Mon, 29 Dec 2025 11:11:30
ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نےالیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ و مغربی بنگال میں جاری ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظر ثانی (ایس آئی آر) کے تحت ڈرافٹ ووٹر لسٹ کی اشاعت کے بعد ہٹائے گئے 58.20 لاکھ ناموں میں سے غیر قانونی بنگلہ دیشیوں اور روہنگیاؤں کی تعداد کا انکشاف کرے۔
View more
Mon, 29 Dec 2025 11:01:36
دہلی کے جنتر منتر پر اتوار کے روز اناؤ عصمت دری معاملے کی متاثرہ کے حق میں اور ملزم کلدیپ سنگھ سینگر کے خلاف مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
View more
Mon, 29 Dec 2025 10:54:36
آسام کے تشدد زدہ کاربی انگلونگ اور مغربی کاربی انگلانگ اضلاع میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال میں بہتری کے بعد اتوار (28 دسمبر) کو انٹرنیٹ خدمات بحال کر دی گئی ہیں۔
View more
Mon, 29 Dec 2025 10:47:13
اراولی پہاڑی سلسلے کی مجوزہ نئی تعریف کو لے کر سیاسی، قانونی اور ماحولیاتی سطح پر ہلچل تیز ہو گئی ہے۔ کانگریس کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا رکن جے رام رمیش نے مرکزی وزیر ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کو ایک تفصیلی خط لکھ کر اراولی کی ’تباہ کن نئی تعریف‘ پر چار براہِ راست اور واضح سوالات اٹھائے ہیں۔ جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر یہ اطلاع دی ہے۔
View more
Sun, 28 Dec 2025 16:52:15
اراولی پہاڑی سلسلے کی نئی تعریف، اس کے وجود اور وہاں جاری مائننگ سرگرمیوں سے متعلق معاملہ پیر، 29 دسمبر کو ایک فیصلہ کن موڑ لے سکتا ہے۔
View more
Sun, 28 Dec 2025 12:33:08
اتر پردیش میں ایس آئی آر کی مدت ختم ہونے کے بعد سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے بی جے پی پر حملہ بولتےہوئے کہا کہ اتر پردیش بی جے پی کی اندرونی لڑائی کی وجہ ووٹر لسٹ کے اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر ) میں۲؍کروڑ ۸۹؍ لاکھ ووٹروں کا نام حذف ہونا ہے۔
View more
Sun, 28 Dec 2025 12:19:08
مغربی بنگال کی وزیرِ اعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی کے زیرِ اقتدار ریاستوں میں بنگالی زبان بولنے والے مزدوروں کے ساتھ ہونے والے مبینہ مظالم پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
View more