرین سانحہ حادثہ میں سزا یافتہ ۲۹؍ مسلم نوجوانوں کی ضمانت پر رہائی کی عرضداشت پر سماعت عمل میںآئی جس کے دوران دو رکنی بینچ کے سامنے استغاثہ نے ملزمین کی سزاؤں کی تفصیلات کا خاکہ پیش کیا جس کے بعد عدالت نے معاملے کی سماعت ۴؍ دسمبر تک ملتوی کردی۔ امید ہیکہ ۴؍دسمبر کو ملزمین کی ضمانت عرضداشت پر حتمی بحث ہوگی ۔
View more
Tue, 20 Nov 2018 11:54:43
آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندر ابابو نائیڈو نے آج ریاستی سیکریریٹ نو بنومیں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ بی جے پی کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف اپوزیشن جماعتیں متحد ہوکرمقابلہ کریں اورملک کے مفادات اور جمہوریت کو بچانے کیلئے لوک سبھا انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کا متحد ہوکر بی جے پی کا مقابلہ کرنا ضروری ہے۔
View more
Tue, 20 Nov 2018 11:47:42
مرکزی جمعیت اہل حدیث( ہند) سے جاری ایک اخباری بیان کے مطابق مرکزی جمعیت اہلحدیث ہند کے امیر مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے امرتسر میں نرنکاری ست سنگ ڈیرہ پر ہوئے گرینیڈ حملہ جس میں تین افراد ہلاک اور پندرہ افراد زخمی ہوئے، کی پر زور مذمت کی ہے اور اسے بزدلانہ اورغیر انسانی عمل قرار دیا ہے ۔
View more
Tue, 20 Nov 2018 11:38:05
جماعت اسلامی ہند کی جانب سے ریاست گیرپیمانے پر ’سیر ت النبیﷺ‘ کے پیغام کو عام کرنے کی جو مہم چلائی جارہی ہے اس کے حوالے سے ادارہ ادب اسلامی ہندشاخ بھٹکل کے تحت ایک حمدیہ و نعتیہ مشاعرہ ان شاء اللہ25نومبر کی شب میں 8.30بجے رابطہ ہال نوائط کالونی میں منعقد ہوگا۔
View more
Tue, 20 Nov 2018 11:29:41
چھتیس گڑھ میں دوسرے مرحلہ میں 72 اسمبلی سیٹوں پر آج ووٹ ڈالےجارہے ہیں ۔ دوسرے مرحلے میں1079 امیدوار میدان میں ہیں۔ کانگریس اور بی جے پی نے سبھی 72 سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے ہیں۔
View more
Tue, 20 Nov 2018 10:46:50
سی بی آئی میں جاری داخلی تنازع ختم ہوتا نظر نہیں آ رہا ہے۔ سی بی آئی کے ایک اور افسر منیش کمار سنہا نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ سنہا نے الزام لگایا ہے کہ گرفتار تاجر منوج پرساد نے قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوبھال اور مرکزی وزیر ہری بھائی پارتھی بھائی چودھری اور سی وی سی کیوی چودھری کا نام لے کر راکیش استھانہ کے خلاف تحقیقات کو متاثر کرنے کی کوشش کی۔
View more
Mon, 19 Nov 2018 18:47:36
ہندوستانی نائب کپتان روہت شرما نے کہا کہ آسٹریلیا کے گیند بازوں کو اپنے لمبے قد کا فائدہ ملے گا لیکن ان کی ٹیم بھی اس بار کرکٹ کی نئی تاریخ رقم کرنے کو تیار ہیں۔ہندوستانی ٹیم دورے کا آغاز 21 نومبر کو ٹی 20 میچ سے کرے گی
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy